• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتح الباری از شرح البخاری

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
یہ کتاب ان شاء اللہ جلد ہی سکین کر کے ویب ساءیٹ پر اپ لوڈ کر دی جاءے گی۔ یہ کتاب اپ لوڈ کرنے والی کتب کی فہرست میں شامل ہے۔ فتح الباری سے ہماری مراد اس کا اردو ترجمہ ہے۔ عربی فتح الباری تو مکتبہ شاملہ وغیرہ میں موجود ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جی میرے خیال میں بھی مکمل فتح الباری کا اردو ترجمہ ابھی تک کہیں سے بھی شائع نہیں ہوا ہے۔ ازراہ کرم اگر کسی ناشر نے حال ہی میں اس کتاب کو شائع کیا ہے تو اس کی کچھ تفصیلات عنایت فرما دیں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
یہ ترجمہ مدرسہ کی لاءبریری میں موجود ہے۔ میں کلیم اللہ بھاءی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کے پبلشر اور مترجم کا نام فورم پر ڈال دیں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
یہ جان کر مجھے بے حد خوشی ھوی کہ الحمد للہ ثمہ الحمد للہ، فتح الباری جس کا مجھے بے صبری سے انتظار تھا، اب پبلش ھونے کو ھے۔ میری آپ سے گزارش ھے کے مھربانی فرما کر جتنی جلدی ھو سکے اس کتاب کو اپلوڈ کر دیں۔ جزاک اللہ خیر!!
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
یہ ترجمہ مدرسہ کی لاءبریری میں موجود ہے۔ میں کلیم اللہ بھاءی سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کے پبلشر اور مترجم کا نام فورم پر ڈال دیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فتح الباری کا مکمل اردوترجمہ ابھی تک کسی مکتبہ والوں کی طرف سے شائع نہیں ہوا-
1317ھ میں ایک کتاب شائع ہوئی ۔مصنف: مولانا ابوالحسن سیالکوٹی۔۔ نام کتاب ۔۔ فیض الباری ترجمہ اردو صحیح البخاری مع ترجمہ فوائد۔ فتح الباری ،تیسیر القاری ،منح الباری اور حاشیہ سندھی ۔۔۔۔مکتبہ :علی محمد تاجر کتب کشمیری بازار لاہور
مکتبہ اصحاب الحدیث والوں نے اسی کتاب کو اپ ڈیٹ کیا ۔ جس کا نام فیض الباری(علامہ محمد ابوالحسن سیالکوٹی ) اردوترجمہ فتح الباری (ابن حجر العسقلانی )شرح صحیح بخاری۔مصنف :مولانا ابوالحسن سیالکوٹی ۔۔تصدیر ۔۔حافظ اسماعیل الخطیب رحمہ اللہ۔۔ تقدیم۔۔ حافظ محمداسماعیل اسد حافظ آبادی۔
گویا معلوم یہ ہوا کہ فتح الباری کا مکمل اردو ترجمہ ابھی تک شائع نہیں ہوا ۔ہاں فیض الباری کے بارے میں دعوای کیا جاتا ہے کہ وہ فتح الباری کا ترجمہ ہے لیکن وہ بھی مکمل ترجمہ نہیں ۔کچھ عبارات کا سیم ترجمہ کرکے اس کتاب میں شامل کردیا گیا ہے ۔فیض الباری کو جو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اس میں پہلے کی نسبت کافی بہتری آئی ہے ۔ہم انشاءاللہ اسی کتاب کو پبلش کریں گے۔
 
Top