- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
اشاعت خاص
فتنہ انکار حدیث
تبصرہ
برصغیر میں انکارِ حدیث کا فتنہ چند صدیوں سے زوروں پر ہے۔
جبکہ استخفاف حدیث جدید تعلیم یافتہ طبقہ میں اکثر وبیشتر پایا جاتا ہے۔ مرض ایک ہی ہے اگرچہ اس کی علامات مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہیں۔ عالم عرب میں بھی جہاں جہاں اسلام کو فکری سطح پر یورپ سے واسطہ پڑا، وہاں اس فتنہ نے پرپرزے نکالے۔ چنانچہ برصغیر کے بعد مصر اس فتنہ کا زیادہ شکار ہوا جہاں اس کی تردید کے لئے زبردست لٹریچر بھی وجود میں آیا، اسکے بعد شام و بیروت کے مفکرین میں انکارِ حدیث کے جراثیم نے نشوونما پائی۔ خلیجی ممالک ایسی علمی اور فکری کشمکش سے دوچار نہیں ہوئے، وہاں اس کا زہر بھی بہت زیادہ نہیں پھیلا۔اس کی بعض صورتیں ایسے صریح انکارِ حدیث پر مبنی ہیں جس کے حامل کا مسلمان رہنا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
یادر ہے کہ انکارِ حدیث
ایک راسخ العقیدہ مسلمان اور حدیث پر متزلزل ایمان رکھنے والے کے عقائد و نظریات اور طرزِ زندگی میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔دیگر فروعی مسائل کی طرح ایک معمولی مسئلہ نہیں بلکہ اساسیاتِ دین سے متعلق ہے۔ انکارِ حدیث کے جراثیم اگر کسی میں پختہ ہوجائیں یا وہ استخفافِ حدیث کاارتکاب شروع کردے تو اس سے منصب ِرسالت پر حرف آتا ہے جبکہ رسالت پر غیر مشروط ایمان اسلام کا بنیادی ضروری تقاضاہے۔
قارئین
اس اشاعت ِخاص کے بنیادی طور پر چار حصے کئے گئے ہیں۔
پہلا حصہ:
پہلا حصہ بطورِ خاص پرویزی افکار کے بارے میں ہے۔
دوسرا حصہ:
محدث کی اس اشاعت ِخاص کا دوسرا حصہ فتنۂ انکار حدیث کے تجزیہ و تاریخ اور تدوین حدیث کے موضوعات پر مشتمل ہے۔
تیسرا حصہ:
تیسرا حصہ منکرین حدیث کی طرف سے کئے جانے والے عمومی اعتراضات و شبہات کے جواب میں لکھے جانے والے مضامین پر مبنی ہے۔
چوتھا حصہ:
اس نمبر کا چوتھا حصہ اپنی نوعیت کی بالکل منفرد کاوشوں پر مبنی ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک
محدث کاخاص نمبر’’فتنہ انکار حدیث‘‘ پی ڈی ایف اور یونیکوڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنےکےلیے یہاں کلک کریں۔
نوٹ
آپ تمام بھائیوں کی خدمت میں محدث کے اس خاص نمبر کو یونیکوڈ صورت میں پیش کیا جارہا ہے ۔آپ تمام سے گزارش ہے کہ جہاں تک ہو سکے اس مواد کو پھیلانےمیں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔تاکہ سادہ لوح عوام اس فتنہ سے بچ سکیں۔