• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنہ پرویزیت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
ضروریات دین کا منکر کافر ہے۔
غلام احمد پرویز کے کفر پر تمام علمائے کرام کا اتفاق ہے۔
جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کا متفقہ فتویٰ۔
طلوع اسلام نامی جماعت کے عقائد و افکار کہ جن کو اس جماعت کے بانی غلام احمد پرویز اور اس کے پیروکاروں نے اپنی کتابوں اور مضامین کے ذریعہ پھیلایا ہے ، یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ جماعت متعدد گمراہیوں کا مجموعہ ہے۔یہ جماعت اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اتباع کو جھٹلاتی ہے اور مؤمنین کے راستے پر نہیں ہے اور معروف ضروریات دین میں تحریف کرتی ہے۔ لہٰذا یہ کافر ہے او ردین اسلام سے مرتد ہے۔ (اُردو ترجمہ)
عبدالعزیز بن عبداللہ بن آل شیخ، مفتی اعظم برائے حکومت سعودی عرب
عبدالعزیز بن عبداللہ بن آل شیخ ، مفتی اعظم برائے حکومت سعودی عرب کا عربی فتویٰ
حجیت حدیث کا منکر اور عبادات کے معنی و مفہوم میں تحریف کرنے والا کافر ہے۔
(مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی کا فتویٰ)
غلام احمد پرویز نے مسلمات دین کا بڑی دیدہ دلیری سے انکار کیا ہے۔ اس کے خیالات قطعاً ناقابل برداشت ہیں۔ ہم کویت کی عدالت عظمیٰ اور مفتی اعظم سعودیہ کے فیصلوں کو مبنی برحق سمجھتے ہیں۔ ( وفاقی وزیرامور مذہبی و اقلیتی امور راجہ ظفر الحق کا سرکاری فیصلہ)
پرویز اپنے عقائد کے اعتبار سے ملحد، زندیق اور اسلام سے خارج ہے۔اسلامی حکومتوں پر واجب ہے کہ وہ اس قسم کے دشمنوں سے باخبر رہیں اور ان سے جہاد کریں۔
(چیف جسٹس عدالت عظمیٰ اسلامی امارت افغانستان)
’’دجالوں میں ایک دجال متنبی غلام احمد قادیانی ہے اور دوسرا کہ جس کا نام غلام احمد اور لقب پرویز ہے۔‘‘
(جامعۃ العلوم الاسلامیہ۔ بنوری ٹاؤن کراچی۔ ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر اور دارالافتاء کا فتویٰ)
اسلامی حکومتوں پر لازم ہے کہ فتنہ (پرویزیت) کا استیصال کریں اور ا س کی دعوت پر پابندی لگائیں۔ ان کی تالیفات کو ضبط کریں اور ان کی مجلسوں کو ممنوع قرار دیں۔
(دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)
(i)ہم غلام احمد پرویز اور اس کے ہم عقیدہ لوگوں کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں۔
مفتی اعظم سعودیہ عبدالعزیز بن باز اور وزارت الاوقاف کویت کے جاری کردہ فتاویٰ کی تائید، تصدیق اور توثیق کرتے ہیں۔
(ii) غلام احمد پرویز چونکہ حدیث کی حجیت اور دیگر بعض ضروریات دین کا انکار کرتا ہے اس لئے وہ اور ان کے متبعین دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
(جامعہ اشرفیہ لاہور پاکستان اور جامعہ خیرالمدارس ملتان متفقہ فیصلہ)
غلام احمد پرویز اور طلوع اسلام کے باطل افکار گمراہ کن ہیں۔ علمائے امت کا پرویز کے کفر و الحاد پر اجماع مبنی برحق ہے۔ (شیخ الحدیث مولانا سراج الدین ) دارالعلوم نعمانیہ اور سرپرست اعلیٰ جامعہ سراج العلوم، ڈیرہ اسماعیل خان)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(i) غلام احمد پرویز کافر، گمراہ اور گمراہ کرنے والا ہے اور اس کی تمام کتب مقالات کو جلا کر ضائع کردیا جائے یہی میرا فتویٰ ہے۔
شیخ الحدیث مجاہد ختم نبوت۔ شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی
ii اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس فتنے (پرویزیت) سے او رباقی تماٹ فتنوں سےمحفوظ رکھے۔
(شیخ الحدیث مجاہد ختم نبوت۔ شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی)
غلام احمد پرویز ضال مضل اور کافر ہے او رجو بھی اسے مسلمان سمجھے وہ بھی کافر ہے۔
(شیخ الحدیث مولانا علاؤالدین) مہتمم دارالعلوم نعمانیہ
(مفتی محمد حسین احمد عرفان) ناظم دارالعلوم نعمانیہ
(i) غلام احمد پرویز اسلام کا ملزم اور مجرم ہے اس نے اپنے کفریات سے توبہ نہیں کی۔ جو بھی اس کے خارج از اسلام ہونے میں تردّد کرے وہ اجماع امت کا منحرف اور پرویزیت نواز ہے۔
(شیخ الحدیث قاضی عبدالکریم) مہتمم نجم المدارس کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان۔
(ii)مدرسہ عربیہ نجم المدارس کلاچی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا فتویٰ
میں پاک و ہند، سعودی عرب اور کویت کے دارالافتاء کے غلام احمد پرویز کے کفریہ اور مشرکانہ عقائد کی بناء پر اس کے ارتداد اور کفر کے فتاویٰ کی مکمل تائید کرتا ہوں اور جو لوگ اس کے کفریہ عقائد کو جانتے ہوئے اسے کافر نہیں کہتے ہیں، انہیں بھی کافر سمجھتا ہوں۔
میں ختم نبوت موومنٹ کویت اور تحریک ردّ پرویزیت کے امیر محترم مولانا ڈاکٹر احمدعلی سراج اور ان کی ساری جماعت کو تہہ دل سے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔
(مولانا قاضی عبداللطیف) سابق سینیٹروممبراسلامی نظریات کونسل صدر متحدہ مجلس عمل سرحد
اسلامی سربراہوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے ممالک میں پرویزی کافروں سے مرتدوں والا معاملہ کریں او ران کے جرائد و کتب کی اشاعت پر پابندی لگا دیں تاکہ اُمت میں فتنہ و فساد ختم ہو۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(شیخ التفسیر مفتی محمد عاشق الٰہی البرینی المدنی) مسجد نبوی۔مدینہ منورہ
(i)فی الحقیقت نام نہاد بزم طلوع اسلام فتنہ پرویزیت کی گندگیوں اور گمراہیوں کو پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمنان اسلام کی عالمی قوتیں اس کی ہر طرح سے مادی و معنوی سرپرستی کررہی ہیں جبکہ تمام علماء اسلام کااس پراجماع ہے کہ چوہدری غلام احمد پرویز اور اس کے ماننے والے اور پیروکار کافر، مرتد ملحد، زندیق اور اسلام سے خارج ہیں۔
(فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی) عالمی امیرانٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ شیخ الحدیث مدرسہ صولیۃ ، مکہ مکرمہ۔
(ii)اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق پر قائم رکھ کر کلمہ کی بلندی اور دینی نصرت عطافرمائے۔
(مولانا عبدالحفیظ مکی، مکہ مکرمہ)
غلام احمد پرویز اور اس کے ملحدانہ عقائدونظریات کے خلاف تحریک میں ہم انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کویت کے امیر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کی تائید کرتے ہیں۔
(مولانا منظوراحمدچنیوٹی) عالمی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، رئیس ادارہ مرکز دعوۃ وارشاد، چنیوٹ)
ہم یقینی طور پر یہ بات کہتے ہیں کہ غلام احمد پرویز کافر، مرتد اور زندیق ہے۔
(ڈاکٹر مفتی عبدالواحد) مہتمم جامعہ مدنیہ، لاہور۔
پرویزیت کے خبیث فتنہ کےقلع قمع کے لئے فضیلۃ الشیخ عالم جلیل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کی کوششیں بہت اچھی اور پلڑے (میزان) میں انشاء اللہ بہت قیمتی ہوگی کیونکہ انہوں نے وہ فریضہ ادا کیاہے کہ جس کی سنجیدگی سے ادائیگی تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔میں شیخ سےکہنا چاہتا ہوں کہ اس میدان میں ہم تہہ دل سے آپ کے ساتھ ہیں۔
(مولانا محمد مسعود اظہر) مجاہد کبیر امیر جیش محمد۔
ہم غلام احمد پرویز اور اس کے ہم عقیدہ لوگوں کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں۔ میں مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد، دارالافتاء جامعہ مدنیہ لاہور کے فتویٰ کی تائید کرتا ہوں۔
(مولانا محمد اجمل خان) مہتمم جامعہ رحمانیہ شارع عبدالکریم لاہور،
سرپرست اعلیٰ جمعیت علمائے اسلام
غلام احمدپرویز کے عقائد و نظریات جو اس کی تحریروں میں مذکور ہیں ضلالت اور کفر کی گندگیاں ہیں جو پرویزیوں نے اختیار کی ہوئی ہیں۔مسلمانوں پر واجب ہے کہ غلام احمد پرویز کو کافر، زندیق او رملحد جانیں او ران کے کفریات سےاپنے آپ کو اور معاشرہ کو بچائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور سارے مسلمانوں کو ان کے شر اور ان کے زندیق پیروکاروں کے شر سے بچائے۔ (آمین)۔
یہ فتویٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان نے تمام مکاتیب فکر کے مندرجہ ذیل جید اور ممتاز علماء کرام کے تائیدی و توثیقی دستخطوں کے ساتھ جاری کیا۔
حافظ عبدالرحمٰن مدنی، رئیس جامعہ رحمانیہ و رئیس مجلس التحقیق الاسلام لاہور (اہلحدیث مکتب فکر کے نمائندے)، ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور (بریلوی مسلک کے ممتاز عالم دین)، مفتی غلام سرور قادری، بریلوی مکتب فکر، مولانا عبدالقادر روپڑی، سربراہ جماعت اہل حدیث، مولانا ریاض الحسن نوری، مشیر وفاقی شرعی عدالت، حافظ صلاح الدین یوسف اہل حدیث، مولانا پیر سیف اللہ خالد دیو بند مکتب فکر، مفتی عبدالقیوم ہزاروی بریلوی مکتب فکر، مفتی عبدالواحد دیوبندمکتب فکر،ذ مولانا شیر محمد علوی مفتی جامعہ اشرفیہ دیوبند مکتب فکر،مولانا محمد سرور صاحب شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور دیوبند مکتب فکر، مولانا محمد زکریا جامعہ اشرفیہ دیوبند مکتب فکر،مولانا محمود میاں جامعہ مدنیہ دیوبند مکتب فکر، مولاناخلیل الرحمٰن جامعہ عثمانیہ دیوبند مکتب فکر، حافظ عبدالرشید شیخ الحدیث تقویۃ السلام اہلحدیث مکتب فکر،مولانا ابوعمار زاہد الراشدی،رئیس شریعت کونسل پاکستان و مجلس عمل علماء اسلام پاکستان دیوبند مکتب فکر، جناب شاہد منظور جامعہ منظور الاسلامیہ دیوبندمکتب فکر۔
غلام احمد پرویز نے جن عقائد فاسدہ کو اپنی کتب او رمقالات میں ذکر اور ثابت کیا ہے ان کی بناء پر یہ شخص کافر و زندیق ہے.... او ریہی حکم ہے ہر اس آدمی کے متعلق جو غلام احمد پرویز والا عقیدہ رکھتا ہے او رجو اس کی پیروی کرتا ہے اور اس کی راہ پر چلتا ہے یااس کی رائے کو اچھا سمجھتا ہے۔
(مولانا مفتی سعید احمد جلال پوری، مولانا نذیر احمد تونسوی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی۔
اس میں شک نہیں کہ غلام احمد پرویز نے سنت نبویﷺ کا انکار کیا اور تمام امت کا اس پر اجماع ہے کہ سنت دین کے مصادر اور شریعت محمدیﷺ کے اصولوں میں سے ہے اور جس نے سنت کا انکار کیا وہ اجماع اُمت کی بناء پر کافر ہے۔
(ڈاکٹر شیر علی شاہ مدنی) پی ایچ ڈی گولڈمیڈلسٹ مدینہ یونیورسٹی،
پروفیسر حدیث جامعہ دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک۔ صوبہ سرحد
میرے نزدیک اس امر میں ہرگز کوئی شک یا شبہ نہیں کہ چوہدری غلام احمد پرویز کے افکار و خیالات نہایت گمراہ کن اور قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے منافی ہیں قرآن حکیم کی تفسیر و تاویل میں انہوں نے جس طرح مغربی تہذیب کے رجحانات کو داخل کرنے کی کوشش کی ہے وہ یقیناً معنوی تحریف کے دائرے میں آتی ہے۔
(ڈاکٹر اسرار احمد) امیر تنظیم اسلامی، لاہور
فتنہ پرویزیت بلا شبہ ایک ایسافتنہ ہےجس کے بارے میں تمام علماء متفق ہیں کہ یہ اسلام کے دائرہ سےخارج ہے۔
(حافظ مقبول الرحمٰن قریشی ہاشمی) مدرسہ انوار القرآن(رجسٹرڈ) لاہور
غلام احمد پرویز کے عقائد قرآن و سنت او راجماع امت کے خلاف ہونیکی وجہ سے کفریہ ہیں، ایسے شخص یا جماعت سے کسی مسلمان کا تعاون کرنا یا کسی قسم کے تعلقات رکھنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔
غلام احمد پرویز کی کتابوں میں مذکور اس کے عقائد اور نظریات، قرآن و سنت اور اجماع امت کے خلاف اور ضروریات دین کے انکاری ہیں۔اسی بناء پر غلام احمد پرویز، ان کے اتباع کرنے والے اور ہر وہ شخص اور جماعت جو ایسے کافرانہ عقائد اور نظریات کی طرف دعوت دیتے ہوں دائرہ اسلام سے خارج، کافر اور زندیق ہیں۔
(محمد یوسف ایوب زادہ) دارالافتاء جامعہ محمدیہ، اسلام آباد
مسٹر غلام احمد پرویز بلا شبہ ضروریات دین کا منکر او ردین اسلام کا منحرف ہونے کی بناء پر ملحد اور زندیق تھا۔جو شخص یاافراد مسٹر غلام احمد پرویز کے کفریہ نظریات و عقائد کی اتباع کرے وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
(محمد رضوان) دارالافتاء ادارہ غفران چہ سلطان، راولپنڈی
’’جو منکر حدیث ہے وہ منکر قرآن ہے اور جو منکر قرآن ہے وہ خارج از اسلام اور پکا بے ایمان ہے‘‘
(شیخ القرآن حضرت احمد علی لاہوری) بواسطہ جانشین امام الہدیٰ محمد اجمل قادری
چیئرمین خدام الدین یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ سوشل سائنسز،
مرکز خدام الدین، جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ، لاہور۔
غلام احمد پرویز سنت نبویؐ اور دین اسلام سے متواتر اور قطعی احکامات اور ضروریات دین کامنکر ہے، عالم اسلام کے اجل علماء اور مفتیان عظام نے غلام احمد پرویز کو کافر، مرتد اور زندیق قرار دیا ہے۔
(محمد عزیز الرحمٰن ہزاروی عفی عنہ) مدرسہ انوار صحابہ جامع مسجد صدیق اکبر، راولپنڈی۔
ہمارے نزدیک بزم طلوع اسلام باطل والحاد و کفر اور درحقیقت مخالف اسلام اور افکار و نظریات کی اشاعت و ترویج و تبلیغ کا ادارہ ہے جو اسلام کے خلاف گہری سازش کا حصہ ہے اور اس ادارے کا بانی غلام احمد پرویز بلاشک و شبہ کافر و مرتد ہے او راس کے متبعین بھی کافر و مرتد ہیں۔
(مولوی میر جمال) رئیس ادارہ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ۔ جمال آباد ، پشاور۔
غلام احمد پرویز لاہوری احادیث نبویﷺ کے انکار کی بناء پر اور قرآنی آیات میں تحریف (ردّوبدل) کرنے کی بناء پر مرتد، کافر،گمراہ، گمراہ کرنےوالا ہے۔
(قاضی محمد الیاس) جامعہ عربیہ حنفیہ دارالسلام، چناری مظفر آباد (آزاد کشمیر)
پرویزی جماعت اپنے معتقدات اور نظریات کی روشنی میں اسلام سے خارج ہے۔
(خادم القرآن نورالہادی شاہ منصور) دارالعلوم تعلیم القرآن،صوابی۔ صوبہ سرحد۔
پرویزی فرقہ جس کے قائد کا نام غلام احمد پرویز ہے اس کے عقائد شریعت اور دین کے اصولوں کے مخالف ہیں۔جس نےاس کے اعتقادات کی پیروی کی، دائرہ اسلام سےخارج ہے۔
(غلام حسن) خادم الحدیث جامعہ اشرفیہ(رجسٹرڈ) کاکاخیل،لکی مروت، صوبہ سرحد
غلام احمد پرویز اپنے عقائد کفریہ کی وجہ سےکا فر و مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جوشخص پرویز کے عقائدکفریہ کو جانتے ہوئے اس کو مسلمان سمجھتاہو، وہ بھی کافر و مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
(سیف اللہ حقانی) رئیس دارالافتاء، دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک، صوبہ سرحد
پرویزی جماعت کہ جو اپنے آپ کو اہل قرآن کہتی ہے، علماء کی متفقہ رائے کے مطابق ایک گمراہ، سرکش او راسلام سےخارج فرقہ و گروہ ہے۔
(مفتی رضاالحق) دارالعلوم زکریا،ذ لنیشیا، جنوبی افریقہ۔
بے شک خارج از اسلام اور گمراہ فرقہ’’فرقہ پرویزیہ‘‘ جو اپنے بانی غلام احمد پرویز کی طرف منسوب ہے، جس نے حجیت حدیث اور ضروریات دین کا انکار کیا ہے اور جس نے قرآن میں ایسی تحریف کی ہے کہ جس کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور اس کی کتابیں ان کفریات اور دین کے ساتھ مذاق سے بھری پڑی ہیں۔
(ابوطاہر محمد اسحاق خان) فارغ التحصیل اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ،
ممبر اسلامک مشن دوبئی، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر۔
بےشک مسمی غلام احمد پرویز اور اس کے پیروکاراسلام سے خارج اور گمراہ ہیں۔ برصغیر کے اہل حق علماء کرام کا اس آدمی اور جو شخص اس کے اعتقادات پر اپنے اعتقاد رکھتا ہے، کے کفر پر اجماع ہے اور متحدہ عرب امارت کے جمعیت اہلسنت والجماعت بھی اپنی رائے علماء کرام کے اجماعی فتویٰ کے حق میں دیتی ہے۔
(رئیس جمعیت اہل سنت والجماعت، متحدہ عرب امارات دوبئی)
برصغیر کے تمام مکاتیب فکر کے علمائے کرام کی طرح ہم بھی غلام احمد پرویز کو اس کی کتابوں میں موجود خلاف اسلام خرافات کی بناء پر کافر و مرتد قرار دیتے ہیں اور اس کے تمام پیروکاروں کے لیےبھی یہی حکم ہے۔ (حافظ محمد قاسم) استاذ الحدیث والتفسیر، الجامعہ الاہلیہ، دارالعلوم معین الاسلام ہت ہزاری بنگلہ دیش۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
غلام احمد پرویز نےاپنے کتابچوں میں ایسی واہی تباہی باتیں کی ہیں او رایسے ایسے خیالات کا اظہار کیا ہے جوکوئی ایماندار نہیں کرسکتا۔اس کے صاف صاف کفری عقائد اور نصوص قرآن و سنت کےانکار کی وجہ سےاس کے کفر میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔
(محمد سلطان ذوق ندوی) مدیر جامعہ دارالمعارف الاسلامیہ، چٹاگانگ۔بنگلہ دیش۔
وہ تمام عقائد جو پرویز کی کتابوں میں واضح طور پر ملتے ہیں، عقائد کفریہ ہیں۔ جن کے کفر ہونے پر علمائے ہند و پاک عرصہ سے متفق رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ غلام احمد پرویز کی یہ تمام تحریرات اور تمام آراء صریح گمراہی اور عظیم فتنہ ہیں۔ان کا اصل مقصد دین سےانحراف اور اسلام سے ارتداد ہے۔
(مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی) رئیس اسلامک فقہ اکیڈمی، صدرآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ۔
صحابہ کرامؓ،تابعین، تبع تابعین، جملہ علمائے اہلسنت والجماعت، جمیع فقہائے امت، جمہور اُمت محمدیہ، بزرگان دین کا اس بات پر اجماع ہے کہ قرآن مجید کی طرح حدیث نبویؐ بھی حجت ہونے کے ساتھ اساس دین، مدار اسلام، مآخذ مذہب ہے۔ لیکن غلام احمد پرویز منکرین حدیث میں سے ہے۔ اور اس کے متبعین کےکفر میں شک نہیں ہے اور جو شخص اس کے عقیدوں کا معتقد ہوگا۔وہ کافر و مرتد ہوگا۔
(محمد مرشد قاسمی) دارالافتاء جامعہ برکات الاسلام، راجستھان انڈیا۔
غلام احمد پرویز حضرت محمد مصطفیﷺ کی اطاعت کا انکار کرتا ہے۔ احادیث کا انکار کرتاہے۔احادیث کو عجمی سازش بتلاتا ہے اور بہت سی ضروریات دین کا انکار کرتاہے اور جو ضروریات دین میں سے ایک بھی چیز کا انکار کرے وہ قطعاً کافر ہے۔لہٰذا غلام احمد پرویز اور اس کے ماننے والے سب کے سب کافر ہیں۔
(محمد معروف۔ محمد فاروق) جامعہ محمودیہ، نوگزہ پیر علی پور۔میرٹھ۔یوپی، انڈیا
قرآنی آیات، احادیث شریفہ، اجماع اور قیاس سے حدیث کی حجیت ثابت ہے۔ تو جس نے حدیث کا انکار کیا اس نے ان چاروں نصوص (قرآن، احادیث، اجماع، قیاس) کا انکار کیا او رجس نے ان چاروں نصوص کا انکار کیا وہ اسلام سے خارج ہے۔ بناء بریں غلام احمد پرویز اور اس کے پیروکار خارج از اسلام ہیں۔
(ریاست علی قاسمی) رئیس قسم الافتاء جامعہ عربیہ، خادم الاسلام ھافورغازی آباد، یوپی، انڈیا۔
غلام احمد پرویز او راس کے متبعین بلا شبہ ملحد، زندیق اور کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ان پر مسلمانوں کے احکام جاری نہیں ہوں گے۔
(محمد طاہر) دارالافتاء جامعہ مظاہر علوم سہارن پور، انڈیا
غلام احمد پرویز کے نظریات اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف ہیں اس بناء پر جو شخص اس کا اعتقاد اور عقیدہ رکھتا ہے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
(محمدمستقیم الندوی) المھد العالی للقضاء والافتاء، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، انڈیا
اجماع اور حدیث متواتر کا منکر کافر ہے۔ جو شخص پرویزیوں والی رائے رکھتا ہے جیسے انکار حدیث وغیرہ کے باطل عقائد تو وہ شخص کافر ہے۔ایسے لوگوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے اور اسلام کے درمیان بڑا فاصلہ ہے۔
(محمدسلیمان منصورپوری؍ شبیر احمد) دارالافتاء جامعہ قاسمیہ شاہی۔ مراد آباد، انڈیا
ہم غلام احمد پرویز اور اس کے ہم عقیدہ لوگوں کو کافر اور مرتد سمجھتے ہیں۔
(توفیق احمد قاسمی) مدیر جامعہ حسینہ۔ جونپور، یو پی۔ انڈیا
فرائض اسلام، بنیادی دینی امور، اطاعت رسولﷺ، حدیث و سنت نبویؐ کا انکار کفر و الحاد ہے۔ لہٰذا پرویز یا دیگر منکرین حدیث حقیقت میں قرآن اور دین کے منکر ہیں۔ان کا دعویٰ اسلام جھوٹا ہے۔ وہ منکر و مرتد ہیں۔ اپنے آپکو مسلمان کہہ او رکہلوا کر اُمت اسلامیہ کو دھوکا دے رہے ہیں۔
(حافظ عبدالقہار) نائب مفتی جماعت غربا اہل حدیث، کراچی
آنجہانی چوہدری غلام احمد پرویز کی کتابوں، تحریروں اور تقریروں سے ثابت ہے کہ اس شخص کا تصور اور نظریہ عقیدہ، اللہ، رسولؐ، قرآن، حدیث، فرشتوں، نماز،روزہ، حج، زکوٰۃ وغیرہ کے بارے میں سلف صالحین، صحابہ کرام، آئمہ دین اور تمام مسلمانوں کے عقیدہ و تصور سے مختلف ہے اورکتاب و سنت کی واضح تعلیمات سے ہٹا ہوا ہے۔ اس لیے ایسے شخص کے ملحد، بے دین، زندیق اور کافر و مرتد ہونے میں کسی قسم کاشک و شبہ نہیں ہے۔پرویزیت دراصل ایک تحریک ہے جو مسلمانوں میں اباحیت و مغربیت او رالحاد و بے دینی پھیلانے کےلیے شروع کی گئی۔
(نعیم الحق) مدیر، الاعتصام دارالدعوۃ سلفیہ، لاہور
غلام احمد پرویز کافر اور زندیق ہےکیونکہ وہ حدیث اور معجزات نبویﷺ کا انکار کرتا ہے او راللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے کلمات میں تحریف(معنوی) کرتا ہے۔
(حافظ عبدالرشید) دارالعلوم تقویۃ الاسلام(مدرسہ غزنویہ) لاہور۔
غلام احمد پرویز اور بزم طلوع اسلام کے عقائد معروف ہیں۔یہ لوگ کافر و مرتد ہیں جب تک کہ وہ ان عقائد سےتوبہ نہ کرلیں۔
(صفی الرحمٰن عبداللہ مبارکپوری) امیر جمعیت اہل حدیث، ہند
غلام احمد پرویز صاحب رسالہ ’’طلوع اسلام‘‘ اپنی کتب او ررسائل میں مندرج عقائد و مواقف کی تحقیق کی رو سے زندیق ہے۔ یہ ان دجالوں میں سے ایک دجال ہے جنکے بارے میں نبی اکرمﷺ نے خبر دی تھی۔اللہ کی قسم یہ پرویز اور اس کی جماعت اس زمانے میں اہل اسلام کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ او رسب سے زیادہ سخت فتنہ ہیں۔
(ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری) مدیر جامعہ رضویہ لاہور، سابق صوبائی وزیر اوقاف پنجاب۔
پرویز قرآن کا نام لے کراُمت کو رسول اللہﷺ سے دور کرنے کی سازش کرنے والا، قرآن کے نام سے اہل اسلام کو قرآن سےبیگانہ کرنے والا، مسلمانوں کے تمام عقائد و اعمال کو غیر قرآنی کہہ کر انہیں اسلام سے ہٹانے والا، سنت مطہرہ کاکلی انکار کرنے والا، صیہونی طاقتوں کا ایجنٹ اور دین اسلام کا بہت بڑا حریف تھا۔ مسلمان ریاستوں کافرض ہے کہ قادیانیوں کی طرح اس گمراہ فرقے پر بھی پابندی لگائیں او رمسلمانوں کو مرتد ہونے سے بچائیں۔
(مفتی عبدالقیوم خان) صدر دارالفتاویٰ تحریک منہاج القرآن، لاہور
پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور تمام دنیا کے مسلک کے علماء کرام، مفتیان عظام، مشائخ کرام، سیاسی و دینی جماعتوں نے غلام احمد پرویز او راس کے ادارہ طلوع اسلام کے ذریعہ اس ملحد کے غلط افکار کو پھیلانے والوں اور اس کے باطل افکار رکھنے والوں کو کافر قرار دیا ہے۔کینیڈا کے مسلمانوں خصوصاً اور دنیا بھر کے مسلمانوں کوعموماً ان کے فتنے سے آگاہ ہوتے ہوئےقادیانیوں اور پرویزیوں کے دجل و فریب سے بچنا چاہیے۔
(اعزاز احمد علوی) مولانا محمد آصف قاسمی، جامعہ اسلامیہ، کینیڈا
واشنگٹن کے مرکز اسلام دارالہدیٰ کا فتویٰ۔
The Claims and beliefs of Perwez are misleading, wrong dnd contradictory to the required beliefs of Islam. Those, who believe in such beliefs of Perwez and those who follow and support him, are decreed ‘Kaafirs’, ‘Murtads’, ‘apostates’ and out of the fold of Islam.
(Abdul Hameed) Director, Dar-ul-Huda, Washington.
اسلاف کی دینی نہج پر چلنے کی وجہ سے ہمیں اللہ رب العزّت کی ذات کا از حد شکرگزار ہونا چاہیے۔حافظ عبدالرحمٰن عبداللہ المکی، مرکز دعوۃ والارشاد، پاکستان۔
غلام احمد پرویز کی کچھ ایسی تحریریں پائی گئی ہیں جو کہ اسلام کے ثابت شدہ اصولوں کے منافی ہیں۔ الحاج مولانا محمد مقصود احمد چشتی، خطیب جامع مسجد داتا دربار، لاہور
پرویزیت اس دور کا بہت بڑا فتنہ ہے۔ اسلام کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔
( سلطان فیاض الحسن) زیب سجادہ حضرت سلطان باہو، ضلع جھنگ
درج بالا حوالہ جات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان دشمنان اسلام (منکرین حدیث) کا مقصد صرف انکار حدیث تک محدود نہیں بلکہ یہ لوگ اسلام کے سارے نظام کو مخدوش کرکے ہر امرونہی سے آزاد رہنا چاہتے ہیں۔
(مولانا اشرف علی) جانشین شیخ القرآن، مہتمم دارالعلوم القرآن،ذ راجہ بازار، راولپنڈی۔
علمائے عرب کاغلام احمد پرویز کے کفر و ارتداد پر متفقہ فتویٰ جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے ممتاز علماء کرام اور مفتیان عظام کی علمائے عرب کے فتاویٰ کی تجدید و توثیق۔
نوٹ: ....... یہ استفتاء 1962ء میں بلاداسلامیہ کے علماء کرام کو عربی متن میں بھیجا گیا۔ اس پر عرب علماء کے فتاویٰ جات اُردو ترجمہ کے ساتھ شامل کئے گئے ہیں۔تصدیق و توثیق
(ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر) مہتمم جامعہ العلوم الاسلامیہ کراچی و دیگر مفتیان عظام جامعہ ۔
’’گلبرگ لاہو رکا پرویز کافر ہے۔‘‘
(شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا احمد علی لاہوری کے زمانے میں چھپنے والا قدیم اشتہار)
بزم طلوع اسلام کے اسلام دشمن اڈے۔
 
Top