ابوطلحہ بابر
مشہور رکن
- شمولیت
- فروری 03، 2013
- پیغامات
- 674
- ری ایکشن اسکور
- 843
- پوائنٹ
- 195
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام یسار کہتے ہیں کہ مجھے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فجر طلوع ہونے کے بعد صلاۃ پڑھتے دیکھا تو فرمایا : یسار ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکل کر آئے ، اور ہم یہ صلاۃ پڑھ رہے تھے ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم میں سے موجود لوگ غیر حاضر لوگوں کو بتا دیں کہ فجر ( طلوع ) ہونے کے بعد فجر کی دو سنتوں کے علاوہ اور کوئی صلاۃ نہ پڑھو " ۔ سنن ابوداود حدیث نمبر 1278 ، صحیح