الطاف الرحمن
رکن
- شمولیت
- جنوری 13، 2013
- پیغامات
- 63
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 64
فجر میں آنکھ نہ کھلتی ہو تو صحیح وظیفہ
تحریر: الطاف الرحمن ابوالکلام سلفی
سونے سے پہلے سورہ کہف کی آخری پانچ آیتیں پڑھ کر سونا اس نیت سے کی فجر میں اٹھنے کے لئے آسانی ہوگی ، آنکھ کھل جائے گی ، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے اور نہ صحابہ کرام نے اس پر عمل کیا ہے ، لہذا اس طرح کی باتیں پہلے تو شئر نہ کی جائیں جو قرآن اور حدیث کے حوالہ سے خالی ہوں ۔ کیونکہ ایسی باتیں اکثر دین اسلام کے صحیح طریقہ کے خلاف ہوتی ہیں جسے دین بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ یہ بدعتی حضرات کا کام ہے ۔ لہذا ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے سے پہلے کئی دعائیں صحیح حدیث سے ثابت ہیں لہذا اسی کو پڑھا جائے یہ آپ کے لئے ہر طرح سے مدد گار ثابت ہوں گی۔
چند دعائیں :
1۔ سونے سے پہلے دونوں ہاتھ اکٹھا کرے اور اس میں "قل هو الله احد" ، "قل أعوذ برب الفلق" ، اور "قل أعوذ برب الناس" ، پڑھ کر ہاتھوں میں پھونک مار کر پورے جسم پر جہاں تک ممکن ہو پھیر لے۔ پہلے سر پر پھیرے پھر چہرے پر پھر پورے جسم پر۔ [ صحیح بخاری:5017 ]
2۔ سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آیت الکرسی پڑھ کر سوئے گا اللہ اس کے لئے ایک فرشتہ کو اس کے لئے محافظ اور باڈی گارڈ کے طور پر مقرر کر دے گا جو شیطان کو صبح تک اس کے پاس آنے سے روکے گا ۔ [ صحیح بخاری:5010 ] جب شیطان صبح تک آئے گا ہی نہیں تو اسے فجر کی نماز سے کون روک سکتا ہے؟
3۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں(285، 286) ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ نے فرمایا: جو ان دو آیتوں کو رات میں پڑھے وہ اس کے لئے (ہر مصیبت کی طرف سے )کافی ہوگی۔ [صحیح بخاری :4008 ومسلم:807]
4۔ سونے سے پہلے 33 مرتبہ "سبحان اللہ " 33 مرتبہ "الحمدللہ " اور 34 مرتبہ " اللہ اکبر" پڑھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سونے سے پہلے یہ پڑھے گا اس کے لئے ایک خادم سے بہتر یہ دعا کام کرے گا۔ [ صحیح بخاری: 6318]
5۔ سونے سے پہلے سورہ ملک پڑھے ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہر رات سورہ ملک پڑھے تو اللہ تعالٰی اسے عذاب قبر سے محفوظ کر دے گا۔ [سنن نسائی : 10479 البانی نے حسن کہا ہے] ایک روایت میں ہے آپ "سورہ سجدہ" اور "سورہ ملک" پڑھے بغیر سوتے ہی نہیں تھے۔ [صحیح سنن ترمذی: 2892]
6۔ سونے سے پہلے "اللهم بإسمك أموت وأحيا" پڑھے۔ [صحیح بخاری:6312]
وغیرہ اس کے علاوہ کئی صحیح دعائیں ثابت ہیں ۔۔ ہمیں وہی دعائیں پڑھنی چاہئے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا ہے۔
اگر سورہ کہف کے آخری آیت کا پڑھنا فجر میں جگانے کے لئے آسان ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر عمل کرتے ، اس کے بعد صحابہ کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیتے ، لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا ۔ بلکہ دوسری دعائیں پڑھیں ہیں ، لہذا ہم مسلمان کو وہی دعائیں پڑھنی چاہئے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔۔
محترم دینی بھائیو! ہم مسلمان ہیں ہم صرف وہی دینی کام کرنے کے مکلف ہیں جو قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ من مانی کوئی بھی عمل جو قرآن وصحیح سنت سے ثابت نہ ہو اسے دین سمجھ کر کرنا دین میں بدعت کہلاتا ہے جو اللہ کے نزدیک بہت برا عمل ہے ۔ ایسوں کے لئے جہنم کا عذاب تیار ہے ۔
خلاف سنت کام کرنے والے اعمال تو لوگ بہت کرتے ہیں جبکہ ثابت شدہ صحیح دینی اعمال کرنے والے بہت کم لوگ ہیں، اگر چہ ان کی تعداد کم ہے لیکن اللہ کے نزدیک یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔ اور دین کے نام پر خلاف سنت کام کرنے والوں کے لئے دنیا و آخرت دونوں جگہ رسوائی ہے۔
اللہ ہمیں دین اسلام کی صحیح تعلیمات پر علم کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق دے ۔ آمین