Muhammad Waqas
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 12، 2011
- پیغامات
- 356
- ری ایکشن اسکور
- 1,597
- پوائنٹ
- 139
شیخ محترم !اد:
قراۃ آیۃ الکرسی: [ النسائي في عمل اليوم والليلة (رقم 100)]۔
یہ روایت بھی ثابت نہیں ہے ۔
امام دارقطنی(الموضوعات لابن الجوزی:1/ 244)امام نووی (المجموع:3/ 486)شیخ الاسلام ابن تیمیہ (مجموع الفتاوی :22/ 508)ابن الجوزی (الموضوعات لابن الجوزی:1/ 244)امام ذہبی (میزان:3/ 532)اورعلامہ معلمی (الفوائد المجموعہ:ص299)رحمہم اللہ نے ضعیف قراردیاہے۔
آیۃ الکرسی کی فضیلت سے متعلق ایک روایت مندرجہ ذیل ہے:
اس روایت کو شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے حسن کا ہے(ماہنامہ السنہ،شمارہ نمبر ٢٤،ص٢١)حدثنا إبراهيم بن هاشم البغوي ثنا كثير بن يحيى ثنا حفص بن عمر الرقاشي ثنا عبد الله بن حسن بن حسن عن أبيه عن جده قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ آية الكرسي في دبر الصلاة المكتوبة كان في ذمة الله إلى الصلاة الأخرى
جس نے فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی ،وہ دوسری نماز تک اللہ کی حفاظت میں ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی:٨٤ / ٣ح٢٧٣٣،کتاب الدعاء للطبرانی:٦٧٤،وسندہ حسن)
اس روایت کے بارے میں بھی اپنی قیمتی تحقیق سے نوازیں۔