• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مختصر و مفید:

اس میں شک نہیں رہا کہ ابکی بار اس فورم پر آپکی مراد بر نہیں آئی - جیسی خواہش تھی اس تھریڈ سے وہ منشاء ، وہ تمنائیں پا نا سکے -
بر صغیر سے شروع ھوئے ۔ پاکستان کی سلامتی پر رکے ۔ اپنے قریہ تک سمٹ گۓ - یہ تھریڈ اپنے انجام تک پہونچ گیا -
ایک تھریڈ کی تمہید سے اکثر دھوکا کھا گئے تھے ، وہ ہی عالم اسلام کی فقہی تقسیم والا نقشہ جسمیں پیش کیا تھا - آگے اس تھریڈ کا انجام کیا ھوا بتانے کی ضرورت نہیں ۔
کہتے ہیں جیسی نیت ویسی برکت ۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی - بلی کے خواب میں چھیچھڑے - ابکی بلی کے بھاگوں چھینکا نا گرا!
جب تک ’’مناع للخیر‘‘ موجود ہوں تو نیکی کے کاموں میں رکاوٹ ضرور آتی ہے۔
اب دیکھیں نا @محمد المالكي صاحب نے میری تقریباً تمام پوسٹوں کو غیر متعلق تکرار وغیرہ کی ریٹنگ دی ہے۔ غیر متفق کی بھی ریٹنگ دی ہے جو کہ سمجھ میں آنے والی ہے کہ جسے اس فورم کا مثبت کردار پسند نہیں وہ تو یہی کرے گا۔ ابتسامہ
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اب دیکھیں نا @محمد المالكي صاحب نے میری تقریباً تمام پوسٹوں کو غیر متعلق تکرار وغیرہ کی ریٹنگ دی ہے۔ غیر متفق کی بھی ریٹنگ دی ہے جو کہ سمجھ میں آنے والی ہے کہ جسے اس فورم کا مثبت کردار پسند نہیں وہ تو یہی کرے گا۔ ابتسامہ
لَوْ سَكَتَ مَنْ لَا يَعْلَمُ سَقَطَ الِاخْتِلَافُ
جامع بيان العلم وفضله (1/ 584)
بے علم لوگ اگر چپ رہیں تو اختلاف ختم ہوجائے۔
والسلام.....
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
آئیے اتحاد کے حکم الہی کے معاون بنیں

مسلم امہ میں گوناگوں قسم کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ کچھ کا تعلق نظریات سے ہے کچھ کا فقہی اختلاف سے۔
نظریاتی اختلاف کو یک جنبش قلم بند کردیا جانا چاہیئے کہ اس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
فقہی اختلاف دو طرح کے ہیں۔ ایک مشاہدہ میں آنے والا اور دوسرا جو مشاہدہ میں نہیں آتا بلکہ لکھنے لکھانے یا بتانے سے پتہ چلتا ہے۔
اس میں سے وہ اختلاف جو مشاہدہ میں نہیں آتا بلکہ اس کا پتہ تقاریر یا کتب سے چلتا ہے۔ تقاریر میں اول تو ایسے بیانات ہونے ہی نہیں چاہیئیں اور اگر کہیں ضرورت ہو تو احسن طریقہ سے بیان کیا جائے نہ کہ دنگا فساد والے انداز سے۔
معاشرہ میں اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ اختلافات ہیں جو مشاہدہ میں آ نے والے ہیں اور وہ کسی نہ کسی مسلک کا شعار بن چکے ہیں۔ ان اختلافات کو اگر بنطر غائر دیکھا جائے تو ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں کہ جسے کسی بھی مسلک میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہو۔
مثلاً آپ عمامہ کسی بھی رنگ کا پہن سکتے ہیں مگر کسی خاص رنگ کو لازم قرار دے لیں تو یہ اسلام میں پسند نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی سفید رنگ کے عمامہ کو لازم کر لیتا ہے تو یہ صحیح ہے کہ اس کی ترغیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین سے ملتی ہے۔
اسی طرح نماز ننگے سر پڑھی جاسکتی ہے مگر یہی اگر کسی طبقہ کا شعار بن جائے تو اس کو ترک کرنا لازم ہے۔
اسی طرح نماز میں ہاتھ کسی طرح بھی باندھ سکتے ہیں مگر جو کسی طبقہ کا شعار بن جائے اور اسی طرح ہاتھ باندھنے کی تلقین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ملے تو اس کا ترک لازم ہے۔ ہاں اگر نصوص سے کسی خاص طریقہ کی نشاندہی ہوتی ہو تو اس کو لازم کیا جاسکتا ہے۔
اسی طرح جلسے جلوس کی اگر ضرورت ہے تو ٹھیک وگرنہ بلا ضرورت اپنے مسلک کی ترویج کے لئے یہ کوئی محمود کام نہیں ہوسکتا۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
اتحاد میں معاونت

اچھے کاموں میں معاونت پر اللہ تعالیٰ اجر دیتے ہیں اور اس میں رکاوٹ بننے والے معتوب ٹھہرے۔ اچھائی کا یہ خاصہ ہے کہ اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ یہ رکاوٹیں انواع و اقسام کی ہوتی ہیں۔
کبھی کاز کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی شخصیت پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے نیکی کے کاموں میں معاون بننے کی تلقین فرمائی ہے۔ امید ہے محدث فورم پر موجود افراد اس میں معاونت فرمائیں گے۔
فرمانِ ربانی ہے

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ۔۔۔۔۔ الآیۃ (سورة المائدة آیت 2)
اتحاد کا حکم الٰہی جل جلالہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۔۔۔۔ الآیۃ (سورت ال عمران آیت 103)
اور اللہ کی رسی کو مظبوطی سے پکڑے رکھنا اور الگ الگ نہ ہو جانا۔
Hold fast, all of you, to the cord of Allah, and be not divided.
وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا (سورۃ النساء آیت 115)
اور جو سیدھا رستہ معلوم ہونے کے بعد رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مخالفت کرے اور مؤمنوں کے رستے کے سوا کسی اور رستے پر چلے تو ہم اسے ادھر ہی دھکا دیں گے جدھر وہ چلا اور قیامت کے دن جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے۔
Whoever breaks away with the Messenger after the right path has become clear to him, and follows what is not the way of the believers, We shall let him have what he chose, and We shall admit him to Jahannam, which is an evil place to return.
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ

جب تک ’’مناع للخیر‘‘ موجود ہوں تو نیکی کے کاموں میں رکاوٹ ضرور آتی ہے۔
اب دیکھیں نا @محمد المالكي صاحب نے میری تقریباً تمام پوسٹوں کو غیر متعلق تکرار وغیرہ کی ریٹنگ دی ہے۔ غیر متفق کی بھی ریٹنگ دی ہے جو کہ سمجھ میں آنے والی ہے کہ جسے اس فورم کا مثبت کردار پسند نہیں وہ تو یہی کرے گا۔ ابتسامہ
محمد المالکی اگر وہی کرے آج جو آپ کل تک کار ثواب سمجھ کر کرتے رہے ہوں (بالتواتر) ، ویسا ہی لکھے جیسا آپ "پیشگی معذرت" کہکر کہتے رھے ہیں اور "ابتسامہ" پر خاتمہ کرتے رہے ہیں تب فورم کا مثبت کردار محمد المالکی کو پسند نہیں !! عجیب ، ایک ہی عمل آپ کریں تو آپکا حق، آزادیء تحریر وغیرہ وغیرہ اور کوئی بھی دوسرا کرے تو شکوہ !!!؟

جو شخص خود کا احتساب نہیں کر پایا آج تک وہ بھلا دوسروں کا احتساب کرنے کا کیا حق رکھتا ھے!!؟؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
مسلم امہ میں گوناگوں قسم کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔ کچھ کا تعلق نظریات سے ہے کچھ کا فقہی اختلاف سے۔
سرخ رنگ دیا میں نے "نظریات" کو ، میں جاننا چاھتا ھو آپ کے مندرجہ بالا فقرہ میں نظریات کا مطلب آپ خود کیا لیتے ہیں ، کیونکہ آپ نے ایکبار پھر "مسلم امہ" لکھا ھے - میں آپکے "نظریات" پر آپ کے نظریات کو جاننے کے لیئے بے چین ھوں -

سیدھی سادھی تشریح پیش کریں -
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
معاشرہ میں اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ اختلافات ہیں جو مشاہدہ میں آ نے والے ہیں اور وہ کسی نہ کسی مسلک کا شعار بن چکے ہیں۔ ان اختلافات کو اگر بنطر غائر دیکھا جائے تو ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں کہ جسے کسی بھی مسلک میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہو۔
جب اھمیت ہی نہیں میاں مرشد جی تو آپکا قلم ایسے موضوعات پر ھر تھریڈ میں خود بخود لکھنے لگ جاتا ھے !؟ آپ اس اکثریت سے تعلق رکھتے ہیں جو ایسے "اختلافات" پر انتہائی حساس ھے اور خود آپ بھی ، تب ہی تو کفار کا خوف دلوا رھے ہیں خود بھی اسی خوف سے دبلے ھوئے جا رھے ہیں !!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
"مناع الخیر" نا ھوتے تو وہ کتب جو حد درجہ قابل اعتراض ہیں اتنے اھتمام سے نئے نئے ایڈیشنوں میں کیونکر چھپ پاتیں ؟؟؟ اور کیوں صحیح کتب کو پڑھنا ممنوع قرار دیا جاتا ؟؟؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
یہ بھی خوب اتحاد ہے ، جو ’ اختلاف ‘ سے بھی لمبا ہورہا ہے ۔ ابتسامہ
بہر صورت میں نے بحث کرنے والوں سے نہیں ، بلکہ جنہیں یہ بحث دیکھ کر الجھن ہورہی ہے ، انہیں گزارش کرنی ہے کہ الجھن میں مبتلا نہ ہوں ۔ ہر کوئی ہماری سوچ کے مطابق نہیں ہوسکتا ، جسے جو کام عزیز ہے ، اسی میں وقت گزارے ، اسی طرح کے تھریڈز دیکھے ۔
اس طرح کے تھریڈز بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بن جاتے ہیں ، بلکہ ایک سبق چھوڑ جاتے ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اچھے کاموں میں معاونت پر اللہ تعالیٰ اجر دیتے ہیں اور اس میں رکاوٹ بننے والے معتوب ٹھہرے۔ اچھائی کا یہ خاصہ ہے کہ اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ یہ رکاوٹیں انواع و اقسام کی ہوتی ہیں۔
لکھ تو دیا ، خود پڑھا ! سمجھا بھی !! یا بس "ایویں" لکھ مارا ؟
 
Top