• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرقہ واریت کے معاشرتی بگاڑ

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
ایک گاؤں میں عسائیوں کا ایک ہی گھر تھا۔ اس گھر کی ایک ادھیڑ عمر عورت کا وقت نزاع قریب آیا تو گاؤں کے ایک معزز اور دیندار بزرگ چند نمازیوں سمیت مسجد سے ہی انکی عیادت کے لئےتشریف لے گئے۔
(کیونکہ دیہاتوں میں اس چیز کا ذیادہ خیال رکھا جاتا ہے) وہاں پہنچ کر اسکی حال خیر دریافت کرنے کے بعد کہا کہ بی بی: آپ نے اتنی عمر گزاری ہے، کیا آپ نہیں سمجھتیں کی اسلام ہی واحد مذہب برحق ہے جس میں دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔
وہ بولی تمہارا مطلب ہے میں تمہارا کلمہ پڑھ لوں؟ بزرگ کہنے لگے جی ہاں ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی آخرت سنور جائے اور اس لئے بھی کہ گاؤں میں آپکا ایک ہی گھر ہے
تو کلمہ پڑھ لیں اللہ پاک اسکی برکت سے پورے گاؤں پہ رحمت فرمایئں گے۔
وہ کہنے لگی: پڑھ لیتے ہیں کلمہ مگر ہمیں کس نبی کا کلمہ پڑھاؤ گے؟ نوری کا یا بشری کا؟
میں نے اپنی ہوش سے لیکر آج تک یہی دیکھا ہے
کہ تم لوگوں نے اپنے نبی کو اختلافات کا محور ہی بنائے رکھا ہے
نوری یا بشری کا اختلاف، زندہ یا فوت کا اختلاف، غیب جاننے یا نہ جاننے کا اختلاف۔ تم لوگ جب کسی ایک بات پہ متفق ہو کے آجاؤ تو پڑھ لونگی کلمہ۔
لیکن پھر ایک مسئلہ ہوگا، کلمہ پڑھنے کے بعد آدھا گاؤں کہے گا سنی،بریلوی ہو جا آدھا کہے گا دیوبندی اہلحدیث ہو جا، پھر میں کدھر جاؤں گی؟ تم لوگوں نے تو دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ اور جس کے پاس جتنا ٹکڑا آیا وہ پہلے تو اسے باپ دادا کا فرقہ، پھر انا کا مسئلہ بنا کر اتنے سے دین کی ہی پرستش کرتا چلا گیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خواتین و حضرات یہ تو تھے فرقہ واریت کے معاشرتی بگاڑ، اور آخرت میں خواری علیحدہ ہوگی۔
کیونکہ آج ہم اتنا دفاع اپنے مذہب کا نہیں کر رہے جتنا اپنے اپنے فرقے کا کر رہے ہیں۔
اللہ پاک سے ہمیشہ صراط مستقیم پہ چلنے کی توفیق مانگتے رہیئے۔وہ سننے والا ہے مہربان ہے۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اللہ رب العزت ہم مسلمانوں پر رحم کرے پتا نہیں ہم کب تک فرقہ واریت میں پڑے رہیں گے۔کاش ہم فرقہ واریت سے ہٹ کر اللہ رب العزت اور محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے کو اپنا لیں اور کافر ہمیں دیکھ کے مسلمان ہو جائیں یہ نہیں کہ وہ ڈر سے بھاگیں کہ ہم پتا نہیں کس فرقہ کے راہی ہیں۔
اللہ ہمیں صراط مستقیم عطافرمائے۔ آمین یا رب العالمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
فرقہ واریت کو ہوا دینے والے اپنے کیے کی سزا بھگتیں گے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ وہ عیسائی عورت اگر اسی بات کو بنیاد بنا کر اسلام سے محروم رہ گئی تو کیا اس کا یہ بہانہ اللہ کے دربار میں قابل ہو گا ؟
عام طور پر دیکھا گیا ہے اس طرح کے بہانے وہی لوگ کرتے ہیں جو پہلے اپنا ایک ذہن بنا چکے ہوتے ہیں ۔ مثلا کوئی نماز نہیں پڑھتا وہ ایک اچھا بہانہ بناسکتا ہے کہ جناب پڑھوں تو کس کے پیچھے ؟ وہابی ؟ بریلوی ؟ دیوبندی ؟ وغیرہ وغیرہ ۔
ہر ایک کو دوسروں کی غلطیوں سے بچ کر اسلامی تعلیمات پر بڑھ چڑھ کر عمل کرنا چاہیے نہ کہ طرح طرح کے بہانے بنا کر سستی و کاہلی کا مظاہرہ ۔
اللہم وفقنا لما تحب و ترضی من القول و العمل والنیۃ ۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
آج اسلام کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ،اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سےخود مسلمان ہیں۔اسلام کا تعارف تو مسلمانوں کے اخلاق وکردار کو دیکھ کر ہونا تھا،جو اسوقت ہمارے سامنے ہے،اور اس قابل نہیں ہے کہ اسے دوسروں کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
 
Top