• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فری آن لائن کورسز

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موضوع کا نام پڑھ کا نام پڑھ کر شاید آپ یہی سمجھے ہوں گے کہ میں کسی فری کورس کے متعلق پوچھنا چاہ رہی ہوں اور بڑی حد تک آپ کا اندازہ درست ہے اس لیے کہ کہیں فری کورس لکھا دیکھ کر میں بھی ایسا ہی سمجھتی ہوں۔اس دور میں کوئی فری کورس کی بات کرے تو ہمیں بہت ہنسی آتی ہے۔آج کے دور میں جہاں چٹکی بھر نمک مفت نہیں ملا کرتا وہاں کسی مفت تعلیمی کورس کے متعلق پوچھنا ایک قہقہے کا سبب تو بن سکتا ہے لیکن جواب کا نہیں۔
لیکن بہرحال آج آپ کا اندازہ بھی غلط ہے اور کسی قہقہے کا سبب بھی نہیں۔کچھ ماہ قبل انٹرنیٹ پر ایک عزیزہ نے جب پہلاآن لائن فری فوٹو شاپ کورس کیا تو مجھے بہت حیرت ہوئی لیکن اس سے زیادہ حیرت اس بات پر تھی کہ ایک ماہ میں وہ کیا سیکھیں گی؟؟اس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگرے اور بعض اوقات ایک ساتھ بلاگنگ،آڈیو ایڈیٹنگ اور کورل ڈرا اور دیگر کورسز کیے۔انہیں عزیزہ کے اصرار پر میں نے ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کیا اور بے حد مفید پایا۔میں سمجھتی ہوں کہ دینی حوالے سے کام کرنے والوں کے لیے اور بالخصوص خواتین کے لیے تو یہ کورسز بہت مفید ہیں۔کیونکہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے اور آنے جانے میں پریشانی اور مشکل ہوتی ہے پھر مرد اساتذہ سے براہ راست پڑھنا بھی بہت مشکل ہے۔لیکن یہاں مائیک کھولنے کی ضرورت نہ کیمرہ آن کرنے کی۔اخلاقی ضابطہ کی بھی پابندی ہے۔مجھے کئی ایسی اکیڈیمیز کا علم ہے جہاں ماہانہ پانچ دس ہزار فیس لوٹنے کے بعد بھی کچھ نہیں پڑھایا جاتا۔لیکن حیرت انگیز طور پر میں نے سر سکندر کو وقت کا پابند اور دس دفعہ پوچھنے پر ایک دفعہ بھی اکتانے والا نہیں پایا۔ سر سکندر حیات بابا ف ب ایکٹیوسٹ کے طور پر خاصے معروف ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا مفت تعلیم کا خواب بہت دلچسپ ہے۔نیو جنریشن اکیڈمی کے نام سے وہ آن لائن اور فزیکلی اٹینڈینس کے ساتھ کئی فری کورس کروا رہے ہیں۔کچھ کورسز میں اکیڈمی اخراجات کے لیے فیس (ماہانہ ایک ہزار) کی ادائیگی بھی ہے لیکن وہ بھی لازمی نہیں۔تمام کورسز ایک ایک ماہ کے ہیں۔
بائیس ستمبر سے بیسک ویڈیو ایڈیٹنگ کا فری کورس شروع ہے۔اگر آپ خود نہیں کر سکتے تو اپنے گھر میں سے کسی فرد کو ضرور کروائیے۔کورس کے لیے عمر اور تعلیم کی کوئی قید نہیں۔میں نے بارہ سالہ بچے سے لیکر عمر رسیدہ افراد کو بھی خوشدلی سے کلاسز اٹینڈ کرتے پایا ہے۔
مجھے یاد ہے کہ جب میں نے اپنی عزیزات کو اس حوالے سے بتایا تو مجھے ہنسی آئی کہ وہ مجھے ایمبیسیڈر سمجھ بیٹھیں گی حالانکہ مجھ سمیت کورس میں موجود تمام افراد بالخصوص خواتین( کہ ان کی نشریاتی سروس دیدنی ہے) نے اپنے اعزا میں اس حوالے سے آگہی پھیلائی۔مجھے یہ بات بھی اچھے سے یاد ہے کہ نو عمری میں، میں نے ایک خاتون نے پوچھا کہ انہوں نے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے لیے کون سا سافٹ وئیر استعمال کیا ہے؟تو ان کا رویہ بہت حقارت آمیز تھا۔جواب تو دیا نہیں لیکن میرے اندر پھر کبھی کسی سے پوچھنے کی ہمت ہی نہ ہوئی۔جو کیا اپنے بل بوتے پر کیا۔اس کورس کے بعد جب تاثرات بیان کرنے کا وقت آیا تو میرے اندر وہی رویہ پنپ رہا تھا۔کئی دن اندرونی کشمکش رہی کہ کیا کروں؟میں کیوں کسی کو بتاوں؟؟پھر یاد آیا کہ علم پھیلانے سے پھیلتا اور روکنے سے ختم ہو جاتا ہے۔اور یہ بھی کہ دین کا کام کرنے سے ان کا اجر بنا کم کیے مجھے اجر ملتا رہے گا۔آج عزیزات کو کورس کے لیے یاد دہانی کرواتے ہوئے یاد آیا کہ محدث فارم پر بھی آج ہی پوسٹ کر دوں اضافہ اجر کا ہی باعث ہے۔
اور یہ پوسٹ کرتے ہوئے یاد آ رہا ہے کہ میں اب محدث فارم پر بہت کم آتی اور لکھتی ہوں جس کی وجہ سے تحریر بہت بے ترتیب ہے اور مزید ہوتی جا رہی ہے)))

کورسز کے متعلق معلومات کے لیے
 
شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
آگر یہ آن لائن کورسز ہیں تو اس کی ویب سائٹ کا پتہ بھی پتا دیں ۔

اوپر لنک تو فیس بک کے ہیں

Sent from my SM-N920C using Tapatalk
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آگر یہ آن لائن کورسز ہیں تو اس کی ویب سائٹ کا پتہ بھی پتا دیں ۔

اوپر لنک تو فیس بک کے ہیں

Sent from my SM-N920C using Tapatalk
کورس آن لائن ہی ہیں لیکن اکیڈمی کی کوئی ویب سائٹ نہیں ہے۔ایک بلاگ تھا لیکن مجھے اب نہیں مل رہا بہرحالف ب پر ان کے اکاونٹ کا لنک ہے آپ ان سے ان باکس میں بات کر کے مزید معلومات لے سکتے ہیں۔
 
Top