• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضلائے جامعہ لاہور اسلامیہ

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس تھریڈ کا بنیادی مقصد شاید فاضلین جامعہ لاہور الاسلامیہ کا تعارف ہے لیکن سردست میں یہ اطلاع دے دوں کہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے فاضل حافظ نجم الثاقب کی والدہ محترمہ گیارہ جون بروز منگل قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین

آمین ثم آمین
انا للہ وانا الیہ رجعون
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
میری مادر علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تقریب صحیح بخاری کے موقع پر ایک قیمتی پمفلٹ شایع کیا گیا تھا اس کو بھی محدث فورم کی زینت بنانا چاہئے بارک اللہ فیکم
اس پمفلٹ کی کوئی خبر ہے ؟
اور محترم شیخ ابن بشیر صاحب سے التماس ہے کہ وہ جامعہ کے فاضل ہونے کی حیثیت سے یہاں تعارف کروائیں ۔
اور یہی گزارش درج ذیل محترمین سے بھی ہے :
حافظ طاہر اسلام عسکری
کلیم حیدر
عمران اسلم
کیلانی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
فضلائے جامعہ کی فہرست جامعہ میں موجود ہوگی اس کو یہاں لگایا جاسکتا ہے کہ نہیں ؟
استاد محترم انس نضر صاحب ، کلیم حیدر بھائی !
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فضلائے جامعہ کی فہرست جامعہ میں موجود ہوگی اس کو یہاں لگایا جاسکتا ہے کہ نہیں ؟
استاد محترم انس نضر صاحب ، کلیم حیدر بھائی !
جی بھائی ضرور ہوگی۔ استاد محترم شاکر صاحب سے رابطہ کرکے اس بارے تفصیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ان شاءاللہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میرے نام سے تو آپ واقف ہی ہیں؛میں ۲۰۰۰ ٍٍٍء میں میٹرک کے پرائیویٹ امتحانات دینے کے بعد جامعہ میں داخل ہوااور کلیۃالشریعۃ کا انتخاب کیا؛۲۰۰۶ء کے اواخر میں تعلیم مکمل ہوئی؛اس دوران میں ایم۔اے اور ایل ایل بی کے امتحانات بھی پاس کیے؛اس کے بعد قریب دو برس اسی درس گاہ میں تدریس کی سعادت بھی حاصل ہوئی؛ساتھ ساتھ قرآن اکیڈمی لاہور میں شعبہ تحقیق سے وابستہ رہا؛۲۰۰۷ء میں پنجاب یونی ورسٹی میں ایم فل علوم اسلامیہ میں داخلہ لیا اور ۲۰۱۰ء میں ایم فل کی سند حاصل کی؛میرے مقالے کا موضوع تھا :تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات۔۔۔تجزیاتی مطالعہ۔اسی سال مذکورہ یو نی ورسٹی ہی میں پی ایچ ڈی میں بھی داخلہ مل گیا؛کورس ورک مکمل ہو چکا ہے اوراب مقالہ لکھنا ہے؛موضوع ہے:امام ابن حزم اور جمہور کا تصور اجتہاد۔۔۔تقابلی مطالعہ
۲۰۰۹ء سے ۲۰۱۱ءتک پنجاب کی ایک سرکاری درس گاہ میں بہ حیثیت معلم فرائض سرانجام دیتا رہا اور اوخر ۲۰۱۱ء سے تاحال ایک وفاقی تعلیمی ادارے میں اسلامیات کی تعلیم دے رہا ہوں۔
کچھ لکھنے پڑھنے کا بھی شوق ہے؛چند ایک مضامین لکھے ہیں؛برادرم سید محمد علی کی زیرادارت شائع ہونے والے ماہ نامہ الاحیا ء کی مجلس ادارت میں شریک ہوں اور اب ۲۰۱۳ء سے سہ ماہی نظریات کا اجرا کیا ہے؛دو ایک رسالوں (فہم توحید اور عقیدہ طائفہ منصورہ)کا ترجمہ بھی کیا ہے ،جو چھپ چکے ہیں؛دو ایک طباعت کے انتظار میں ہیں۔
نجی زندگی سے متعلق عرض کروں کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں؛ایک بہن اور چار بھائی؛میری پیدایش سب سے پہلے ہوئی۔تین بھائی مکمل حافظ ہیں، مجھ سے چھوٹے نے نصف کیا، تکمیل نہیں کر سکا،البتہ اسی درس گاہ سے درس نظامی کر لیا ہے۔والد صاحب بھی حافظ قرآن ہیں اور اسی کی تعلیم دیتے رہے ہیں؛میں نے انھی سے قرآن حفظ کیا ہے، الحمدللہ۔۲۰۰۷ء میں شادی ہوئی ؛اہلیہ بھی حافظ قرآن ہیں؛ خداوند قدوس نے ایک بیٹی (بروع )اور دوبیٹوں(عمرو اور سہل)سے نوازا ہے۔
یہ ذاتی تعارف تھا،جامعہ کی تعلیم کے حوالے سے کچھ باتیں آیندہ شیئر کروں گا۔ان شا ءاللہ
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
ماشاءاللہ بہت اچھا سلسلہ ہے میں اس جامعہ سے فارغ نہیں ہوں‍ اسلئے بھائیوں کے محبت بھرے پیغامات پر ہی اکتفا کرتا ہوں.
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
راقم کے مفصل حالات اس لنک پر موجود ہیں
ان حالات میں یہ اضافہ کر لیں کہ اب قصور شہر میں جامعہ امام احمد بن حنبل کے نام سے شروع کررکھا ہے جس میں کلاسز جاری ہیں الحمدللہ۔
سفر نامہ ابن بشیر الحسینوی
 
Top