• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضیلت تلاوت:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
فضیلت تلاوت:

تلاوت قرآن کا بھی ثواب ہے خواہ پڑھنے والاقرآن کریم کا ترجمہ نہ جانتا ہو۔مگر چونکہ قاری قرآن کا یہ ایمان ہے کہ یہ مقدس کتاب اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اس لئے اس کے عمل کی قدر دین کرتا ہے۔ آپ ۔ کا ارشاد ہے:
٭… تلاوت قرآن کے سلسلے میں یہ بات بہت اہم ہے کہ نماز جیسی عبادت بھی قرآنی آیات کی قراءت کے بغیر صحیح نہیں ہوتی۔جس میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت اور زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ آپ ﷺ کا ارشاد ہے:

(لَا صَلاَۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ) ( صحاح ستہ)۔ اس کی نماز نہیں جو سورہ فاتحہ کو نہیں پڑھتا۔
اپنی دینی محفلوں میں قرآن پاک کی قراءت کوبھی زندہ کیجئے۔صحیح مسلم میں ابوامامۃسے مروی ہے کہ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا:

إِقْرَؤُوا الْقُرآنَ فَإِنَّہُ یَأْتِیْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ شَفِیْعًا ِلأَصْحَابِہِ قرآن پڑھا کرو اس لئے کہ روز قیامت یہ اپنے پڑھنے والوں کے لئے سفارشی بن کے آئے گا۔
رسول کریم ﷺ کا یہ بھی ارشاد ہے:

یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقرآنِ اِقْرَأْ وَارْتَقِ وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِی الدُّنْیَا فَإنَّ مَنْزِلَتِکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃٍ تَقْرَأُ۔ صاحب قرآن کو کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ اور اسے ترتیل سے پڑہنا جس طرح تم اسے دنیا میں پڑھا کرتے تھے کیونکہ تیرا مقام اس آیت کے آخر پر ہوگا جو تو پڑھے گا۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:

اَلْمَاہِرُ بِالْقُرآنِ مَعَ الْکِرَامِ الْبَرَرَۃِ، وَالَّذِیْ یَقْرَأُ الْقرآنَ وَیَتَعْتَعُ فِیْہِ وَہُوَ عَلَیْہِ شَاقٌّ لَہُ أَجْرَانِ (متفق علیہ) قرآن کا ماہر کل محترم وپاکباز لوگوں میں ہوگا۔ اور وہ بھی جو قرآن پڑھتے وقت ہکلاتا ہے، پڑھنا اس کے لئے دشوار ہے اس کے لئے دوہرا اجر ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاکم اللہ خیرا بھائی۔۔۔مگر موجودہ وقت میں تو دینی محافل نعتوں سے ہی سجی ہیں ،یا پھر" فضائل اعمال" کتاب کے لیکچر سے،
مگر وہ قرآن جس کے حرف حرف پر اجر ہے ، جس کے احکامات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اس کو محدود کردیا ہے۔
اللہ تعالی مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا کر دے۔آمین
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
جزاکم اللہ خیرا بھائی۔۔۔مگر موجودہ وقت میں تو دینی محافل نعتوں سے ہی سجی ہیں ،یا پھر" فضائل اعمال" کتاب کے لیکچر سے،
مگر وہ قرآن جس کے حرف حرف پر اجر ہے ، جس کے احکامات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، اس کو محدود کردیا ہے۔
اللہ تعالی مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا کر دے۔آمین
آمین
 
Top