• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فطرانہ کی مقدار اور مسائل

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
صدقة الفطر
آدمي جو خوراك كھاتا هے گندم چاول وغيره اس ميں سے ايك مخصوص حصه نمازِ عيدسے قبل صدقه كرنا صدقة الفطر كهلاتاهے۔
 صدقة الفطر گھر كے هر فرد كي طرف سے ادا كيا جائے۔(صحيح بخاري:كتاب الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حديث1503)
 صدقة الفطر عيد كي نماز ادا كرنے سے قبل ادا كرنا واجب هے۔(صحيح بخاري:كتاب الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حديث1503)
 صدقة الفطر كا پيمانه ايك صاع هے۔(صحيح بخاري:كتاب الزكاة24،باب فرض صدقة الفطر70،حديث1503)
ايك صاع موجوده پيمانے كے مطابق 2040گرام (دو كلو 40گرام) هے۔)( مجموع فتاوى ورسائل محمد بن صالح العثيمين:كتاب الزكاة ،باب زكاة الفطر، ج18، ص277)
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
صدقة الفطر
ايك صاع موجوده پيمانے كے مطابق 2040گرام (دو كلو 40گرام) هے۔)( مجموع فتاوى ورسائل محمد بن صالح العثيمين:كتاب الزكاة ،باب زكاة الفطر، ج18، ص277)
ایک صاع کا جدید اعشاری نظام کے مطابق وزن بنتا ہے دو کلو اور ایک سو گرام یعنی اکیس سو گرام
لہذا دوکلو چالیس گرام والی بات غلط ہے ۔
 
ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
ایک صاع کا جدید اعشاری نظام کے مطابق وزن بنتا ہے دو کلو اور ایک سو گرام یعنی اکیس سو گرام
لہذا دوکلو چالیس گرام والی بات غلط ہے ۔
رفیق طاھربھائی میں نے ٢٠٤٠گرام کا حوالہ دیا تھا۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا ہمارے پاس وہ صاع موجود ہے جس کی پیمائش کر کے ہم ٢١٠٠گرام یا٢٠٤٠گرام ثابت کر سکیں۔آخر کس معیار پر ہم یہ فیصلہ کریں گے؟
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
رفیق طاھربھائی میں نے ٢٠٤٠گرام کا حوالہ دیا تھا۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کیا ہمارے پاس وہ صاع موجود ہے جس کی پیمائش کر کے ہم ٢١٠٠گرام یا٢٠٤٠گرام ثابت کر سکیں۔آخر کس معیار پر ہم یہ فیصلہ کریں گے؟
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صاع کی مقدار معلوم کرنے کے لیے اس صاع کا موجود ہونا ضروری نہیں ۔ اسکی مقدار دلائل سے ثابت کی جاسکتی ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کو ثابت کرنے کے لیے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا ضروری نہیں بلکہ آج آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت دلائل سے ثابت کی جاسکتی ہے ۔
خوب سمجھ لیں ۔
 
ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے صاع کی مقدار معلوم کرنے کے لیے اس صاع کا موجود ہونا ضروری نہیں ۔ اسکی مقدار دلائل سے ثابت کی جاسکتی ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کو ثابت کرنے کے لیے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھنا ضروری نہیں بلکہ آج آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت دلائل سے ثابت کی جاسکتی ہے ۔
خوب سمجھ لیں ۔
رفیق طاھر بھائی یہی میرا سوال ہے کہ کیسے ثابت کریں گے۔
میں نے اگر ٢٠٤٠گرام لکھا تھا تو میں نے صرف فتاوی ابن العثیمین میں پڑھا تو لکھ دیا۔مجھے یہ بھی معلوم نہیں ابن العثیمین نے ٢٠٤٠گرام کیوں لکھا۔میں پڑھا سو لکھ دیا۔
اسی طرح آپ نے ٢١٠٠گرام لکھا (حوالہ نہیں دیا)جہاں بھی پڑھا۔لیکن اس مسئلے کو حل کیسے کیا جائے۔
کن دلائل کی روشنی میں۔
ہم آج تک اڑھائی کلو گرام(٢٥٠٠گرام)بھی سنتے چلے آئے ہیں۔
پونے تین کلو بھی سنا کرتے تھے۔
ان سب مقداروں میں سے کسی کو بھی ترجیح دینے کےلیے کوئی دلیل تو ہونی چاہیے۔ وہ دلیل کیا ہے؟
یا کسی کتاب کا حوالہ دے دیں جس میں اس مسئلہ پر مفصل گفتگو موجود ہو۔
شکریہ
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
میں نے ایک دفعہ وزن صاع اور دیگر اوزان شرعیہ کی تحقیق میں باقاعدہ ایک تھریڈ ملتقى أہل الأثر میں لکھا تھا ۔
خیر وہ تو سب عربی میں تھا ۔ آپ ایسا کریں کہ ان تمام تر اوزان کی تحقیق کے لیے اس مختصر مگر جامع کتاب کا مطالعہ فرما لیں ۔
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
اور ہاں ہمارے استاد محترم حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کی کتاب احکام ومسائل جلد اول میں بھی نہایت ہی مختصر انداز میں وزن صاع کی تحقیق موجود ہے ۔
 
ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
میں نے ایک دفعہ وزن صاع اور دیگر اوزان شرعیہ کی تحقیق میں باقاعدہ ایک تھریڈ ملتقى أہل الأثر میں لکھا تھا ۔
خیر وہ تو سب عربی میں تھا ۔ آپ ایسا کریں کہ ان تمام تر اوزان کی تحقیق کے لیے اس مختصر مگر جامع کتاب کا مطالعہ فرما لیں ۔
رفیق طاھربھائی
کتاب تو ڈاؤن لوڈ ہو گئی ہے مگر فائل کرپٹ ہونی کی وجہ سے اوپن نہیں ہورہی۔
دوسرا اگر عربی میں کوئی کتاب مل جائے تو وہ بھی کافی ہے۔
 
ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
میں نے ایک دفعہ وزن صاع اور دیگر اوزان شرعیہ کی تحقیق میں باقاعدہ ایک تھریڈ ملتقى أہل الأثر میں لکھا تھا ۔
خیر وہ تو سب عربی میں تھا ۔ آپ ایسا کریں کہ ان تمام تر اوزان کی تحقیق کے لیے اس مختصر مگر جامع کتاب کا مطالعہ فرما لیں ۔
رفیق طاھربھائی ہم جب بھی آپ کی اس سائٹ پر جاتے ہیں تو فونٹ کا مسلہ ہوتا ہے اسکا حل کیا ہے؟
 
Top