جمشید صاحب کی تعریف کا شکریہ لیکن یہ یہ تعریف حب علی سے زیادہ بغض معاویہ پر مبنی معلوم ہوتاہے۔
سوال کتاب کے ترجمہ کا نہیں ہے میں نے کہیں بھی یہ نہیں کہاکہ ان کتابوں کا ترجمہ کیاجاناغلط ہے۔ میں نے کہاہے کہ اس طرح کے مسائل ہرعام وخاص کے سامنے پیش کرنا غلط ہے۔اس کو ایک مثال سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ شاید سمجھ جائیں۔
احادیث کی کتب کا ترجمہ ہواہے۔ اورکیاجارہاہے نفس ترجمہ میں کوئی خرابی نہیں ہے
لیکن اگرکوئی صرف جماع اورغسل کے وجوب اورحدیث رفاعہ القرظی جیسی احادیث کو محدث فورم جیسے عوامی فورم پراٹیچ منٹ کے ساتھ اوردیگر فورم پر لگانے لگے توکیااس کویہ کہہ کرمان لیاجائے گاکہ ترجمہ تمہارے علماء نے کیاہے ہم توصرف پیش کررہے ہیں۔ جیسے منکرین حدیث کا یہ فعل قابل نفریں قرارپائے گا۔اسی طرح غیرمقلدین کا یہ فعل کہ غسل ووضو کے مسائل اورجنسی مسائل کو عوامی فورم پر اس طرح بتایاجائے۔
شادی سے پہلے نوجوانوں کو ہلکی پھلکی جنسی تعلیم کی ضرورت پڑتی ہے لڑکی کو بھی اورلڑکیوں کو بھی۔ یہ معلومات کبھی وہ ساتھی سہیلی اورکبھی کتابوں سے حاصل کرتے ہیں۔ بعض مستند ڈاکٹروں کی اس موضوع پر اچھی کتابیں بھی ہیں۔ یہ کتابیں شرمناک نہیں ہوسکتیں لیکن یہ کتابیں ہرایک کے ہاتھ میں بھی نہیں دی جاسکتیں۔ اگرکوئی اس طرح کی کتابوں سے کچھ مواد جو صرف نوجوانوں کیلئے خاص ہے کمسنوں کودیناشروع کردے توکیاپوری دنیا اس پر لعنت نہیں کرے گی۔ یہ لعنت والاکام غیرمقلدین کررہے ہیں۔لیکن الٹی سمجھ ہرایک کی ہے کہ اس کو اچھافعل سمجھ رہے ہیں اوربلبلانے سے تعبیر کیاجارہاہے۔ جب عقل اس درجہ مائوف ہوجائے توتھوڑاآرام کرلیناچاہئے ویسے بھی لمبے سفر کی تکان کے بعد آدمی کیابولتاہے خودنہیں جانتا۔
جی جب کوئی خاتون عالمیت کر رہی ہوں اور اس نے فتاویٰ دینے ہوں ، دوسروں کو مسائل بتانے ہوں، اس کے لئے کسی حد تک یہ مسائل گوارا بھی کر لئے جائیں۔ لیکن یہ تو تب ہوتا جب یہ کتاب عالمیت کرنے والی خواتین کے لئے لکھی گئی ہوتی۔ محترم، یہ کتاب ہر عام لڑکی کے لئے ہے۔ بلکہ مولانا تھانوی صاحب فرماتے ہیں کہ اگر لڑکی نے قرآن پڑھ لیا ہے تو بس اب یہ کتاب پڑھ لے۔ اور برصغیر کا عام چلن بھی یہی رہا ہے کہ یہ کتاب صرف عالمیت پڑھنے والیوں کو ہی نہیں دی جاتی، بلکہ ہر گھر کی ضرورت سمجھی جاتی ہے اور بطور خاص شادی سے قبل جہیز میں تحفتاً دینا تو رواج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
میرے جس اقتباس کے جواب میں آپ کا یہ جواب ہےہے اس کو آپ نے کمال عقل مندی سے غلط سمجھ لیاہے۔ میراوہ اقتباس فتاوی عالمگیری سے متعلق تھا۔ کہ فتاوی عالمگیری علماء اورمفتیوں کے کام کی چیز ہے۔ رہ گیاتجارتی اداروں کااس طرح کی کتابوں کا ترجمہ کرنا۔ تووہ یہ سب اپنے تجارتی مفاد کیلئے کرتے ہیں۔ جیساکہ آپ کے علماء نے صحاح ستہ کی کتابوں کا ترجمہ کیاہے لیکن اگرکوئی منکر حدیث اس میں سے خاص طورپر کچھ حدیثیں منتخب کرکے عوامی فورم پر دینے لگے توکیااس کا یہ طرزعمل غلط نہیں ہوگا اورکیااس کی یہ بات مان لی جانی چاہئے کہ ترجمہ آپ نے کیاہے آپ کےے علماء نے کیاہے۔ ہم نے توصرف پیش کیاہے؟
میرے خیال سے کوئی بھی صحیح العقل والفہم اس کی تائید نہیں کرے گا ہاں فقہ حنفی سے دشمنی نے جن کی عقل اوربصارت کے ساتھ بصیرت بھی سلب کرلی ہو تواس کا جواب مختلف ہوسکتاہے۔
جہاں تک مولانا اشرف علی تھانوی کے بہشتی زیور کی بات ہے تومیں نے ماقبل میں بھی عرض کیاتھا کہ بہشتی زیور کھول کردیکھ لیجئے کہ مولانا نے اس میں کتاب پڑھنے والوں کا کیاطریقہ کاراختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔ میراخیال ہے کہ آج تک آپ نے بہشتی زیور کھول کر دیکھابھی نہیں ہوگا بس صم بکم عمی کی طرح جوکچھ کہہ دیاگیااسی پر ایمان لے آئے ہیں۔ ایک مرتبہ کھول کردیکھیں پڑھیں کہ مولانا اشرف علی تھانوی نے کیاتلقین کی ہے اورکیسے مسائل کو سمجھنے اورپڑھنے کی بات کہی ہے۔
پہلے آپ عوامی سطح پر ایسی کتب کی پیشکشی کو سخت جہالت کہہ چکے ہیں۔ جب اس کا جواب دے دیا گیا تو اب اسے معلومات اور عالمیت و ڈاکٹریت کے پردے میں چھپانا چاہتے ہیں۔ لیکن دفاع ضروری ہے ۔ عجیب بات ہے۔
شاید آپ نے میری بات سمجھی نہیں ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے میرامراسلہ دیکھ لیں۔ اوراپنامفہوم خواہ مخواہ زبردستی میرےسرنہ تھوپیں۔ میں نے اس طرح کے مسائل کو عوامی فورم پرپیش کرنے کو سخت جہالت کہاہے اوریہ ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ احادیث ایسی ہیں کہ غیرمقلدخودبھی فورم پر موجود خواتین کی وجہ سے اس کو خاص طورپر پیش نہیں کرتے ۔لیکن پتہ نہیں فقہ حنفی کے تعلق سے اس طرح کے مسائل پیش کرنے کی ان کو کیوں بلبلاہٹ اٹھتی رہتی ہے؟
جمشید صاحب کہہ ہی چکے ہیں کہ اس طرح کی منفی کوششوں کا نتیجہ پانی کے بلبلے سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ویسے یہ کام دوسرے انداز میں کچھ بزرگ حضرات کرہی چکے ہیں۔ کسی نے امام ابوحنیفہ کو ابوجیفہ تک کہہ دیالیکن اس سے ہواکیا۔ تھوکنے والے کا تھوک خود اس کے منہ پر آگرا۔اورحسد کرنے والوں نے اپنی قبریں آباد کرلیں
وتعزمن تشاء وتذل من تشاء