محترم! ایک شعر بڑی شدت سے یاد آیا آپ کی تحریر پڑھ کر (پیشگی معذرت کے ساتھ)۔
۔۔ رہا ہوں جنوں میں کیا کیا ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
سارے ملون فقرات میں سے آخری بہت اہم ہے ”اقوال اصحاب ابو حنیفہ کو جو اکثر فہم اصحاب ابو حنیفہ هے“۔ اس فقرہ کے تناظر میں اپنے پورے پیراگراف کو ملاحظہ فرمالیں۔
محترم! آپ نے جو جو کتابیں پڑھی ہیں ان میں سے چند ایک یہاں بھی تحریر فرمادیں اور اس کا حوالہ بھی دے دیں۔
ایک بات یاد رکھیں کہ یہ تحریر نقل در نقل نہ ہو اصل کتاب کو خود پڑھ کر ہو۔
محترم! تو پھر کیا ہے؟
محترم! کوئی بھی انصاف پسند جب اس تحریر کو پڑھے گا تو بول اٹھے گا؛
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے
محترم! قرآن و حدیث کے نام پر لکھی گئیں نماز کی اتنی ساری کتب جو اہلِ حدیث کہلانے والوں ہی کی لکھی ہوئی ہیں ان میں اختلاف کیوں ہے؟ ایک کے بعد دوسری دوسری کے بعد تیسری ۔۔۔۔۔ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟
محترم! اہلحدیث کہلانے والے دوسرے اہلحدیث کہلانے والوں سے کیوں اختلاف رکھے ہوئے ہیں۔
محترم! معذرت کے ساتھ اصل اندھی تقلید جو مذموم ہے وہ یہی ہے۔ چاروں اماموں میں سے کسی کا قول بھی قرآن اور حدیث کے خلاف نہیں ہے۔ اختلاف کے اسباب کچھ اور ہیں ان پر غور خود کریں دوسروں کی انگلی پکڑ کر نہ چلیں۔
محترم! جن کے ساتھ یہ معمولی سافرق ہے ان کے خلاف ایک حشر برپا ہے اور جن سے اصل فرق ہے ۔۔۔۔۔ ابتسامہ!