ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 578
- ری ایکشن اسکور
- 186
- پوائنٹ
- 77
فلسطین میں یہودیوں کی جانب سے ہونے والی اہل اسلام کی اجتماعی نسل کشی
اور مسلم نوجوان کا علماء سے سوال
مدخلی مولوی : یہ بچے اس لیے مارے جارہے ہیں کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا طریق جہاد بدعتی ہے۔
مسلم نوجوان : فلسطین کو قدسیوں کا اجتماعی قبرستان بنایا جارہا ہے۔
مدخلی مولوی : جی وہ تو ہوگا کہ ان جہادیوں کی غلطی ہے۔
مسلم نوجوان : آپ بیان حق کیوں نہیں کررہے، کہ حکم شرعی کا بیان مھاجم کفار کے بارے ضروری ہے، اہل ملت کی اجتماعی نسل کشی کی جارہی ہے؟
مدخلی مولوی : او جی اتنے بڑے بڑے نام ہیں وہ نہیں بولتے تو ہم کیسے بولیں؟
مسلم نوجوان : یہ اردن ، مصر اور شام وغیرہ سمیت کئی جہات سے یہ اسلامی مُلکوں نے سرحدیں بند کر کے فلسطین کے محاصرے کو کیوں یقینی بنا رکھا ہے حالانکہ ان پر تو جہاد واجب تھا؟ یہ سعودی سربراہی میں درجنوں عرب ملکوں کا فوجی اتحاد کیوں ان کی مدد نہیں کرتا جبکہ کُفریہ اتحاد مسلسل آگ برسا رہا ہے، یہ او آئی سی اور گئی سی کیوں زنانہ مزمتوں تک محدود اور قران کریم کے حکم قتال کو چھوڑ بیٹھی ہے؟
مدخلی مولوی : ایسا کُچھ نہیں اصل میں آپ کا منھج غلط ہے۔ والسلام۔
مسلم نوجوان سلفی عالم سے :
مسلم نوجوان : شیخ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فارغ علماء جو منہج منہج کا کہہ کر اہل ملت کی ہو رہی اجتماعی نسل کشی کی طرف عموما توجہ نہیں کرتے آپ کیا کہتے ہیں ان علماء کے بارے ہم تو نام سن کر ہی چپ ہوجاتے ہیں اور ہمت نہیں رہتی۔
سلفی عالم : یہ معاصرین میں سے بعض درباری منھجی ہیں۔ لیکن کیا حُرمت قدس اور حُرمت مسلم کا دفاع کے وجوب پر کتاب و سُنت کی نصوص قطعیہ ان کی تائید کی مُحتاج ہیں؟ کیا ان کی ھیبت اللہ رب العزت کے دین سے بڑھ گئی ہے؟ یہی تو وہ فتنہ مدخلیت ہے جس میں آجکل منھج کے نام پر تقلید اسماء و القاب کو دین باور کراکے عامۃ الناس کو گُمراہ کیا جارہا ہے، جبکہ مقصود دین کی بجائے صرف حکومتوں اور سیاستدانوں کی خدمت ہے۔