السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی ہاں۔ کیوں کہ مجبوری یہ ہے کہ آپ کے لکھنے سے فقہ حنفی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس قسم کی مباحث کا فائدہ کوئی نہیں ہو رہا اور تقسیمات زیادہ ہو رہی ہیں۔
بہر حال جو مناسب معلوم ہو وہ کیجیے۔
اشماریہ بھائی! آپ اس بات سے واقف ہوں گے کہ میں اختلاف کا ذکر انہیں معاملات میں کرتا ہوں، جہاں اختلاف ہوتا ہے، میں خواہ مخواہ مخالفت برائے مخالفت میں اختلاف ذکر نہیں کرتا!
آپ ان تقسیمات کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں، اور تقلید اور فقہ حنفی کے خلاف قرآن و سنت اصول و فروع سے توبہ کر لیں!
اشماریہ بھائی! یہ بھی ویسے آپ نے اچھی کہی کہ آپ نے پہلے بھی مجھے فرمادیا ہے کہ اس قسم کے مباحث کا فائدہ نہیں، تو میں آپ کے حکم پر سر تسلیم خم کرلوں! جبکہ میرا تجربہ تو کچھ اور ہے!
ٹھیک ہے اگر آپ فقہ حنفی کے حوالے سے گفتگو نہیں کرنا چاہتے نہ کریں، لیکن ہمارے گفتگو کرنے پر برہم ہونا چہ معنی دارد؟
ویسے اسی طرح کی باتیں اکثر شیعہ روافض بھی کرتے ہیں، ''دیکھو پہلے ہی مسلمان تقسیم ہیں، اب شیعہ سنی کی بحث سے کیا فائدہ! 1400 سالوں میں یہ مسئلہ حل نہیں ہو، نہ شیعہ ختم ہوئے نہ سنی ختم ہوئے، اور اور اور۔۔۔۔'' فتدبر!
اگر آپ کی خواہش یہ ہے کہ میں دوسروں کے لئے بھی وہ پسند نہ کروں جو میں نے آج سے قریباً دس سال قبل اختیار کیا تھا، اور اس کی کوشش نہ کروں، تو میرے بھائی! یہ تو مجھ سے نہ ہوگا، اللہ کی توفیق سے۔
کیونکہ یہ مباحث ہی میرے لئے منھج اہل الذکر ، اہل الحدیث ، اہل الاثر یعنی کہ اہل سنت والجماعت کے صحيح مسلک کو اختیار کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔ اور میری خواہش بھی ہے، دعا بھی کہ اللہ مجھے بھی توفیق دے کہ میں دوسروں کے لئے بھی وہ ذرائع فراہم کروں!
اشماریہ بھائی! آپ کو ایک غلط فہمی اور ہے کہ فقہ حنفی کو کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور اس میں آپ خوش ہیں! اشماریہ بھائی، اہل کتاب بھی عیسی علیہ السلام کے نزول تک رہیں گے۔ ان کی یہودیت اور عیسائیت پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس کا مطلب یہ تو نہ ہوا کہ عیسائیوں اور یہودیوں کو دعوت نہ دی جائے! پس اسی طرح فقہ حنفی اور اس کے پیروکاروں کا وجود اس وقت تک بھی رہنا بلکل ممکن ہے، لیکن وہ کیا کہتے ہیں:
اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذان، لا الہ الا اللہ