• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فن لینڈحکومت کی بچوں کی پیدائش بڑھانے کے لیے مراعات

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
فن لینڈحکومت کی بچوں کی پیدائش بڑھانے کے لیے مراعات

مانیٹرنگ ڈیسک ہفتہ 3 اکتوبر 2015

بچے پیدا کرنے پر شہریوں کو سستے داموں زمین اورنقد رقوم کی فراہمی شامل ہے۔ فوٹو : فائل

ہیلسنکی: فن لینڈ بھی دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جنھیں آبادی میں کمی کا خطرہ لاحق ہے جسے دور کرنے کے لئے حکومت نے شہریوں کو بچے پیدا کرنے پر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آبادی کی اس کمی کو پورا کرنے اور اپنے شہریوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے فن لینڈ کی حکومت گزشتہ کئی دہائیوں سے بچے پیدا کرنے پر شہریوں کو طرح طرح کی مراعات دے رہی ہے جن میں سستے داموں زمین اورنقد رقوم وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 75 برسوں سے فن لینڈ کی حکومت بچہ پیدا کرنیوالی خواتین کو ایک ’’اسٹارٹر کٹ‘‘ بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ کٹ ایک باکس پر مشتمل ہوتی ہے۔ جس میں بچے کے استعمال کے لیے ہر طرح کے کپڑے، جوتے، شیٹس،کمبل،تولیے، گدا،ڈائپرز،نیل کٹر، کھلونے و دیگر ہر طرح کا سامان موجود ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ باکس اس قدر آرام دہ بنایا جاتا ہے کہ شہری اس سے پالنے کا کام بھی لیتے ہیں اور اپنے بچوں کو اسی میں سلاتے ہیں۔

اسٹارٹر کٹ کی یہ سرکاری رسم 1930 میں شروع کی گئی تھی اور آج تک بلا تفریق ملک بھر میں تمام ماؤں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے بچہ پیدا کرنیوالی خواتین کو تحفے میں دی جاتی ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک بھر میں پیدا ہونیوالے تمام بچے ایک ہی طریقے سے اپنی زندگی کی شروعات کر سکیں۔ اس اسٹارٹر کٹ میں کئی اشیاء ماؤں کے استعمال کی بھی ہوتی ہیں جن میں ہیئر برش، ٹوتھ برش، باتھ تھرمامیٹر، باڈی سوٹ، زیرجامے اور دیگر ملبوسات و دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

ماؤں کو اسٹارٹر کٹ کی فراہمی اب فن لینڈ میں ایک رسم بن چکی ہے اور فن لینڈ کے جو جوڑے بیرون ملک مقیم ہوں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہو تو اس بچے کے دادا دادی یا نانا نانی کی طرف سے یہ اسٹارٹر کٹ انھیں بھیجی جاتی ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

برطانیہ میں بچہ کی پیدائش سے پہلے 600£ تک ملتے تھے جس سے بچہ کے لئے اپنی مرضی سے بہت کچھ خریدا جا سکتا ھے، اور پیدائش کے بعد 500£ کا چیک جو بچہ کے نام سے اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتا ھے جس سے بچہ 18 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد زیادہ رقم کی صورت میں جمع ہوتا ھے جسے وہ اپنی ضرورت کے مطابق استعمال میں لا سکتا ھے۔

والسلام
 
Top