• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فوائد کے لحاظ سے مفید۔۔۔لیپ ٹاپ یا آئی پیڈ؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
لیپ ٹاپ کے بارے میں تو کسی حد تک آگاہی ہے ، کہ کتنے مفید اور اصلاحی کام کیئے جاتے ہیں۔لیکن یہاں مجھے اراکین فورم سے راہنمائی درکار ہے۔
کہ فوائد کے لحاظ آئی پیڈ ، ٹیب، بھی مفید ہیں؟؟؟
کیا اس میں ٹائپنگ ، آفس ، اسلامک سوفٹوئیرز ، فورم ، میموری اور دیگر سہولیات سے لیپ ٹاپ کی طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
برائے مہربانی آگاہ کریں۔ اگر کوئی اس حوالے سے مزید فیچرز کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں ، تو ضرور بتائیں۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
سب سے بہتر لیپ ٹاپ ہے۔ اس کے بعد ٹیب۔ آئی پیڈ تو مجھے زیادہ مفید نہیں محسوس ہوا۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
لیپ ٹاپ کا دور دور تک کوئی ثانی نہیں ہے ۔ لیکن اگر کسی کی روزمرہ کی موومنٹ بہت زیادہ ہو، اور اُسے ہر جگہ کمپیوٹر کے استعمال کی ضرورت پڑتی ہو اور لیپ ٹاپ لے کر آنا جانا بھی دشوار لگتا ہو تو منی لیپ ٹاپ (نوٹ بک) بھی مفید رہتا ہے۔ ویسے بھی منی لیپ ٹاپ لڑکیوں میں زیادہ مقبول ہے اور ایک عام لیڈیز پرس میں بآسانی سما جاتا ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سب سے بہتر لیپ ٹاپ ہے۔ اس کے بعد ٹیب۔ آئی پیڈ تو مجھے زیادہ مفید نہیں محسوس ہوا۔
بھائی ٹیب کیوں؟ کچھ بتائیں استفادہ کے لیے۔۔۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
لیپ ٹاپ کے بارے میں تو کسی حد تک آگاہی ہے ، کہ کتنے مفید اور اصلاحی کام کیئے جاتے ہیں۔لیکن یہاں مجھے اراکین فورم سے راہنمائی درکار ہے۔
کہ فوائد کے لحاظ آئی پیڈ ، ٹیب، بھی مفید ہیں؟؟؟
کیا اس میں ٹائپنگ ، آفس ، اسلامک سوفٹوئیرز ، فورم ، میموری اور دیگر سہولیات سے لیپ ٹاپ کی طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
برائے مہربانی آگاہ کریں۔ اگر کوئی اس حوالے سے مزید فیچرز کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں ، تو ضرور بتائیں۔
Laptop behtar hoga.
Ipad waghera kaam ke he lekin perfect nahi.
Mujhe to desktop pasand he laptop to part time istemal kiya ja sakta he full time nahi
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
لیپ ٹاپ ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے،آئی پیڈ تو میں نے استعمال نہیں کیا البتہ ٹیب کیا ہے،ٹیب میں آپریٹنگ سسٹم انڈرائیڈ ہے جس میں اپیلیکشنز لمٹیڈ ہیں۔ پھر دوسرا بڑا مسئلہ ٹائپنگ کا ہے بھلے ہی آج کل بورڈ کے ساتھ ٹیب دستیاب ہیں لیکن ان پر ٹائپنگ اس طرح سے نہیں ہو سکتی جس طرح سے لیپ ٹاپ پر ہو سکتی ہے۔لیپ ٹاپ فل ٹائم استعمال ہو سکتاہے لیکن اس کے لئے آپ کو چارجنگ میں تھوڑا محتاط
ہونا پڑے گا۔جب بھی بجلی ہو چارجنگ پر رکھ کر استعمال کریں(پاکستان والوں کےلئے) ابتسامہ۔۔۔جب نہ ہو تب بھی لیپ ٹاپ 3 گھنٹے تو نکال ہی جاتاہے۔
لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت بہتر ہوتی ہے نسبتا ٹیب کےبھلے ہی ٹیب وائی فائی پر ہی کیوں نہ ہو۔۔
 
شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
آئی پیڈ جو آی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے اس میں اُردو کیبورڈ انسٹال کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے.

میں پہلے اس فورم کو روز آئی پیڈ پر پڑھتا تھا مگر آی او ایس 7.1 آپریٹنگ سسٹم اپگریڈ کے بعد صرف پوسٹ کا عنوان تو پڑھا جا سکتا ہے لیکن پوسٹ نہیں. سب ہجے الگ الگ نظر آتے ہیں.

ٹیب یا کوئی سیل فون جو اینڈرایڈ پر چلتا ہے کام کرے گا لیکن ان کا لیپ ٹاپ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں.

میں سامسنگ کا اینڈرایڈ نوٹ فون اس پوسٹ کو کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں اور مجهے کافی سہولت لگتی ہے بجائے اس کے میں ہر جگہ لیپ ٹاپ لے کر جاؤں. میں اسی فون سے فورم کو tabatalk app سے پڑھتا ہوں. میرے لیے میرا فون کافی ہے

میرے خیال میں ہر شخص آپنی ضروریات کے مطابق لیپ ٹاپ ، ٹیب ، اور آئی پیڈ میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کر سکتا ہے. 10.1 آنچ کا اینڈرایڈ ٹیب بھی ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے.
.
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میرے خیال میں ہر شخص اپنی ضروریات کے مطابق لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کر سکتا ہے.
.
باجی آپ کے سوال کا یہی سب سے بہتر جواب ہے۔ یہ آپ کی ضرورت پر منحصر ہے اگر آپ اپنے استعمال کی تفصیلات یہاں شیئر کرسکیں تو شاید یہاں موجود لوگ کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔

ویسے میرے ذاتی تجربے کے مطابق ٹیب یا آئی پیڈ میں سے تو آئی پیڈ ہی بہترین ہے۔


آئی پیڈ جو آی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے اس میں اُردو کیبورڈ انسٹال کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے.

میں پہلے اس فورم کو روز آئی پیڈ پر پڑھتا تھا مگر آی او ایس 7.1 آپریٹنگ سسٹم اپگریڈ کے بعد صرف پوسٹ کا عنوان تو پڑھا جا سکتا ہے لیکن پوسٹ نہیں. سب ہجے الگ الگ نظر آتے ہیں..
اردو لکھنے کے لیے ایک ایپ "اردو رائٹر" کے نام سے ایپ اسٹور پر موجود ہے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے اردو اس میں لکھ کر کسی بھی دوسری ایپ میں پیسٹ کی جاسکتی ہے۔
فورم استعمال کرنے کے لیے tabatalk app بہت ہی مفید ہے جو کہ ایپ اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے۔
 
شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
میں اس میں کچھ اور اضافہ کرنا چاہوں گا.

آئی پیڈ

* پیٹری کی زندگی ختم ہونے پر اس کو پورا کھول کر تبدیل کرنا پڑتا ہے.
* اس کی میموری اپگریڈ نهیں ہو سکتی. کم از کم 16 GB میموری دستیاب ہے ، لیکن 32 اور 64 جی بی بھی مل جاتا ہے. اس میں علیحدہ سے میموری کارڈ نہیں ڈالا جا سکتا.
* اکثر ایپس خریدنی پڑتی ہیں جس کے لیے کریڈٹ کارڈ چاہیئے.
* مہنگا ہے.
* اردو کیبورڈ نہیں ہے.

ٹیب اینڈرایڈ

* کهل سکتا ہے اس لیے بیٹری کی زندگی ختم ہونے پر نئی بیٹری آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے.
* میموری کارڈ ڈال کر اسے بڑھایا جا سکتا ہے.
* اکثر ایپس مفت ہیں.
* اردو کیبورڈ سپورٹ کرتا ہے. سامسنگ میں تو پہلے سے موجود ہے لیکن باقی برانڈ کا کچھ کہا نہیں جا سکتا. ایچ ٹی سی برانڈ میں تو نہیں ہے لیکن تھرڈ پارٹی اردو کیبورڈ ایپ انسٹال کیا جا سکتا ہے.
* بڑی سکرین سائز میں جاتا ہے اس لیے لینڈسکیپ میں کیبورڈ بڑا ہو جاتا ہے اور دو انگلیوں سے آسانی سے اور تیز ٹائپ کیا جا سکتا ہے.
* کچھ سستا ہے.

دونوں میں tapatalk app سے فورم چل سکتا ہے.
جہاں تک اسلامی سافٹویئر کا تعلق ہے تو یہ چیک کرنا پڑے گا کے جو سافٹویئر آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ ان دونوں پلیٹ فارمز کے لیے موجود ہے کے نہیں.
 
Top