• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فوت شدہ لوگوں کو خواب میں دیکھنا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
ایک بہن کا سوال:

سؤال:
السلام علیکم
میں چار مہینوں سے مسلسل فوت شدہ لوگوں کو خواب میں دیکھ رہی ہوں بالکل ایسے جیسے وہ زندہ ہوں میں نے اپنے مرحوم والد کو دیکھا کہ وہ فوت نہیں ہوے بلکہ کہیں کھو گئے تھے اب وہ واپس آگئے ہیں اور میں انہیں روٹی بنا کر کھلاتی ہوں. جبکہ ایک دن میں نے خواب میں خود کو میت کے غسل جیسا غسل کرتے بھی دیکھا ہے. اور جب بھی ایسا کوئی خواب دیکھا ہے اپنی والدہ کو بھی ساتھ دیکھا ہے. براہِ کرم مجھے اس خواب کی تعبیر سے آگاہ کریں.
جزاک اللہ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے اپنے مرحوم والد کو دیکھا کہ وہ فوت نہیں ہوے بلکہ کہیں کھو گئے تھے اب وہ واپس آگئے ہیں اور میں انہیں روٹی بنا کر کھلاتی ہوں.
اچھا خواب ہے ، اس کی تعبیر یہ کہ خواب دیکھنے والے پر اگر کوئی مشکلات طاری ہیں ، یا پریشانی لاحق ہے تو ۔۔ان شاء اللہ ۔۔ جلد دور ہونے والی ہے،
یا کسی چیز کی حاجت ہے تو وہ حاجت پوری ہونے والی ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن میں نے خواب میں خود کو میت کے غسل جیسا غسل کرتے بھی دیکھا ہے.
یہ بھی اچھا اشارہ ہے ،
اس سے مراد ہے کہ خواب دیکھنے والا کوئی ایسا عمل کرے گا جو اس کیلئے کفارہ بن جائے گا ، اور گناہ معاف ہونگے ،
عمرہ ،حج ، صدقہ ، اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، ترویج حدیث نبوی میں سے جو جو ممکن ہو اس پر عمل درآمد کریں ،
ان شاء اللہ خیر نصیب ہوگی ؛
عشاء کی نماز فوت نہ ہونے دیا کریں؛؛؛؛؛؛؛
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محترم شیخ!
جزاک اللہ خیرا
کیا آپ خوابوں کی تعبیر کا علم رکھتے ہیں؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
محترم شیخ!
جزاک اللہ خیرا
کیا آپ خوابوں کی تعبیر کا علم رکھتے ہیں؟
وایاکم فجزاکم اللہ تعالی خیراً
قرآن فہمی کے سلسلے میں امثال القرآن کی تاویل و تعبیر کی نسبت سے خوابوں کی تعبیر کی کوشش بھی کرلی جاتی ہے؛
ویسے علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ :
’’ أمثال القرآن كلها أصول وقواعد لعلم التعبير لمن أحسن الاستدلال بها، وكذلك من فهم القرآن فإنه يعبر به الرؤيا أحسن تعبير ‘‘
(اعلام الموقعین )
 
Top