• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم کا اسٹائل : تبصرہ و تجاویز درکار

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
اس تھریڈ کو فورم کے اسٹائل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے شروع کیا جا رہا ہے جس کے لیے آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ فورم کے کسی بھی صفحہ پر کسی قسم کی غلطی نظر آنے پر ہمیں اس تھریڈ پر مطلع کریں۔
اور نئی تجاویز بھی آپ یہاں دے سکتے ہیں۔
ہم نے فورم کے تمام ہیڈز کو تیز نیلا رنگ دیا ہے، اس پر بھی آپ احباب کی آراء کا انتظار ہے۔
شکریہ
 
شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ بھائی فورم کا جو اسٹائل تبدیل کیا گیا ہے اس سے فورم کا look اچھا نہیں لگ رہا بہتر ہوتا اگر تیز کلر کی جگہ ہلکا سا کوئی اچھا کلر دیا جاتا اور بیک گرائونڈ بھی رنگین کیا جاتا جس طرح صراط الہدی فورم کا look ہے اس طرح کیا جاتا تو بہت اچھا لگتا برائے مہربانی میری تجویز پہ غور کیا جائے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
الحمد للہ اکثر جگہوں پر اردو زبان ہی استعما ل کی گئی ہے ۔۔
لیکن ابھی بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں تاحال انگریزی موجود ہے ۔۔۔ اس میں ترمیم کی کوشش کی جائے ۔۔۔
جیساکہ چند دن پہلے ہی (لائک ) کو ( پسندیدہ ) سے تبدیل کیا گیا ہے ۔۔۔
کچھ الفاظ تو دائیں بائیں نظر آ رہے ہیں مثلاً :
فورم
لاگ ان
ٹیگ
پروفائل
یوزر کنٹرول پینل
لاگ آوٹ
نیویگیشن
فونٹس

اور بھی بہت ساری جگہوں پر انگریزی مستعمل ہے ۔۔۔ جہاں تک ہو سکتا ہے اس سے جان چھڑانی چاہیے ۔۔ باقی ایسے الفاظ جن کو انگریزی میں لکھنے کے سوا او رکوئی چارہ ہی نہیں تو ان کو مجبورا قبول کرنا پڑے گا ۔۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891

جزاک اللہ خیرا بھائی جان۔
دراصل یہ اسٹائل سے ہٹ کر ترجمہ میں آجاتا ہے جو عمیر بھائی کے دائرہ سے نکل کر میری فیلڈ بن جاتی ہے۔۔ (ابتسامہ)۔
دراصل کچھ چیزیں انگلش سے اردو کی جا سکتی ہیں، لیکن ڈر یہ ہے کہ انہیں کوئی سمجھ ہی نہیں پائے گا۔ مثلاً پروفائل سے لوگ بخوبی واقف ہیں، بلکہ اتنے عادی ہیں کہ اس کی جگہ کوئی اور لفظ لکھا جائے تو پہلی نظر میں کسی کو سمجھنا ہی مشکل ہو جائے گا۔یہی معاملہ لاگ ان لاگ آؤٹ، فونٹس کا بھی ہے۔ البتہ یوزر کنٹرول پینل کو آپ کے اختیارات وغیرہ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح نیویگیشن کا بھی شاید متبادل مل جائے گا۔ آہستہ آہستہ ان شاءاللہ تبدیلیاں کرتے رہیں گے تاکہ ایک دم بہت سارے نامانوس اردو کے الفاظ دیکھ کر ہم دیسی لوگوں کا ہاضمہ نہ خراب ہو جائے۔۔۔ابتسامہ۔
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم،

بہت دنوں بعد فورم پر میں آیا ہوں. میری انتظامیہ سے گزارش ہے کے وہ background کا ایک آپشن یہ رکھیں کہ background سفید ہونے کی وجہ سے آنکھیں درد ہونے لگتی ہے. اگر آپ فورم میں کچھ " display transparency grid " والا آپشن دیں تو ہلکا سا background دھندھلا نذر آےگا. جیسے کی آپ pdf کتاب پڑھتے وقت اپنے pdf reader سے کر سکتے ہے.
اگر یہ تکنیکی طور پر ہو سکے تو ضرور کوشش کرنی چاہیے.

ہم نے فورم کے تمام ہیڈز کو تیز نیلا رنگ دیا ہے، اس پر بھی آپ احباب کی آراء کا انتظار ہے۔
بھائی معذرت چاہتا ہوں لیکن یہ گہرا نیلا رنگ آنکھوں کو متاثر کرتا ہے. اور سفید پیج پر پڑھتے وقت بھی آنکھیں ان نیلے رنگ کی طرف بار بار جاتی ہے. امید ہے پہلے والا یا اس سے بھی بہتر کوی اور رنگ نظر آےگا.
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
انتظامیہ سے ایک اور درخواست ہے کہ جو کی مجھے لگتا ہے کی میرے لئے اور دوسرے میمبر بھی اس پریشانی سے بچ سکتے ہے. بھائی اس فورم پر violence پوسٹ یا موضوع کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگا دینی چاہیے. آپ کو میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ اس طرح کی پوسٹ فورم پر نہیں ہونا چاہیے. ابھی بھی ایک دو روز سے اسی طرح کی پوسٹ جاری ہے. یہی وجہ ہے کی میں اب میں فورم پر بہت کم آتا ہوں.
 
السلام علیکم جزاک اللہ عامر بھائی آپ فورم کہ سینئر رکن ہیں اور ایک پرانے میمبر بھی ہیں ایک تو آپ نے غلط دھاگے میں پوسٹ کی ہے بہتر ہوتا اگر آپ الگ سے کوئی دھاگہ شروع کرتے
دوسری بات اگر آپکو کسی مضمون میں کوئی پرتشدد بات لگتی ہے تو اسکو واضع کریں تاکہ اور میمبرس بھی اس پہ توجہ دیں اور انتظامیہ کو مل کر اس بات پر آمادہ کریں کہ اس طرح کے موضوعات پہ پابندی ہونی چاہئیے باقی فورم پہ نہ آنا درست سمت میں کیا گیا فیصلہ نہیں لگتا امید ہے آپ فورم پہ کثرت سے آتے رہیں گے
والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
دراصل کچھ چیزیں انگلش سے اردو کی جا سکتی ہیں، لیکن ڈر یہ ہے کہ انہیں کوئی سمجھ ہی نہیں پائے گا۔ مثلاً پروفائل سے لوگ بخوبی واقف ہیں، بلکہ اتنے عادی ہیں کہ اس کی جگہ کوئی اور لفظ لکھا جائے تو پہلی نظر میں کسی کو سمجھنا ہی مشکل ہو جائے گا۔یہی معاملہ لاگ ان لاگ آؤٹ، فونٹس کا بھی ہے۔ البتہ یوزر کنٹرول پینل کو آپ کے اختیارات وغیرہ سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح نیویگیشن کا بھی شاید متبادل مل جائے گا۔ آہستہ آہستہ ان شاءاللہ تبدیلیاں کرتے رہیں گے تاکہ ایک دم بہت سارے نامانوس اردو کے الفاظ دیکھ کر ہم دیسی لوگوں کا ہاضمہ نہ خراب ہو جائے۔۔۔ابتسامہ۔
اللہ آپ کو توفیق دے ۔ آپ اس بات کو بہتر سمجھتے ہیں ۔۔ اللہ آپ کے اخلاص کو قبول فرمائے اور آپ کو بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔۔
دراصل یہ اسٹائل سے ہٹ کر ترجمہ میں آجاتا ہے جو عمیر بھائی کے دائرہ سے نکل کر میری فیلڈ بن جاتی ہے۔۔ (ابتسامہ)۔
معذرت ، ترجمہ وغیرہ کے متعلق کس جگہ معروضات پیش کی جاتی ہیں ؟
 
Top