• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فکر آخرت کی متعلق اشعار

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
خاک مٹھی میں لئے قبر کی یہ سوچتا ہوں
انسان جو مرتے ہیں تو غرور کہاں جاتا ہے ؟
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
h1abc.jpg

زندگانی کا اعتبار نہیں اس پہ انساں کا اختیار نہیں
دل لگانے سے فائدہ کیا ہے یہ جہاں جبکہ پائدار نہیں

جال حرص وہوس نے پھیلائے آرزوؤں کا کچھ شمار نہیں
کیا خبر کتنے سانس باقی ہیں ہم گناہوں پہ شرمسار نہیں

کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے یاں کسی کو بھی کچھ قرار نہیں
موت کو یاد رکھ سدا غافل سخت منزل ہے رہگزار نہیں

امتحاں ہر قدم پر ہے تیرا تجھ کو احساس مرے یار نہیں
آج موقعہ ہے فکر فردا کر کل پہ کچھ تجھ کو اختیار نہیں

ہے خدا یا ترا ہی فضل و کرم اہل دنیا وفاشعار نہیں!

 
Last edited:
Top