• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے کچھ مفید ترکیبیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے کچھ مفید ترکیبیں
اتوار 29 نومبر 2015

ایک ارب سے زاید افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں تاہم یہ ضروری نہیں کہ ان میں سے ہر کوئی اس کے تمام فیچرز سے واقف ہو: فوٹو : فائل

ایک ارب سے زاید افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں تاہم یہ ضروری نہیں کہ ان میں سے ہر کوئی اس کے تمام فیچرز سے واقف ہو۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فیس بک پر تبدیلیاں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کو چار فیس بک ٹرکس بتارہے ہیں جو آپ کے لیے یقیناً فائدہ مند ثابت ہوں گی:

٭ ’’Seen‘‘ فیچر کو بند کریں:

کیا آپ کسی کو نظرانداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر ٹرک آپ کے کام کی ہے۔ اس طریقے سے آپ اس فیچر کو بند کرسکتے ہیں جس میں یہ پتا چلتا ہے کہ ’’یہ پیغام دیکھا گیا‘‘ بل کہ یہ بھی کس وقت دیکھا گیا۔ چناں چہ اگر آپ کسی کے پیغام کا جواب نہ دینا چاہیں تو وہ برا مان جاتا ہے اور مجبوراً آپ کو ایسا کرنا پڑتا ہے۔

فیس بک پر رہتے ہوئے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ تاہم گوگل کروم استعمال کرنے والے ’’فیس بک ان سین ایپ‘‘ نامی ایک ایپلیکیشن کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کراس رائڈرز چیٹ ان ڈییکٹڈ کو بھی اس سلسلے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ کروم کے علاوہ فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔تاہم خیال رہے کہ اس طرح کی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آپ فیس بک کے ٹرمز آف سروس اسٹیٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

٭بیک اپ بنائیں:

فیس بک پر اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے اور اس کا بیک اپ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا تمام فیس بک ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اس طرح نہ صرف آپ فیس بک پر دیا جانے والا اپنا اپنا پہلا پیغام دیکھ سکیں گے بل کہ آپ کی تمام تصاویر، ویڈیوز، پیغامات اور دیگر فیس بک ڈیٹا کا بیک اپ بھی بن جائے گا۔ تاہم اس طریقۂ کار میں کئی گھنٹے یہاں تک کہ کئی دن بھی لگ سکتے ہیں، کیوں کہ اس سے آپ کے تمام فیس بک ڈیٹا کا ریکارڈ بنے گا۔

٭فیس بک میسنجر سے ’’لاسٹ ایکٹیو‘‘ ہٹائیں:

فیس بک کے اس فیچر کی وجہ سے آپ کب آخری مرتبہ چیٹ پر آئے، اس کے بارے میں آپ کے کسی بھی فیس بک دوست کو پتا چل سکتا ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے فیس بک میسنجر ڈیلیٹ کردیں اور اسے اپنے موبائل فون کے براؤزر پر اوپن کریں یا پھر اپنے ڈیسکٹاپ کا استعمال کریں۔

٭پوشیدہ پیغامات چیک کریں :

جو پیغامات آپ کے دوستوں کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں وہ تو آپ کے ان باکس میں آجاتے ہیں تاہم جو لوگ آپ کے دوست نہیں ہیں ان کے پیغامات ایک الگ کیٹیگری میں موجود ہوتے ہیں اور ان کا نوٹیفیکیشن بھی نہیں آتا۔ زیادہ تر لوگ اس فولڈر کو سمجھتے ہیں کہ یہ پریشان کرنے والے لوگوں کے پیغامات کے لیے ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے اس یو آر ایل پر کلک کریں اور یہاں سے ادرز (Others) پر کلک کریں۔ کیا پتا شاید یہاں پر آپ کو کوئی اہم پیغام مل جائے!
 
Top