حیدرآبادی
وجوہات بتانا پسند کریں گے
کہ اس خبر سے غیر متفق کیوں ہیں ؟؟؟
ضروری تو نہیں ہے کہ وجہ بتائی جائے۔ کیونکہ ایک تو میں رمضان کے خیال سے بحثا بحثی سے گریز کرنا چاہتا ہوں ;) اور دوسرے یہ ریٹنگ آئیکون ہے ہی اسلئے کہ مراسلے کو rate کیا جائے۔
جب قرآن و حدیث کی تعلیمات سے یہ واضح ہے ہی کہ کفار راہ میں روڑے اٹکائیں گے تو حکمت عملی بھی اپنائی جانی چاہیے۔ دعوت دین کے شعبے میں سب سے زیادہ کمی وہاں محسوس ہوتی ہے جہاں معاملات اور اخلاقیات کے پیمانے غور و فکر میں آتے ہیں اور یہیں بیشتر جماعتیں / ادارے فیل ہو جاتے ہیں۔ زیادہ غور نہ کریں صرف عنوان پر ہی نظر دوڑا لیں ۔۔۔ گو کہ یہ شاید کسی شعر کا مصرع ہوگا ۔۔ مگر جب آپ دعوت دین میں فریق مخالف کا احترام نہ کریں گے تو ایسے ہی بین ہوتے رہیں گے۔
اور ویسے بھی دعوت کے نام پر ہم نے جتنے مسلکی جھگڑے ، ایک دوسرے پر طعن تراشیاں ، مغلظات کا آزادانہ استعمال دیکھا ہے ۔۔۔ اس کے مدنظر فیس بک کا اقدام درست ہی لگتا ہے۔
یہ بات 100 فیصد درست نہیں کہ "اسلامی پیج سب سے زیادہ بلاک" ۔۔۔ کیونکہ ایسے فیس بک صفحات اور گروپس بھی موجود ہیں الحمدللہ جو کسی کو چھیڑے بغیر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ نہایت حکمت عملی اور خلوص و محبت سے انجام دے رہے ہیں اور کبھی وہ صفحات یا گروپ فیس بک کی انتظامیہ کو منفی رپورٹ نہیں ہوئے۔