• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو متاثرکرسکتا ہے، تحقیق

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو متاثرکرسکتا ہے، تحقیق
ویب ڈیسک جمعـء 24 جولائ 2015

والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کے معمولات پر نظر رکھیں ،ماہرین،:فوٹو:فائل

اوٹاوا: ایک دن میں 2 گھنٹے سے زائد فیس بک،ٹوئٹراورانسٹاگرام پروقت صرف کرنا بچوں کی دماغی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اوراس سے حافظہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دن میں 2 گھنٹے سے زائد صرف کرنے سے بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اوران میں خودکشی کا رجحان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے معمولات پر نظررکھتے ہوئے انہیں زیادہ دیر تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وقت گزارنے سے روکیں اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں جیسے کھیل اور ورزش کی جانب راغب کریں اس طرح نہ صرف ان کی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کو روکا جاسکتا ہے بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی بہتری آسکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 13 سے 19 سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ سے منسلک ہیں ان میں دیگر بچوں کے مقابلوں میں نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہونے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں جب کہ ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بھی کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا صحیح اور غلط استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی صحیح طریقے سے رہنمائی کی جائے او انہیں اعتدال کے راستے پر گامزن کیا جائے۔
 
Top