• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیملی سسٹم تباہ ہوگیا

شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
فیملی سسٹم تباہ ہوگیا
چند سال پہلے سویت یونین کے آخری صدر ‏ میخائل گوربا چوف نے ایک کتاب ‏ "پروسٹرائیکا" لکھی ہے؛ آج یہ کتاب دنیا میں مشہور ہے اور شائع شدہ شکل میں موجود ہے اس کتاب میں گورباچوف نے عورتوں کے بارے میں ایک باب قائم کیا ہے_ اس میں اس نے صاف اور واضع لفظوں میں لکھا ہے
"ہماری مغرب کی سوسائٹی میں عورت کو گھر سے باہر نکالا گیا اوراس کو گھر سے باہر نکالنے کے نتیجے میں بیشک ہم نے کچھ معاشی فوائد حاصل کئے اور پیداوار میں کچھ اضافہ ہوا_ اس لئے کہ مرد بھی کام کر رہے ہیں اور عورت بھی کام کر رہی ہے_ لیکن پیداوار کے زیادہ ہونے کہ باوجود اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارا فیملی سسٹم تباہ ہوگیا؛ اور فیملی سسٹم تباہ ہونے کہ نتیجے میں ہمیں جو نقصانات اٹھانا پڑے ہیں وہ نقصانات ان فوائد سے زیادہ ہیں جو پروڈکشن کے اضافے کہ نتیجے میں ہمیں حاصل ہوئے_
لہذا میں اپنے ملک میں پروسٹرائیکا کے نام سے ایک تحریک شروع کر رہا ہوں؛ اس میں میرا ایک بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ عورت جو گھر سے نکل چکی ہے؛ اس کو گھر میں واپس کیسے لایا جائے؟ اس کے طریقے سوچنے پڑیں گے_ ورنہ جس طرح ہمارا فیملی سسٹم تباہ ہوچکا ہے اسی طرح ہماری قوم تباہ ہوجائے گی_


یہ الفاظ میخائل گورباچوف نے اپنی کتاب میں لکھے ہیں_ یہ کتاب آج بھی بازار میں دستیاب ہے_ جس کا دل چاہے دیکھ لے‏ ‏


‏{‏ ضیاۓ حدیث جولائی 2011 سے لیا گیا }
 

نائمہ

رکن
شمولیت
جولائی 07، 2011
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
42
عائشہ پروین بہن بہت اچھی بات کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے ایسے اسباب تلاش کرنے ہونگے جن سے خواتین اپنی فیملی کو پہ توجہ دیں تو مرد حضرات سارے ذریعہ معاش پورے کرے
افسوس کہ ہماری سوسائٹی میں عورت کا گھر سے نکلنا تو برا سمجھا جاتا ہے مگر جن حالات میں وہ گھر سے باہر نکلی ہے اس طرف کسی کی سوچ نہیں جاتی
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین
 
Top