• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قابل رشک مسلمان

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
وہ مسلمان قابل رشک ہے جس کے شب و روز اللہ کی راہ میں جہاد اور اس کے دین کی سر بلندی میں گزرتے رہیں ۔۔۔۔۔۔جہاں اس کی دعوت کی صداقت کامیابی کی ضمانت ہے وہیں اس داعی کا کردار بھی اپنی جگہ اہم ہے اس لئے اسلام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ داعی کا کردار بھی دعوت کے شایان شان ہونا چاہیے ورنہ دعوت موثر نہیں ہوتی ہم میں سے اکثر لوگ اس فرض کی اہمیت سے تو آگاہ ہیں لیکن اس کے باوجود اسکی ادائیگی میں سر گرم عمل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جب تک ہم خود اسلام پر عمل نہ کر لیں دوسروں کو اس کی دعوت کیسے دے سکتے ہیں حالانکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
" تم ضرور نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے روکو گے تم ظالم کا ہاتھ پکڑوگے ورنہ اللہ تم سب کے دل ایک جیسے کر دے گا اور پھر تم دعا کرو گے تو تمھاری دعا بھی نہیں سنی جائیگی "
کچھ لوگ ایسے ہیں جو سو چتے ہیں کہ خدا کی دین کی سر بلندی کی کوشش ہمارا فرض تو ہے مگر اب اس کی کا میابی کا امکان نہیں اس لئے اس راہ میں قوتیں ضائع کرنے کا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، کیا وہ یہ نہیں سوچتے کہ اللہ نے پچھلی قو موں کے ساتھ کیا سلوک کیا جب انھوں نے بھی اس فریضہ کی ادائیگی سے انکار کردیا ۔۔۔۔۔۔اس وجہ سے بنی اسرائیل کو اللہ نے اپنی مغبوض قوم قرار دیا اور اپنی رحمت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دور پھینک دیا بعض لوگ اس دعوت کی صداقت اور اس کی فرضیت کو تو جانتے ہیں مگر منتظر ہیں کہ کہ کوئی قافلہ اس راہ پر کامیاب گامزنی کا مظاہرہ کرے تو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوں گے یعنی ان کے لئے مشرکین مکہ کی طرح اس دعوت کی صداقت کا ثبوت صرف یہ ہے کہ یہ دین حق دنیا پر غالب آجائے ۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والوں کا وہ مقام کہاں جو ابو بکر و فاروق اور بلال و صہیب کو نصیب ہوا ،
آج حالات ہم سے تقاضہ کر رہے ہیں کہ ہم میں سے ہر مسلمان اپنی زبان اپنے قلم اور اپنے عمل سے صدائے حق بلند کرے اور اسلام کی صداقت اور آج بھی اس کے قابل عمل ہونے کا زندہ ثبوت پیش کرے ۔۔ اگر آج ہم اللہ کے دین کی سر فرازی کے لئے نہ اٹھے تو اللہ تعالی نے کہہ دیا ہے کہ اگر تم نیکی کا حکم نہ دو گے اور برائی سے نہ رو کوگے تو میں دوسری قوم لے آو ں گا جو نیکی کا حکم دے گی اور برائی سے روکےگی ،۔
اللہ ہمیں بہترین داعی حق بنائے ۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا بہن
حالانکہ نبی کرین ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ
" تم ضرور نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے روکو گے تم ظالم کا ہاتھ پکڑوگے ورنہ اللہ تم سب کے دل ایک جیسے کر دے گا اور پھر تم دعا کرو گے تو تمھاری دعا بھی نہیں سنی جائیگی "
نبی کریم ﷺ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک گزارش ہے کہ پوسٹ کرنے سے پہلے پروف ریڈنگ سے تحریر کو چیک کر لیا کریں۔اور حدیث مبارکہ لکھتے وقت پہلے عربی متن ہو اور پھر ترجمہ لکھ کر ساتھ حوالہ لکھ دیں۔شکریہ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا بھائی ۔غلطی درست کر دی گئی ہے ،
یہاں نیٹ کی صورت حال اتنی خراب چل رہی ہے گذشتہ ایک ہفتہ سے کہ کچھ ہی دیر میں ایرر آجا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف پوسٹنگ میں بلکہ ریڈنگ میں بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔
 

حسین

مبتدی
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
6
بہت خوب نسرین صاحبہ
 
Top