محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,008
- پوائنٹ
- 436
ان کی کئی ایک بدعات کفرہیں جیسے غیراللہ کو مشکلات کے حل کے لیے پکارنا ، انہیں اللہ رب العزت کی صفات سے متصف کرنا۔وغیرہ ۔قبر پرست
﴿وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ۰ۙ لَا بُرْہَانَ لَہٗ بِہٖ۰ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ۱۱۷ ﴾(المؤ منون: ۱۱۷)
''اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور الہٰ کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ، تو اس کا حساب اس کے رب کے سپرد ہے ۔ایسے کافر کبھی کامیاب نہ ہوں گے''۔
امام ابن تیمیہ درج ذیل آیت کے ضمن میں فرماتے ہیں:
''پس جو شخص یہ اعتقاد رکھے کہ قبروں سے منت ماننا اللہ سے مرادیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،یا اس سے مصائب دور ہوتے ہیں، رزق کھلتا ہے ،جان و مال و ملک کی حفاظت ہوتی ہے تو وہ مشرک بلکہ کافر ہے۔''(اصحاب صفہ اور تصوف کی حقیقت ص ۸۱)
لیکن قبرمیں مدفون بزرگوں کو پکارنے کے مختلف مراتب ہیںجیسا کہعلامہ بکر ابو زید فرماتے ہیں :
زندہ شخص کا کسی فوت شدہ بزرگ کوپکارنے کی دو قسمیں ہیں :
پہلی قسم :
کسی زندہ کا مردے کو پکارنا ،اس سے مشکلات میں مدد طلب کرنا یہ عمل شرک اکبر ہے جو ایسے ہی ہے جیسے بتوں کی پوجا کرنا اور اللہ کا شریک ٹھہرانا کیونکہ ایسا کرنے والے نے غیر اللہ کی پکار لگائی ہے اوراس سے مدد طلب کی ہے جبکہ اُس کا دل بھی اُس بزرگ کے ساتھ معلق ہے ۔ہم کتاب وسنت سے یہ بات جانتے ہیں کہ استغاثہ عبادت ہے اور اللہ کے سوا کوئی بھی مشکل کشا اور حاجت روا نہیں ہے ۔اِس شخص نے غیر اللہ سے اُس بات کی امید لگائی جس پر وہ قادر نہیں ،اس لیے یہ شرک کا مرتکب ہے ۔چاہے یہ اس مردے کو دور سے پکارے یا قریب سے ،اُس کی قبر کے پاس حاضر ہو کر پکارے یا اُس کے دربار کی کھڑکی یا دروازے سے پکارے یا دور دراز سے ہر صورت وہ شرک اکبر کا مرتکب ہے ،البتہ دور سے پکارنے میں وہ ایک کفر یہ بھی کرتا ہے کہ اُس ولی کو عالم الغیب قرار دیتاہے ۔اس قسم کی مثال میں یہ الفاظ ہیں :یا رسول اللہ ،یا نبی اللہ ،یا غوث مدد،یا علی، یا فاطمہ ،یا حسن ،یا حسین ،یا عبدالقادر میری حاجت روائی کرو ، میری مشکل کشائی کرو، میری مدد کرو ،مجھ پر رحم کرو ،میرے مریض کو شفا دو،میں آپ کے ذمے ہوں ،میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں اور اس طرح کے دیگر صریح الفاظ جن میں غیراللہ کی پکار لگائی گئی ہو اس قسم میں آتے ہیں۔