سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے راوی کا خیال ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ '' جس شخص نے قبلہ رخ تھوک دیا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا تھوک اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) ہوگا اور جو شخص یہ ناپسندیدہ سبزی (لہسن یا پیاز) کھائے تو وہ ہماری
مسجد
کے قریب نہ پھٹکے '' آپ نے یہ بات تین دفعہ ارشاد فرمائی ۔
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 431 کھانے پینے کا بیان : لہسن کھانے کا بیان
(الراوي: حذيفة بن اليمان المحدث:الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 3824 خلاصة حكم المحدث: صحيح)