• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن مجید پر دم کیا ہوا پانی نالیوں اور حمام میں بہانے کا حکم

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
953
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
قرآن مجید پر دم کیا ہوا پانی نالیوں اور حمام میں بہانے کا حکم
​

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ وحدہ، والصلاۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ، أما بعد!

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ انہوں نے مہنّا بن یحییٰ رحمہ اللہ کی روایت میں اس شخص کے بارے میں فرمایا جو قرآن مجید کو کسی برتن پر لکھتا ہے، پھر اس پانی کو مریض کو پلاتا ہے:

«في الرجل يكتب القرآن في إناء ثم يسقيه للمريض؛ قال: لا بأس» کسی شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی برتن میں قرآن مجید لکھتا ہے، پھر اس کا پانی مریض کو پلاتا ہے، تو امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں۔

مہنّا کہتے ہیں: «قلت له فيغتسل به؟ قال: ما سمعت فيه بشيء» میں نے امام احمد سے پوچھا: کیا اس پانی سے غسل بھی کیا جا سکتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اس بارے میں مجھے کوئی بات معلوم نہیں۔

امام خلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

«إنما كره الغسل به؛ لأن العادة أن ماء الغسل يجري في البلاليع والحشوش، فوجب أن ينزه ماء القرآن من ذلك، ولا يكره شربه لما فيه من الاستشفاء»

اس پانی سے غسل کرنے کو ناپسند کرنے کی وجہ صرف یہ ہے کہ عام طور پر غسل کا پانی نالیوں اور بیت الخلاء میں بہہ جاتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ قرآن مجید کے پانی کو اس صورت حال سے محفوظ رکھا جائے۔ البتہ اس پانی کو پینا ناپسندیدہ نہیں، کیونکہ اس میں شفا حاصل کرنے کا مقصد پایا جاتا ہے۔

[الجامع لعلوم الإمام أحمد - الفقه، ج : ١٣، ص : ٢٦٣]

14183.jpg

14181.jpg

آج کل بہت سے راقی (دم کرنے والے) قرآن مجید پڑھا ہوا پانی غسل خانے میں بہانے اور اسے نالیوں میں ڈالنے کی اجازت دیتے ہیں! حالاں کہ مناسب اور درست طرز عمل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو گندی جگہوں، مثلا بیت الخلاء اور اس جیسی دوسری جگہوں سے محفوظ رکھا جائے، تاکہ وہ وہاں موجود نجاستوں اور گندگی کے ساتھ نہ ملے۔

کیونکہ اللہ تعالیٰ کا کلام جہاں بھی ہو، وہ اللہ کا کلام ہی ہے، خواہ وہ لکھا ہوا ہو، پڑھا گیا ہو یا تلاوت کیا گیا ہو۔ لہٰذا اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اسے ناپسندیدہ اور نامناسب جگہوں سے محفوظ رکھا جائے اور اسے صرف پاکیزہ جگہوں ہی میں رکھا جائے یا وہاں ڈالا جائے۔

اور جو شخص اپنے اوپر شرعی دم کے لیے اس پانی سے غسل کرنا چاہتا ہو، تو اسے چاہیے کہ غسل کے بعد اس پانی کو محفوظ کر لے، پھر اسے مٹی میں، سمندر میں یا کسی بھی ایسی پاکیزہ جگہ پر ڈال دے جہاں اس کی بے حرمتی نہ ہو۔

والله المستعان، وعليه التكلان۔
 
Top