Hina Rafique
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 21، 2017
- پیغامات
- 282
- ری ایکشن اسکور
- 18
- پوائنٹ
- 75
(8) سورۃ الانفال (مدنی، آیات 75)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
يَسْاَلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ ۖ قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّـٰهِ وَالرَّسُوْلِ ۖ فَاتَّقُوا اللّـٰهَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ وَاَطِيْعُوا اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝٓ اِنْ كُنْتُـمْ مُّؤْمِنِيْنَ (1)
تجھ سے غنیمت کا حکم پوچھتے ہیں، کہہ دے غنیمت کا مال اللہ اور رسول کا ہے، سو اللہ سے ڈرو اور آپس میں صلح کرو، اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر ایمان دار ہو۔
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُـوْنَ الَّـذِيْنَ اِذَا ذُكِـرَ اللّـٰهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُـهُـمْ وَاِذَا تُلِيَتْ عَلَيْـهِـمْ اٰيَاتُهٝ زَادَتْـهُـمْ اِيْمَانًا وَّعَلٰى رَبِّـهِـمْ يَتَوَكَّلُوْنَ (2)
ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ کا نام آئے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب اس کی آیتیں ان پر پڑھی جائیں تو ان کا ایمان زیادہ ہو جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
اَلَّـذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ يُنْفِقُوْنَ (3)
وہ جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔
اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُؤْمِنُـوْنَ حَقًّا ۚ لَّـهُـمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ وَمَغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْـمٌ (4)
یہی سچے ایمان والے ہیں، ان کے رب کے ہاں ان کے لیے درجے ہیں اور بخشش ہے اور عزت کا رزق ہے۔
كَمَآ اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بِالْحَقِّۖ وَاِنَّ فَرِيْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ لَكَارِهُوْنَ (5)
جیسے تیرے رب نے تجھے تیرے گھر سے سچائی کے ساتھ نکالا، اور بے شک ایک جماعت مسلمانوں میں سے ناپسند کرنے والی تھی۔
يُجَادِلُوْنَكَ فِى الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَاَنَّمَا يُسَاقُوْنَ اِلَى الْمَوْتِ وَهُـمْ يَنْظُرُوْنَ (6)
وہ حق بات میں تجھ سے جھگڑتے تھے اس کے ظاہر ہو چکنے کے بعد، گویا وہ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے موت کی طرف ہانکے جاتے ہیں۔
وَاِذْ يَعِدُكُمُ اللّـٰهُ اِحْدَى الطَّـآئِفَتَيْنِ اَنَّـهَا لَكُمْ وَتَوَدُّوْنَ اَنَّ غَيْـرَ ذَاتِ الشَّوْكَةِ تَكُـوْنُ لَكُمْ وَيُرِيْدُ اللّـٰهُ اَنْ يُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهٖ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِـرِيْنَ (7)
اور جس وقت اللہ تم سے وعدہ کرتا تھا دو جماعتوں میں سے ایک کا کہ وہ تمہارے ہاتھ لگے گی، اور تم چاہتے تھے جس میں کانٹا نہ ہو وہ تمہیں ملے، اور اللہ چاہتا تھا کہ اپنے حکم سے حق کو ثابت کردے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ (8)
تاکہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کو مٹا دے اگرچہ گناہگار ناراض ہوں۔
اِذْ تَسْتَغِيْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ اَنِّىْ مُمِدُّكُم بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلَآئِكَـةِ مُرْدِفِيْنَ (9)
جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے اس نے جواب میں فرمایا کہ میں تمہاری مدد کے لیے پے در پے ایک ہزار فرشتے بھیج رہا ہوں۔
وَمَا جَعَلَـهُ اللّـٰهُ اِلَّا بُشْرٰى وَلِتَطْمَئِنَّ بِهٖ قُلُوْبُكُمْ ۚ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّـٰهِ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ عَزِيْزٌ حَكِـيْـمٌ (10)
اور یہ تو اللہ نے فقط خوش خبری دی تھی اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے، بے شک اللہ غالب حکمت والا ہے۔
اِذْ يُغَشِّيْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّيُطَهِّرَكُمْ بِهٖ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَلِيَـرْبِطَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَ (11)
جس وقت اس نے تم پر اپنی طرف سے تسکین کے لیے اونگھ ڈال دی اور تم پر آسمان سے پانی اتارا تاکہ اس سے تمہیں پاک کر دے اور شیطان کی نجاست تم سے دور کر دے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور اس سے تمہارے قدم جما دے۔
اِذْ يُوْحِىْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلَآئِكَـةِ اَنِّىْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا ۚ سَاُلْقِىْ فِىْ قُلُوْبِ الَّـذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْاَعْنَاقِ وَاضْرِبُوْا مِنْـهُـمْ كُلَّ بَنَانٍ (12)
جب تیرے رب نے فرشتوں کو حکم بھیجا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تم مسلمانوں کے دل ثابت رکھو، میں کافروں کے دلوں میں دہشت ڈال دوں گا سو گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور پر مارو۔
ذٰلِكَ بِاَنَّـهُـمْ شَآقُّوا اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ ۚ وَمَنْ يُّشَاقِقِ اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ فَاِنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (13)
یہ اس لیے ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہیں، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا مخالف ہو تو بے شک اللہ سخت عذب دینے والا ہے۔
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَاَنَّ لِلْكَافِـرِيْنَ عَذَابَ النَّارِ (14)
یہ تو تم چکھ لو اور جان لو کہ بے شک کافروں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِذَا لَقِيْـتُـمُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُـوَلُّوْهُـمُ الْاَدْبَارَ (15)
اے ایمان والو! جب تم کافروں سے میدان جنگ میں ملو تو ان سے پیٹھیں نہ پھیرو۔
وَمَنْ يُّوَلِّـهِـمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهٝٓ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّـزًا اِلٰى فِئَةٍ فَقَدْ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّـٰهِ وَمَاْوَاهُ جَهَنَّـمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيْـرُ (16)
اور جو کوئی اس دن ان سے پیٹھ پھیرے گا مگر یہ کہ لڑائی کا ہنر کرتا ہو یا فوج میں جا ملتا ہو سو وہ اللہ کا غضب لے کر پھرا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور بہت برا ٹھکانا ہے۔
فَلَمْ تَقْتُلُوْهُـمْ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ قَتَلَـهُـمْ ۚ وَمَا رَمَيْتَ اِذْ رَمَيْتَ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ رَمٰى ۚ وَلِيُبْلِـىَ الْمُؤْمِنِيْنَ مِنْهُ بَلَآءً حَسَنًا ۚ اِنَّ اللّـٰهَ سَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ (17)
سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا، اور تو نے مٹی نہیں پھینکی جبکہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی، اور تاکہ ایمان والوں پر اپنی طرف سے خوب احسان کرے، بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
ذٰلِكُمْ وَاَنَّ اللّـٰهَ مُوْهِنُ كَيْدِ الْكَافِـرِيْنَ (18)
یہ تو ہو چکا اور بے شک اللہ کافروں کی تدبیر کو کمزور کرنے والا ہے۔
اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَكُمُ الْفَتْحُ ۖ وَاِنْ تَنْتَـهُوْا فَهُوَ خَيْـرٌ لَّكُمْ ۖ وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْۚ وَلَنْ تُغْنِىَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَّلَوْ كَثُرَتْۙ وَاَنَّ اللّـٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ (19)
اگر تم فیصلہ چاہتے ہو تو تمہارا فیصلہ آ چکا، اور اگر باز آؤ تو تمہارے لیے بہتر ہے، اور اگر پھر یہی کرو گے تو ہم بھی پھر یہی کریں گے، اور تمہاری جمعیت ذرا بھی کام نہیں آئے گی اگرچہ وہ بہت ہوں، اور بے شک اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَطِيْعُوا اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَاَنْتُـمْ تَسْـمَعُوْنَ (20)
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن کر اس سے مت پھرو۔
وَلَا تَكُـوْنُـوْا كَالَّـذِيْنَ قَالُوْا سَـمِعْنَا وَهُـمْ لَا يَسْـمَعُوْنَ (21)
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جنہوں نے کہا ہم نے سن لیا اور وہ سنتے نہیں۔
اِنَّ شَرَّ الـدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّـٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّـذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ (22)
بے شک سب جانوں میں سے بدتر اللہ کے نزدیک وہی بہرے گونگے ہیں جو نہیں سمجھتے۔
وَلَوْ عَلِمَ اللّـٰهُ فِيْـهِـمْ خَيْـرًا لَّاَسْـمَعَهُـمْ ۖ وَلَوْ اَسْـمَعَهُـمْ لَتَوَلَّوْا وَّهُـمْ مُّعْرِضُوْنَ (23)
اور اگر اللہ ان میں کچھ بھلائی جانتا تو انہیں سنا دیتا، اور اگر انہیں اب سنا دے تو منہ پھیر کر بھاگیں۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوا اسْتَجِيْبُوْا لِلّـٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْ ۖ وَاعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهٖ وَاَنَّهٝٓ اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ (24)
اے ایمان والو! اللہ اور رسول کا حکم مانو جس وقت تمہیں اس کام کی طرف بلائے جس میں تمہاری زندگی ہے، اور جان لو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان آڑ بن جاتا ہے اور بے شک اسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے۔
وَاتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِيْبَنَّ الَّـذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَآصَّةً ۚ وَاعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (25)
اور تم اس فتنہ سے بچتے رہو جو تم میں سے خاص ظالموں پر ہی نہ پڑے گا، اور جان لو کہ بے شک اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
وَاذْكُرُوٓا اِذْ اَنْتُـمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِى الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوَاكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبَاتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُـرُوْنَ (26)
اور یاد کرو جس وقت تم تھوڑے تھے ملک میں کمزور سمجھے جاتے تھے تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک لیں پھر اس نے تمہیں ٹھکانا بنا دیا اور اپنی مدد سے تمہیں قوت دی اور تمہیں ستھری چیزوں سے رزق دیا تاکہ تم شکر کرو۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لَا تَخُوْنُوا اللّـٰهَ وَالرَّسُوْلَ وَتَخُوْنُـوٓا اَمَانَاتِكُمْ وَاَنْتُـمْ تَعْلَمُوْنَ (27)
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے خیانت نہ کرو اور آپس کی امانتوں میں بھی خیانت نہ کرو حالانکہ تم جانتے ہو۔
وَاعْلَمُوٓا اَنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۙ وَّاَنَّ اللّـٰهَ عِنْدَهٝٓ اَجْرٌ عَظِيْـمٌ (28)
اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے، اور بے شک اللہ کے ہاں بڑا اجر ہے۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنْ تَتَّقُوا اللّـٰهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّيُكَـفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللّـٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْـمِ (29)
اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تمہیں ایک فیصلہ کی چیز دے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کر دے گا اور تمہیں بخش دے گا، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
وَاِذْ يَمْكُـرُ بِكَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لِـيُـثْبِتُـوْكَ اَوْ يَقْتُلُوْكَ اَوْ يُخْرِجُوْكَ ۚ وَيَمْكُـرُوْنَ وَيَمْكُـرُ اللّـٰهُ ۖ وَاللّـٰهُ خَيْـرُ الْمَاكِـرِيْنَ (30)
اور جب کافر تیرے متعلق تدبیریں سوچ رہے تھے کہ تمہیں قید کردیں یا تمہیں قتل کردیں یا تمہیں دیس بدر کر دیں، وہ اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا، اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
وَاِذَا تُـتْلٰى عَلَيْـهِـمْ اٰيَاتُنَا قَالُوْا قَدْ سَـمِعْنَا لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَآ اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ (31)
اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور اگر ہم چاہیں تو اس کے برابر (ایسی باتیں) ہم بھی کہہ دیں کہ اس میں پہلوں کے قصے کے سوا اور کچھ نہیں۔
وَاِذْ قَالُوا اللّـٰهُـمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْـمٍ (32)
اور جب انہوں نے کہا کہ اے اللہ! اگر یہ دین تیری طرف سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہم پر دردناک عذاب لا۔
وَمَا كَانَ اللّـٰهُ لِيُعَذِّبَـهُـمْ وَاَنْتَ فِيْـهِـمْ ۚ وَمَا كَانَ اللّـٰهُ مُعَذِّبَـهُـمْ وَهُـمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ (33)
اور اللہ ایسا نہ کرے گا کہ انہیں تیرے ہوتے ہوئے عذاب دے، اور اللہ عذاب کرنے والا نہیں حالانکہ وہ بخشش مانگتے ہوں۔
وَمَا لَـهُـمْ اَلَّا يُعَذِّبَـهُـمُ اللّـٰهُ وَهُـمْ يَصُدُّوْنَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُـوٓا اَوْلِيَآءَهٝ ۚ اِنْ اَوْلِيَآؤُهٝ اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُـمْ لَا يَعْلَمُوْنَ (34)
اور اللہ انہیں عذاب کیوں نہ دے حالانکہ وہ مسجد حرام سے روکتے ہیں اور وہ اس کے اہل نہیں ہیں، اس کے اہل تو پرہیزگار ہی ہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے۔
وَمَا كَانَ صَلَاتُـهُـمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَـآءً وَّتَصْدِيَةً ۚ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُـمْ تَكْـفُرُوْنَ (35)
اور کعبہ کے پاس ان کی نماز سوائے سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے اور کچھ نہیں تھی، سو عذاب چکھو اس سبب سے کہ تم کفر کرتے تھے۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمْ لِيَصُدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ ۚ فَسَيُنْفِقُوْنَـهَا ثُـمَّ تَكُـوْنُ عَلَيْـهِـمْ حَسْرَةً ثُـمَّ يُغْلَبُوْنَ ۗ وَالَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِلٰى جَهَنَّـمَ يُحْشَرُوْنَ (36)
بے شک جو لوگ کافر ہیں وہ اپنے مال خرچ کرتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے روکیں، سو ابھی اور بھی خرچ کریں گے پھر وہ ان کے لیے حسرت ہوگا پھر مغلوب کیے جائیں گے، اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف جمع کیے جائیں گے۔
لِيَمِيْـزَ اللّـٰهُ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيْثَ بَعْضَهٝ عَلٰى بَعْضٍ فَيَـرْكُمَهٝ جَـمِيْعًا فَيَجْعَلَـهٝ فِىْ جَهَنَّـمَ ۚ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْخَاسِرُوْنَ (37)
تاکہ اللہ ناپاک کو پاک سے جدا کر دے اور ایک ناپاک کو دوسرے پر دھر کر ڈھیر بنائے پھر اسے دوزخ میں ڈال دے، وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
قُلْ لِّلَّـذِيْنَ كَفَرُوٓا اِنْ يَّنْتَـهُوْا يُغْفَرْ لَـهُـمْ مَّا قَدْ سَلَفَۚ وَاِنْ يَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُنَّتُ الْاَوَّلِيْنَ (38)
کافروں سے کہہ دو کہ اگر وہ باز آجائیں تو جو کچھ گزر چکا وہ انہیں معاف کر دیا جائے گا، اور اگر لوٹیں گے تو پہلے کافروں کے حق میں قانون نافذ ہو چکا ہے۔
وَقَاتِلُوْهُـمْ حَتّـٰى لَا تَكُـوْنَ فِتْنَةٌ وَّيَكُـوْنَ الـدِّيْنُ كُلُّـهٝ لِلّـٰهِ ۚ فَاِنِ انْتَـهَوْا فَاِنَّ اللّـٰهَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ بَصِيْـرٌ (39)
اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ شرک کا غلبہ نہ رہنے پائے اور سارا دین اللہ ہی کا ہو جائے، پھر اگر یہ باز آجائیں تو اللہ ان کے اعمال دیکھنے والا ہے۔
وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْـرُ (40)
اور اگر وہ پھر جائیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا دوست ہے، اور بہت اچھا دوست اور بہت اچھا مددگار ہے۔
وَاعْلَمُوٓا اَنَّمَا غَنِمْتُـمْ مِّنْ شَىْءٍ فَاَنَّ لِلّـٰهِ خُـمُسَهٝ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِـذِى الْقُرْبٰى وَالْيَتَامٰى وَالْمَسَاكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِۙ اِنْ كُنْتُـمْ اٰمَنْتُـمْ بِاللّـٰهِ وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللّـٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (41)
اور جان لو کہ جو کچھ تمہیں بطور غنیمت ملے خواہ کوئی چیز ہو تو اس میں سے پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسول کا ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے، اگر تمہیں اللہ پر یقین ہے اور اس چیز پر جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلہ کے دن اتاری جس دن دونوں جماعتیں ملیں، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اِذْ اَنْتُـمْ بِالْعُدْوَةِ الـدُّنْيَا وَهُـمْ بِالْعُدْوَةِ الْقُصْوٰى وَالرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ ۚ وَلَوْ تَوَاعَدْتُّـمْ لَاخْتَلَفْتُـمْ فِى الْمِيْعَادِ ۙ وَلٰكِنْ لِّيَقْضِىَ اللّـٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًاۙ لِّيَـهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَّيَحْيٰى مَنْ حَىَّ عَنْ بَيِّنَةٍ ۗ وَاِنَّ اللّـٰهَ لَسَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ (42)
جس وقت تم اِس کنارے پر تھے اور وہ اُس کنارے پر اور قافلہ تم سے نیچے اتر گیا تھا، اور اگر تم آپس میں وعدہ کرتے تو ایک ساتھ وعدہ پر نہ پہنچتے، لیکن اللہ کو ایک کام کرنا تھا جو مقرر ہو چکا تھا، تاکہ جو ہلاک ہو وہ اتمام حجت کے بعد ہلاک ہو اور جو زندہ رہے وہ اتمام حجت کے بعد زندہ رہے، اور بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
اِذْ يُرِيْكَـهُـمُ اللّـٰهُ فِىْ مَنَامِكَ قَلِيْلًا ۖ وَلَوْ اَرَاكَهُـمْ كَثِيْـرًا لَّفَشِلْتُـمْ وَلَتَنَازَعْتُـمْ فِى الْاَمْرِ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ سَلَّمَ ۗ اِنَّهٝ عَلِيْـمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ (43)
جب کہ اللہ نے وہ کافر تجھے تیرے خواب میں تھوڑے کر کے دکھلائے، اور اگر تجھے بہت دکھلا دیتا تو تم لوگ نامردی (بزدلی) کرتے اور کام میں جھگڑا ڈالتے لیکن اللہ نے بچا لیا، اسے خوب معلوم ہے جو بات دلوں میں ہے۔
وَاِذْ يُرِيْكُمُوْهُـمْ اِذِ الْتَقَيْتُـمْ فِىٓ اَعْيُنِكُمْ قَلِيْلًا وَّيُقَلِّلُكُمْ فِىٓ اَعْيُنِـهِـمْ لِيَقْضِىَ اللّـٰهُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا ۗ وَاِلَى اللّـٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ (44)
اور جب تمہیں وہ فوج مقابلہ کے وقت تمہاری آنکھوں میں تھوڑی کر کے دکھائی اور تمہیں ان کی آنکھوں میں تھوڑا کر کے دکھایا تاکہ اللہ ایک کام پورا کر دے جو مقرر ہو چکا تھا، اور ہر کام اللہ تک ہی پہنچتا ہے۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِذَا لَقِيْتُـمْ فِئَةً فَاثْبُـتُـوْا وَاذْكُرُوا اللّـٰهَ كَثِيْـرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ (45)
اے ایمان والو! جب کسی فوج سے ملو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہ تم نجات پاؤ۔
وَاَطِيْعُوا اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْهَبَ رِيْحُكُمْ ۖ وَاصْبِـرُوْا ۚ اِنَّ اللّـٰهَ مَعَ الصَّابِـرِيْنَ (46)
اور اللہ اور اس کے رسول کا کہا مانو اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
وَلَا تَكُـوْنُـوْا كَالَّـذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِـمْ بَطَرًا وَّرِئَـآءَ النَّاسِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ ۚ وَاللّـٰهُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ (47)
اور ان لوگوں جیسا نہ ہونا جو اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھانے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے، اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اللہ اس پر احاطہ کرنے والا ہے۔
وَاِذْ زَيَّنَ لَـهُـمُ الشَّيْطَانُ اَعْمَالَـهُـمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّىْ جَارٌ لَّكُمْ ۖ فَلَمَّا تَـرَآءَتِ الْفِئَتَانِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَيْهِ وَقَالَ اِنِّـىْ بَرِىٓءٌ مِّنْكُمْ اِنِّـىٓ اَرٰى مَا لَا تَـرَوْنَ اِنِّـىٓ اَخَافُ اللّـٰهَ ۚ وَاللّـٰهُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (48)
اور جس وقت شیطان نے ان کے اعمال کو ان کی نظروں میں خوشنما کر دیا اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے کوئی بھی تم پر غالب نہ ہوگا اور میں تمہارا حمایتی ہوں، پھر جب دونوں فوجیں سامنے ہوئیں تو وہ اپنی ایڑیوں پر الٹا پھرا اور کہا میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں میں ایسی چیز دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے میں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
اِذْ يَقُوْلُ الْمُنَافِقُوْنَ وَالَّـذِيْنَ فِىْ قُلُوْبِـهِـمْ مَّرَضٌ غَـرَّ هٰٓؤُلَآءِ دِيْنُـهُـمْ ۗ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ فَاِنَّ اللّـٰهَ عَزِيْزٌ حَكِـيْـمٌ (49)
اس وقت منافق اور جن کے دلوں میں مرض تھا کہتے تھے کہ انہیں ان کے دین نے مغلوب کر رکھا ہے، اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے تو اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
وَلَوْ تَـرٰٓى اِذْ يَتَوَفَّى الَّـذِيْنَ كَفَرُوا الْمَلَآئِكَـةُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُـمْ وَاَدْبَارَهُـمْۚ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ (50)
اور اگر تو دیکھے جس وقت فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے ہیں، اور (کہتے ہیں) جلنے کا عذاب چکھو۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللّـٰهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ (51)
یہ اسی کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور بے شک اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَالَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِـمْ ۚ كَفَرُوْا بِاٰيَاتِ اللّـٰهِ فَاَخَذَهُـمُ اللّـٰهُ بِذُنُـوْبِـهِـمْ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ قَوِىٌّ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (52)
جیسا فرعونیوں کا اور ان سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا، انہوں نے اللہ کی آیتوں سے انکار کیا تو اللہ نے ان کے گناہوں کی سزا میں انہیں پکڑ لیا، بے شک اللہ زبردست اور سخت عذاب کرنے والا ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّـٰهَ لَمْ يَكُ مُغَيِّـرًا نِّـعْمَةً اَنْعَمَهَا عَلٰى قَوْمٍ حَتّـٰى يُغَيِّـرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِـمْ ۙ وَاَنَّ اللّـٰهَ سَـمِيْـعٌ عَلِيْـمٌ (53)
اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہرگز اس نعمت کو نہیں بدلتا جو اس نے کسی قوم کو دی تھی جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدلیں، اور اس لیے کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَالَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِـمْ ۚ كَذَّبُوْا بِاٰيَاتِ رَبِّـهِـمْ فَاَهْلَكْنَاهُـمْ بِذُنُـوْبِـهِـمْ وَاَغْرَقْنَـآ اٰلَ فِرْعَوْنَ ۚ وَكُلٌّ كَانُـوْا ظَالِمِيْنَ (54)
جیسے فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا، انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور فرعونیوں کو ڈبو دیا، اور سب ظالم تھے۔
اِنَّ شَرَّ الـدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّـٰهِ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا فَهُـمْ لَا يُؤْمِنُـوْنَ (55)
اور اللہ کے ہاں سب جانداروں میں سے بدتر وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا پھر وہ ایمان نہیں لاتے۔
اَلَّـذِيْنَ عَاهَدْتَّ مِنْـهُـمْ ثُـمَّ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُـمْ فِىْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّهُـمْ لَا يَتَّقُوْنَ (56)
جن لوگوں سے تو نے عہد لیا پھر وہ ہر دفعہ اپنے عہد کو توڑتے ہیں اور وہ نہیں ڈرتے۔
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّـهُـمْ فِى الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِـهِـمْ مَّنْ خَلْفَهُـمْ لَعَلَّهُـمْ يَذَّكَّرُوْنَ (57)
سو اگر کبھی تو انہیں لڑائی میں پائے تو انہیں ایسی سزا دے کہ ان کے پچھلے دیکھ کر بھاگ جائیں تاکہ انہیں عبرت ہو۔
وَاِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَةً فَانْبِذْ اِلَيْـهِـمْ عَلٰى سَوَآءٍ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُحِبُّ الْخَآئِنِيْنَ (58)
اور اگر تمہیں کسی قوم سے دغا بازی کا ڈر ہو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دو اس طرح کہ تم اور وہ برابر ہو جاؤ، بے شک اللہ دغا بازوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا ۚ اِنَّـهُـمْ لَا يُعْجِزُوْنَ (59)
اور کافر یہ نہ خیال کریں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں، بے شک وہ ہمیں ہرگز عاجز نہ کر سکیں گے۔
وَاَعِدُّوْا لَـهُـمْ مَّا اسْتَطَعْتُـمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّـٰهِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِـهِـمْۚ لَا تَعْلَمُوْنَـهُـمُ اللّـٰهُ يَعْلَمُهُـمْ ۚ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَىْءٍ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُـمْ لَا تُظْلَمُوْنَ (60)
اور ان سے لڑنے کے لیے جو کچھ قوت سے اور صحت مند گھوڑوں سے جمع کرسکو سو تیار رکھو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر اور ان کے سوا دوسروں پر رعب پڑے، جنہیں تم نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے، اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے تمہیں (اس کا ثواب) پورا ملے گا اور تم سے بے انصافی نہیں ہوگی۔
وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَـهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ ۚ اِنَّهٝ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ (61)
اور اگر وہ صلح کے لیے مائل ہوں تو تم بھی مائل ہو جاؤ اور اللہ پر بھروسہ کرو، بے شک وہی سننے والا جاننے والا ہے۔
وَاِنْ يُّرِيْدُوٓا اَنْ يَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّـٰهُ ۚ هُوَ الَّـذِىٓ اَيَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ (62)
اور اگر وہ چاہیں کہ تمہیں دھوکہ دیں تو تجھے اللہ کافی ہے، جس نے تمہیں اپنی مدد سے اور مسلمانوں سے قوت بخشی۔
وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِـهِـمْ ۚ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا مَّـآ اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِـهِـمْ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ اَلَّفَ بَيْنَـهُـمْ ۚ اِنَّهٝ عَزِيْزٌ حَكِـيْـمٌ (63)
اور ان کے دلوں میں الفت ڈال دی، جو کچھ زمین میں ہے اگر سارا تو خرچ کر دیتا ان کے دلوں میں الفت نہ ڈال سکتا لیکن اللہ نے ان میں الفت ڈال دی، بے شک اللہ غالب حکمت والا ہے۔
يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ حَسْبُكَ اللّـٰهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ (64)
اے نبی! اللہ کافی ہے تجھے اور مومنوں کو جو تیرے تابعدار ہیں۔
يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَالِ ۚ اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْرُوْنَ صَابِـرُوْنَ يَغْلِبُوْا مِائَتَيْنِ ۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَـةٌ يَّغْلِبُـوٓا اَلْفًا مِّنَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّـهُـمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ (65)
اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو، اگر تم میں بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو وہ سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سو ہوں گے تو ہزار کافروں پر غالب آئیں گے اس لیے کہ وہ لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔
اَلْاٰنَ خَفَّفَ اللّـٰهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًا ۚ فَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَـةٌ صَابِرَةٌ يَّغْلِبُوْا مِائَتَيْنِ ۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ يَّغْلِبُـوٓا اَلْفَيْنِ بِاِذْنِ اللّـٰهِ ۗ وَاللّـٰهُ مَعَ الصَّابِـرِيْنَ (66)
اب اللہ نے تم سے بوجھ ہلکا کر دیا اور معلوم کر لیا کہ تم میں کس قدر کمزوری ہے، پس اگر تم سو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
مَا كَانَ لِنَبِىٍّ اَنْ يَّكُـوْنَ لَـهٝٓ اَسْرٰى حَتّـٰى يُثْخِنَ فِى الْاَرْضِ ۚ تُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الـدُّنْيَاۖ وَاللّـٰهُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَةَ ۗ وَاللّـٰهُ عَزِيْزٌ حَكِـيْـمٌ (67)
نبی کو نہیں چاہیے کہ اپنے ہاں قیدیوں کو رکھے یہاں تک کہ ملک میں خوب خونریزی کر لے، تم دنیا کی زندگی کا سامان چاہتے ہو، اور اللہ آخرت کا ارادہ کرتا ہے، اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
لَّوْلَا كِتَابٌ مِّنَ اللّـٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيْمَآ اَخَذْتُـمْ عَذَابٌ عَظِيْـمٌ (68)
اگر اللہ کا حکم پہلے نہ ہو چکا ہوتا تو جو تم نے لیا اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب ہوتا۔
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُـمْ حَلَالًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللّـٰهَ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ (69)
پس جو مال تمہیں غنیمت میں حلال اور طیب ملا ہے اسے کھاؤ، اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّمَنْ فِىٓ اَيْدِيْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰٓى اِنْ يَّعْلَمِ اللّـٰهُ فِىْ قُلُوْبِكُمْ خَيْـرًا يُّؤْتِكُمْ خَيْـرًا مِّمَّآ اُخِذَ مِنْكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللّـٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ (70)
اے نبی! جو قیدی تمہارے ہاتھ میں ہیں ان سے کہہ دو کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں نیکی معلوم کرے گا تو تمہیں اس سے بہتر دے گا جو تم سے لیا گیا ہے اور تمہیں بخشے گا، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
وَاِنْ يُّرِيْدُوْا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللّـٰهَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْـهُـمْ ۗ وَاللّـٰهُ عَلِيْـمٌ حَكِـيْـمٌ (71)
اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے سو یہ تو پہلے ہی اللہ سے دغا کر چکے ہیں پھر اللہ نے انہیں گرفتار کرا دیا، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَهَاجَرُوْا وَجَاهَدُوْا بِاَمْوَالِـهِـمْ وَاَنْفُسِهِـمْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ وَالَّـذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوٓا اُولٰٓئِكَ بَعْضُهُـمْ اَوْلِيَآءُ بَعْضٍ ۚ وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَلَمْ يُـهَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَايَتِـهِـمْ مِّنْ شَىْءٍ حَتّـٰى يُـهَاجِرُوْا ۚ وَاِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِى الـدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَـهُـمْ مِّيْثَاقٌ ۗ وَاللّـٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْـرٌ (72)
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑا اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں لڑے اور جن لوگوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اور جو ایمان لائے اور گھر نہیں چھوڑا تمہیں ان کی وراثت سے کوئی تعلق نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں، اور اگر وہ دین کے معاملہ میں مدد چاہیں تو تمہیں ان کی مدد کرنی لازم ہے مگر سوائے ان لوگوں کے مقابلہ میں کہ ان میں اور تم میں عہد ہو، اور جو تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے۔
وَالَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُـمْ اَوْلِيَآءُ بَعْضٍ ۚ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِى الْاَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيْـرٌ (73)
اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اگر تم یوں نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ پھیلے گا اور بڑا فساد ہوگا۔
وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَهَاجَرُوْا وَجَاهَدُوْا فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ وَالَّـذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْا اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُؤْمِنُـوْنَ حَقًّا ۚ لَّـهُـمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْـمٌ (74)
اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جن لوگوں نے انہیں جگہ دی اور ان کی مدد کی وہی سچے مسلمان ہیں، ان کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنْ بَعْدُ وَهَاجَرُوْا وَجَاهَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰٓئِكَ مِنْكُمْ ۚ وَاُولُو الْاَرْحَامِ بَعْضُهُـمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِىْ كِتَابِ اللّـٰهِ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْـمٌ (75)
اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور گھر چھوڑے اور تمہارے ساتھ ہو کر لڑے سو وہ لوگ بھی تمہیں میں سے ہیں، اور رشتہ دار آپس میں اللہ کے حکم کے مطابق ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں، بے شک اللہ ہر چیز سے خبردار ہے۔