Hina Rafique
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 21، 2017
- پیغامات
- 282
- ری ایکشن اسکور
- 18
- پوائنٹ
- 75
(41) سورۃ فصلت (مکی، آیات 54)
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
حٰمٓ (1)
ح مۤ۔
تَنْزِيْلٌ مِّنَ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ (2)
(یہ کتاب) بڑے مہربان نہایت رحم والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
كِتَابٌ فُصِّلَتْ اٰيَاتُهٝ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ (3)
کہ جس کی آیتیں عربی زبان میں علم والوں کے لیے واضح ہیں۔
بَشِيْـرًا وَّنَذِيْـرًاۚ فَاَعْرَضَ اَكْثَرُهُـمْ فَهُـمْ لَا يَسْـمَعُوْنَ (4)
خوشخبری دینے والی ڈرانے والی ہے، پھر ان میں سے اکثر نے تو منہ ہی پھیر لیا پھر وہ سنتے بھی نہیں۔
وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا فِىٓ اَكِنَّـةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَـآ اِلَيْهِ وَفِىٓ اٰذَانِنَا وَقْرٌ وَّّمِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عَامِلُوْنَ (5)
اور کہتے ہیں ہمارے دل اس بات سے کہ جس کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے پردوں میں ہیں، اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ پڑا ہوا ہے، پھر آپ اپنا کام کیے جائیں ہم بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔
قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحٰٓى اِلَىَّ اَنَّمَآ اِلٰـهُكُمْ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَاسْتَقِيْمُوٓا اِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوْهُ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْمُشْرِكِيْنَ (6)
آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بھی تم جیسا ایک آدمی ہوں میری طرف یہی حکم آتا ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے پھراس کی طرف سیدھے چلے جاؤ اور اس سے معافی مانگو، اور مشرکوں کے لیے ہلاکت ہے۔
اَلَّـذِيْنَ لَا يُؤْتُوْنَ الزَّكَاةَ وَهُـمْ بِالْاٰخِرَةِ هُـمْ كَافِرُوْنَ (7)
جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَـهُـمْ اَجْرٌ غَيْـرُ مَمْنُـوْنٍ (8)
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے۔
قُلْ اَئِنَّكُمْ لَتَكْـفُرُوْنَ بِالَّـذِىْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِىْ يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُوْنَ لَـهٝٓ اَنْدَادًا ۚ ذٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ (9)
کہہ دو کیا تم اس کا انکار کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی اور تم اس کے لیے شریک ٹھہراتے ہو، وہی سب جہانوں کا پروردگار ہے۔
وَجَعَلَ فِيْـهَا رَوَاسِىَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيْـهَا وَقَدَّرَ فِـيْـهَآ اَقْوَاتَـهَا فِىٓ اَرْبَعَةِ اَيَّامٍ ؕ سَوَآءً لِّلسَّآئِلِيْنَ (10)
اور اس نے (زمین میں) اوپر سے پہاڑ رکھے اور اس میں برکت ڈالی اور چار دن میں اس کی غذاؤں کا تخمینہ کیا، (یہ جواب) پوچھنے والوں کے لیے پورا ہے۔
ثُـمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَـهَا وَلِلْاَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًاۖ قَالَتَآ اَتَيْنَا طَـآئِعِيْنَ (11)
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا پس اس کو اور زمین کو فرمایا کہ خوشی سے آؤ یا جبر سے، دونوں نے کہا ہم خوشی سے آئے ہیں۔
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَـمَاوَاتٍ فِىْ يَوْمَيْنِ وَاَوْحٰى فِىْ كُلِّ سَـمَآءٍ اَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَآءَ الـدُّنْيَا بِمَصَابِيْحَ وَحِفْظًا ۚ ذٰلِكَ تَقْدِيْـرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِـيْـمِ (12)
پھر انہیں دو دن میں سات آسمان بنا دیا اور اس نے ہر ایک آسمان میں اس کا کام القا کیا، اور ہم نے پہلے آسمان کو چراغوں سے زینت دی اور اسے محفوظ بنایا، یہ زبردست جاننے والے کا کام ہے۔
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَّثَمُوْدَ (13)
پس اگر وہ نہ مانیں تو کہہ دو میں تمہیں کڑک سے ڈراتا ہوں جیسا کہ قوم عاد اور ثمود پر کڑک آئی تھی۔
اِذْ جَآءَتْهُـمُ الرُّسُلُ مِنْ بَيْنِ اَيْدِيْهِـمْ وَمِنْ خَلْفِهِـمْ اَلَّا تَعْبُدُوٓا اِلَّا اللّـٰهَ ۖ قَالُوْا لَوْ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنْزَلَ مَلَآئِكَـةً فَاِنَّا بِمَآ اُرْسِلْتُـمْ بِهٖ كَافِرُوْنَ (14)
جب ان کے پاس رسول آئے ان کے سامنے سے اور ان کے پیچھے سے کہ سوائے اللہ کے کسی کی عبادت نہ کرو، تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتے نازل کر دیتا پس ہم تو اس چیز سے جو تم دے کر بھیجے گئے ہو منکر ہیں۔
فَاَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْـبَـرُوْا فِى الْاَرْضِ بِغَيْـرِ الْحَقِّ وَقَالُوْا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللّـٰهَ الَّـذِىْ خَلَقَهُـمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْـهُـمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُـوْا بِاٰيَاتِنَا يَجْحَدُوْنَ (15)
پس قوم عاد نے زمین میں ناحق تکبر کیا اور کہا ہم سے طاقت میں کون زیادہ ہے، کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے طاقت میں کہیں بڑھ کر ہے، وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے۔
فَاَرْسَلْنَا عَلَيْـهِـمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِىٓ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيْقَهُـمْ عَذَابَ الْخِزْىِ فِى الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَخْزٰى ۖ وَهُـمْ لَا يُنْصَرُوْنَ (16)
پس ہم نے ان پر منحوس دنوں میں تیز آندھی بھیجی تاکہ ہم انہیں ذلت کے عذاب کا مزہ دنیا کی زندگی میں چکھا دیں اور آخرت کا عذاب تو اور بھی ذلت کا ہے اور ان کی مدد نہ کی جائے گی۔
وَاَمَّا ثَمُوْدُ فَهَدَيْنَاهُـمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمٰى عَلَى الْـهُدٰى فَاَخَذَتْهُـمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْـهُوْنِ بِمَا كَانُـوْا يَكْسِبُوْنَ (17)
اور وہ جو قوم ثمود تھی ہم نے انہیں ہدایت کی سو انہوں نے گمراہی کو بمقابلہ ہدایت کے پسند کیا پھر انہیں کڑاکے کے ذلیل کرنے والے عذاب نے آ لیا ان کے اعمال کے سبب سے۔
وَنَجَّيْنَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَكَانُـوْا يَتَّقُوْنَ (18)
اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہتے تھے ہم نے انہیں بچا لیا۔
وَيَوْمَ يُحْشَرُ اَعْدَآءُ اللّـٰهِ اِلَى النَّارِ فَـهُـمْ يُوْزَعُوْنَ (19)
اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے تو وہ روک لیے جائیں گے۔
حَتّـٰٓى اِذَا مَا جَآءُوْهَا شَهِدَ عَلَيْـهِـمْ سَمْعُهُـمْ وَاَبْصَارُهُـمْ وَجُلُوْدُهُـمْ بِمَا كَانُـوْا يَعْمَلُوْنَ (20)
یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آ پہنچیں گے تو ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں گواہی دیں گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔
وَقَالُوْا لِجُلُوْدِهِـمْ لِمَ شَهِدْتُّـمْ عَلَيْنَا ۖ قَالُوٓا اَنْطَقَنَا اللّـٰهُ الَّـذِىٓ اَنْطَقَ كُلَّ شَىْءٍ وَّهُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ (21)
وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی، وہ کہیں گی کہ ہمیں اللہ نے گویائی دی جس نے ہر چیز کو گویائی بخشی ہے اور اسی نے پہلی مرتبہ تمہیں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
وَمَا كُنْتُـمْ تَسْتَتِـرُوْنَ اَنْ يَّشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَآ اَبْصَارُكُمْ وَلَا جُلُوْدُكُمْ وَلٰكِنْ ظَنَنْتُـمْ اَنَّ اللّـٰهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيْـرًا مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ (22)
اور تم اپنے کانوں اور آنکھوں اور چمڑوں کی اپنے اوپر گواہی دینے سے پردہ نہ کرتے تھے لیکن تم نے یہ گمان کیا تھا جو کچھ تم کرتے ہو اس میں سے بہت سی چیزوں کو اللہ نہیں جانتا۔
وَذٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّـذِىْ ظَنَنْتُـمْ بِرَبِّكُمْ اَرْدَاكُمْ فَاَصْبَحْتُـمْ مِّنَ الْخَاسِرِيْنَ (23)
اور تمہارے اسی خیال نے جو تم نے اپنے رب کے حق میں کیا تھا تمہیں برباد کیا پھر تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگئے۔
فَاِنْ يَّصْبِـرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّـهُـمْ ۖ وَاِنْ يَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُـمْ مِّنَ الْمُعْتَبِيْنَ (24)
پس اگر وہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے، اور اگر وہ معافی چاہیں گے تو انہیں معافی نہیں دی جائے گی۔
وَقَيَّضْنَا لَـهُـمْ قُرَنَـآءَ فَزَيَّنُـوْا لَـهُـمْ مَّا بَيْنَ اَيْدِيْهِـمْ وَمَا خَلْفَهُـمْ وَحَقَّ عَلَيْـهِـمُ الْقَوْلُ فِىٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِـمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۖ اِنَّـهُـمْ كَانُـوْا خَاسِرِيْنَ (25)
اور ہم نے ان کے لیے کچھ ہمنشین مقرر کر دیے پس انہوں نے ان کو وہ (برے کام) اچھے کر دکھائے جو پہلے کر چکے تھے اور جو پیچھے کریں گے اور ان پر حکم الٰہی ثابت ہو چکا تھا پہلی امتوں کے ضمن میں جو ان سے پہلے جنوں اور انسانوں میں سے گزر چکی تھیں، بے شک وہ نقصان اٹھانے والے تھے۔
وَقَالَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَا تَسْـمَعُوْا لِـهٰذَا الْقُرْاٰنِ وَالْغَوْا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُوْنَ (26)
اور کافروں نے کہا کہ تم اس قرآن کو نہ سنو اور اس میں غل مچاؤ تاکہ تم غالب ہو جاؤ۔
فَلَنُذِيْقَنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا عَذَابًا شَدِيْدًا وَّلَنَجْزِيَنَّـهُـمْ اَسْوَاَ الَّـذِىْ كَانُـوْا يَعْمَلُوْنَ (27)
پس ہم ضرور کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور ہم ان کے بدترین اعمال کا بدلہ دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔
ذٰلِكَ جَزَآءُ اَعْدَآءِ اللّـٰهِ النَّارُ ۖ لَـهُـمْ فِيْـهَا دَارُ الْخُلْـدِ ۖ جَزَآءً بِمَا كَانُـوْا بِاٰيَاتِنَا يَجْحَدُوْنَ (28)
اللہ کے دشمنوں کی یہی سزا آگ ہی ہے، ان کے لیے اس میں ہمیشہ رہنے کا گھر ہے، اس کا بدلہ جو ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے۔
وَقَالَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَـآ اَرِنَا اللَّـذَيْنِ اَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ نَجْعَلْـهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِيَكُـوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِيْنَ (29)
اور کافر کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں وہ لوگ دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا جنوں اور انسانوں میں سے، ہم انہیں اپنے قدموں کے نیچے ڈال دیں تاکہ وہ بہت ذلیل ہوں۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّـٰهُ ثُـمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَيْـهِـمُ الْمَلَآئِكَـةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُـوْا وَاَبْشِرُوْا بِالْجَنَّـةِ الَّتِىْ كُنْتُـمْ تُوْعَدُوْنَ (30)
بے شک جنہوں نے کہا تھا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے ان پر فرشتے اتریں گے کہ تم خوف نہ کرو اور نہ غم کرو اور جنت میں خوش رہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
نَحْنُ اَوْلِيَآؤُكُمْ فِى الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا وَفِى الْاٰخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيْـهَا مَا تَشْتَهِىٓ اَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْـهَا مَا تَدَّعُوْنَ (31)
ہم تمہارے دنیا میں بھی دوست تھے اور آخرت میں بھی، اور بہشت میں تمہارے لیے ہر چیز موجود ہے جس کو تمہارا دل چاہے اور تم جو وہاں مانگو گے ملے گا۔
نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِـيْـمٍ (32)
بخشنے والے نہایت رحم والے کی طرف سے مہمانی ہے۔
وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ اِلَى اللّـٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ (33)
اور اس سے بہتر کس کی بات ہے جس نے لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا اور خود بھی اچھے کام کیے اور کہا بے شک میں بھی فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
وَلَا تَسْتَوِى الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ اِدْفَـعْ بِالَّتِىْ هِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّـذِىْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهٝ عَدَاوَةٌ كَاَنَّـهٝ وَلِـىٌّ حَـمِـيْـمٌ (34)
اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی، (برائی کا) دفعیہ اس بات سے کیجیے جو اچھی ہو پھر ناگہاں وہ شخص جو تیرے اور اس کے درمیان دشمنی تھی ایسا ہوگا گویا کہ وہ مخلص دوست ہے۔
وَمَا يُلَقَّاهَآ اِلَّا الَّـذِيْنَ صَبَـرُوْاۚ وَمَا يُلَقَّاهَآ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِـيْمٍ (35)
اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر انہیں جو صابر ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر اس کو جو بڑا بخت والا ہے۔
وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّـٰهِ ۖ اِنَّهٝ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِـيْمُ (36)
اور اگر آپ کو شیطان سے کوئی وسوسہ آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگیے، بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے۔
وَمِنْ اٰيَاتِهِ اللَّيْلُ وَالنَّـهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۚ لَا تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلّـٰهِ الَّـذِىْ خَلَقَهُنَّ اِنْ كُنْتُـمْ اِيَّاهُ تَعْبُدُوْنَ (37)
اور اس کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند ہیں، سورج کو سجدہ نہ کرو اور نہ چاند کو اور اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔
فَاِنِ اسْتَكْـبَـرُوْا فَالَّـذِيْنَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُوْنَ لَـهٝ بِاللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ وَهُـمْ لَا يَسْاَمُوْنَ ۩ (38)
پھر اگر وہ تکبر کریں تو وہ لوگ جو آپ کے رب کے پاس ہیں رات دن اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تھکتے نہیں۔
وَمِنْ اٰيَاتِهٓ ٖ اَنَّكَ تَـرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْـهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ ۚ اِنَّ الَّـذِىٓ اَحْيَاهَا لَمُحْىِ الْمَوْتٰى ۚ اِنَّهٝ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (39)
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تو زمین کو دبی ہوئی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو ابھرتی ہے اور پھولتی ہے، بے شک جس نے اسے زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرے گا، بے شک وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِىٓ اٰيَاتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا ۗ اَفَمَنْ يُّلْقٰى فِى النَّارِ خَيْـرٌ اَمْ مَّنْ يَّاْتِـىٓ اٰمِنًا يَّوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُـمْ ۖ اِنَّهٝ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْـرٌ (40)
بے شک جو لوگ ہماری آیتوں میں کجروی کرتے ہیں وہ ہم سے چھپے نہیں رہتے، کیا وہ شخص جو آگ میں ڈالا جائے گا بہتر ہے یا وہ جو قیامت کے دن امن سے آئے گا، جو چاہو کرو، جو کچھ تم کرتے ہو وہ دیکھ رہا ہے۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِالـذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُـمْ ۖ وَاِنَّهٝ لَكِتَابٌ عَزِيْزٌ (41)
بے شک وہ لوگ جنہوں نے نصیحت سے انکار کیا جب کہ وہ ان کے پاس آئی، اور تحقیق وہ البتہ عزت والی کتاب ہے۔
لَّا يَاْتِيْهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهٖ ۖ تَنْزِيْلٌ مِّنْ حَكِـيْمٍ حَـمِيْدٍ (42)
جس میں نہ آگے اور نہ پیچھے سے غلطی کا دخل ہے، حکمت والے تعریف کیے ہوئے کی طرف سے نازل کی گئی ہے
مَّا يُقَالُ لَكَ اِلَّا مَا قَدْ قِيْلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ ۚ اِنَّ رَبَّكَ لَـذُوْ مَغْفِرَةٍ وَّّذُوْ عِقَابٍ اَلِـيْمٍ (43)
آپ سے وہی بات کہی جاتی ہے جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہی گئی تھی، بے شک آپ کا رب بخشنے والا اور دردناک عذاب دینے والا بھی ہے۔
وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْاٰنًا اَعْجَـمِيًّا لَّقَالُوْا لَوْلَا فُصِّلَتْ اٰيَاتُهٝ ۖ ءَاَعْجَـمِىٌّ وَّعَرَبِىٌّ ۗ قُلْ هُوَ لِلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا هُدًى وَّشِفَـآءٌ ۖ وَالَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ فِىٓ اٰذَانِـهِـمْ وَقْرٌ وَّّهُوَ عَلَيْـهِـمْ عَمًى ۚ اُولٰٓئِكَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَّكَانٍ بَعِيْدٍ (44)
اور اگر ہم اسے عجمی زبان کا قرآن بنا دیتے تو کہتے کہ اس کی آیتیں صاف صاف بیان کیوں نہیں کی گئیں، کیا عجمی کتاب اور عربی رسول، کہہ دو یہ ایمان داروں کے لیے ہدایت اور شفا ہے، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کان بہرے ہیں اور وہ قرآن ان کے حق میں نابینائی ہے، وہ لوگ (گویا کہ) دور جگہ سے پکارے جا رہے ہیں۔
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيْهِ ۗ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ ۚ وَاِنَّـهُـمْ لَفِىْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ (45)
اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تھی پھر اس میں اختلاف کیا گیا، اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات صادر نہ ہو چکی ہوتی تو ان کا فیصلہ ہی ہو چکا ہوتا، اور انہیں تو قرآن میں قوی شک ہے۔
مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهٖ ۖ وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَيْـهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ (46)
جو کوئی نیک کام کرتا ہے تو اپنے لیے، اور برائی کرتا ہے تو اپنے سر پر، اور آپ کا رب تو بندوں پر کچھ بھی ظلم نہیں کرتا۔
اِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ مِّنْ اَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِهٖ ۚ وَيَوْمَ يُنَادِيْهِـمْ اَيْنَ شُرَكَآئِيْۙ قَالُوٓا اٰذَنَّاكَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيْدٍ (47)
قیامت کی خبر کا اسی کی طرف حوالہ دیا جاتا ہے، اور کوئی پھل اپنے غلافوں سے نہیں نکلتا اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ وضح حمل کرتی ہے مگر اس کے علم سے، اور جس دن انہیں پکارے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں، کہیں گے ہم نے آپ سے عرض کر دیا کہ ہم میں سے کسی کو بھی خبر نہیں۔
وَضَلَّ عَنْـهُـمْ مَّا كَانُـوْا يَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ ۖ وَظَنُّوْا مَا لَـهُـمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ (48)
اور ان سے وہ کھو جائیں گے جنہیں اس سے پہلے پکارتے تھے، اور یقین کر لیں گے کہ انہیں کسی طرح بھی چھٹکارا نہیں۔
لَّا يَسْاَمُ الْاِنْسَانُ مِنْ دُعَآءِ الْخَيْـرِۖ وَاِنْ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوْسٌ قَنُـوْطٌ (49)
انسان بھلائی مانگنے سے نہیں تھکتا، اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو مایوس اور نا امید ہو جاتا ہے۔
وَلَئِنْ اَذَقْنَاهُ رَحْـمَةً مِّنَّا مِنْ بَعْدِ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَيَقُوْلَنَّ هٰذَا لِـيْۙ وَمَآ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَـآئِمَةً وَّّلَئِنْ رُّجِعْتُ اِلٰى رَبِّـىٓ اِنَّ لِـىْ عِنْدَهٝ لَلْحُسْنٰى ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَلَنُذِيْقَنَّـهُـمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍ (50)
اور اگر ہم اسے اس مصیبت کے بعد جو اس پر آئی تھی اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے یہ میرا حق تھا، اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر میں اپنے رب کے پاس گیا بھی تو بے شک میرے لیے اس کے ہاں بھلائی ہی ہوگی، ہم کافروں کو ضرور بتائیں گے جو کچھ وہ کرتے رہے اور ہم ضرور انہیں سخت عذاب چکھائیں گے۔
وَاِذَآ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِيْضٍ (51)
اور جب ہم نے انسان پر انعام کیا تو اس نے منہ پھیر لیا اور کنارہ کش ہو گیا، اور جب اس کو تکلیف پہنچی تو لمبی چوڑی دعا کرنے لگا۔
قُلْ اَرَاَيْتُـمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّـٰهِ ثُـمَّ كَفَرْتُـمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِىْ شِقَاقٍ بَعِيْدٍ (52)
کہہ دو بھلا دیکھو تو سہی اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہو پھر تم اس کا انکار کر بیٹھے تو ایسے پرلے درجہ کے ضدی سے کون زیادہ گمراہ ہوگا۔
سَنُرِيْهِـمْ اٰيَاتِنَا فِى الْاٰفَاقِ وَفِىٓ اَنْفُسِهِـمْ حَتّـٰى يَتَبَيَّنَ لَـهُـمْ اَنَّهُ الْحَقُّ ۗ اَوَلَمْ يَكْـفِ بِرَبِّكَ اَنَّهٝ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ شَهِيْدٌ (53)
عنقریب ہم اپنی نشانیاں انہیں کائنات میں دکھائیں گے اور خود ان کے نفس میں یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ وہی حق ہے، کیا ان کے رب کی یہ بات کافی نہیں کہ وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔
اَلَآ اِنَّـهُـمْ فِىْ مِرْيَةٍ مِّنْ لِّـقَـآءِ رَبِّـهِـمْ ۗ اَلَآ اِنَّهٝ بِكُلِّ شَىْءٍ مُّحِيْطٌ (54)
خبردار! انہیں اپنے رب کے پاس حاظر ہونے میں شک ہے
خبردار بے شک وہ ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے ۔
(42) سورۃ الشورٰی (مکی، آیات 53)

ح م۔
عٓسٓقٓ (2)
ع س ق۔
كَذٰلِكَ يُوْحِىٓ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ اللّـٰهُ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ (3)
اسی طرح سے اللہ زبردست حکمت والا آپ کی طرف وحی کرتا ہے اور ان کی طرف بھی (کرتا تھا) جو آپ سے پہلے تھے۔
لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَلِـىُّ الْعَظِـيْمُ (4)
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہ بلند مرتبہ بزرگی والا ہے۔
تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ ۚ وَالْمَلَآئِكَـةُ يُسَبِّحُوْنَ بِحَـمْدِ رَبِّـهِـمْ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِمَنْ فِى الْاَرْضِ ۗ اَلَآ اِنَّ اللّـٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِـيْمُ (5)
قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ جائیں، اور سب فرشتے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ان کے لیے جو زمین میں ہیں مغفرت مانگتے ہیں، خبردار بے شک اللہ ہی بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔
وَالَّـذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اَوْلِيَآءَ اللّـٰهُ حَفِيْظٌ عَلَيْـهِـمْۖ وَمَآ اَنْتَ عَلَيْـهِـمْ بِوَكِيْلٍ (6)
اور وہ لوگ جنہوں نے اس کے سوا اور کارساز بنا رکھے ہیں اللہ ان کا حال دیکھ رہا ہے، اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَمَنْ حَوْلَـهَا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْـعِ لَا رَيْبَ فِيْهِ ۚ فَرِيْقٌ فِى الْجَنَّـةِ وَفَرِيْقٌ فِى السَّعِيْـرِ (7)
اور اسی طرح ہم نے آپ پر عربی زبان میں قرآن نازل کیا تاکہ آپ مکہ والوں اور اس کے آس پاس والوں کو ڈرائیں اور قیامت کے دن سے بھی ڈرائیں جس میں کوئی شبہ نہیں، (اس روز) ایک جماعت جنت میں اور ایک جماعت جہنم میں ہو گی۔
وَلَوْ شَآءَ اللّـٰهُ لَجَعَلَـهُـمْ اُمَّةً وَّّاحِدَةً وَّّلٰكِنْ يُّدْخِلُ مَنْ يَّشَآءُ فِىْ رَحْـمَتِهٖ ۚ وَالظَّالِمُوْنَ مَا لَـهُـمْ مِّنْ وَّّلِـيٍّ وَّلَا نَصِيْـرٍ (8)
اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک ہی جماعت کر دیتا لیکن اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے، اور ظالموں کا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اَوْلِيَـآءَ ۖ فَاللّـٰهُ هُوَ الْوَلِـىُّ وَهُوَ يُحْىِ الْمَوْتٰىۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ (9)
کیا انہوں نے اس کے سوا اور بھی مددگار بنا رکھے ہیں، پھر اللہ ہی مددگار ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
وَمَا اخْتَلَفْتُـمْ فِيْهِ مِنْ شَىْءٍ فَحُكْمُهٝٓ اِلَى اللّـٰهِ ۚ ذٰلِكُمُ اللّـٰهُ رَبِّىْ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ اُنِيْبُ (10)
اور جس بات میں بھی تم اختلاف کرتے ہو سو اس کا فیصلہ اللہ کے سپرد ہے، وہی اللہ میرا رب ہے اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اس کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔
فَاطِرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيْهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِـهٖ شَيْءٌ ۖ وَّهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْـرُ (11)
وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے، اسی نے تمہاری جنس سے تمہارے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے بنائے، تمہیں زمین میں پھیلاتا ہے، کوئی چیز اس کی مثل نہیں، اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔
لَـهٝ مَقَالِيْدُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ اِنَّهٝ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِـيْمٌ (12)
اس کے ہاتھ میں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں، روزی کشادہ کرتا ہے جس کی چاہے اور تنگ کر دیتا ہے، بے شک وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا وَصّـٰى بِهٖ نُـوْحًا وَّالَّـذِىٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهٓ ٖ اِبْـرَاهِيْمَ وَمُوْسٰى وَعِيسٰٓى ۖ اَنْ اَقِيْمُوا الدِّيْنَ وَلَا تَتَفَرَّقُوْا فِيْهِ ۚ كَبُـرَ عَلَى الْمُشْرِكِيْنَ مَا تَدْعُوْهُـمْ اِلَيْهِ ۚ اللّـٰهُ يَجْتَبِىٓ اِلَيْهِ مَنْ يَّشَآءُ وَيَـهْدِىٓ اِلَيْهِ مَنْ يُّنِيْبُ (13)
تمہارے لیے وہی دین مقرر کیا جس کا نوح کو حکم دیا تھا اور اسی راستہ کی ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اور اسی کا ہم نے ابراھیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا، کہ اسی دین پر قائم رہو اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا، جس چیز کی طرف آپ مشرکوں کو بلاتے ہیں وہ ان پر گراں گزرتی ہے، اللہ جسے چاہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے راہ دکھاتا ہے۔
وَمَا تَفَرَّقُـوٓا اِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَهُـمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَـهُـمْ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ ۚ وَاِنَّ الَّـذِيْنَ اُوْرِثُوا الْكِتَابَ مِنْْ بَعْدِهِـمْ لَفِىْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيْبٍ (14)
اور اہلِ کتاب جو جدا جدا فرقے ہوئے تو علم آنے کے بعد اپنی باہمی ضد سے ہوئے، اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک وقت مقرر (قیامت) تک کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ ہوگیا ہوتا، اور جو ان کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے ہیں (زمانہِ نبوی کے اہل کتاب) وہ اس (دین) کی نسبت حیرت انگیز شک میں ہیں۔
فَلِذٰلِكَ فَادْعُ ۖ وَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِــعْ اَهْوَآءَهُـمْ ۖ وَقُلْ اٰمَنْتُ بِمَآ اَنْزَلَ اللّـٰهُ مِنْ كِتَابٍ ۖ وَاُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ اللّـٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ اللّـٰهُ يَجْـمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَاِلَيْهِ الْمَصِيْـرُ (15)
تو آپ اسی دین کی طرف بلائیے، اور قائم رہیے جیسا آپ کو حکم دیا گیا ہے، اور ان کی خواہشوں پر نہ چلیے، اور کہہ دو کہ میں اس پر یقین لایا ہوں جو اللہ نے کتاب نازل کی ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں، اللہ ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے، ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال، ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں، اللہ ہم سب کو جمع کر لے گا، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
وَالَّـذِيْنَ يُحَآجُّوْنَ فِى اللّـٰهِ مِنْ بَعْدِ مَا اسْتُجِيْبَ لَـهٝ حُجَّتُهُـمْ دَاحِضَةٌ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ وَعَلَيْـهِـمْ غَضَبٌ وَّلَـهُـمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ (16)
اور جو لوگ اللہ (کے دین) کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اس کے کہ وہ مان لیا گیا، ان لوگوں کی حجّت ان کے رب کے ہاں باطل ہے اور ان پر غضب ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے۔
اَللَّـهُ الَّـذِىٓ اَنْزَلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَالْمِيْـزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيْبٌ (17)
اللہ ہی ہے جس نے سچی کتاب اور ترازو نازل کی، اور آپ کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہو۔
يَسْتَعْجِلُ بِـهَا الَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِـهَا ۖ وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مُشْفِقُوْنَ مِنْـهَا وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّـهَا الْحَقُّ ۗ اَلَآ اِنَّ الَّـذِيْنَ يُمَارُوْنَ فِى السَّاعَةِ لَفِىْ ضَلَالٍ بَعِيْدٍ (18)
اس کی جلدی تو وہی کرتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، اور جو ایمان رکھتے ہیں وہ اس سے ڈر رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے، خبردار! بے شک جو لوگ قیامت کے بارہ میں جھگڑا کرتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں۔
اَللَّـهُ لَطِيْفٌ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِىُّ الْعَزِيْزُ (19)
اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے جسے (جس قدر) چاہے روزی دیتا ہے، اور وہ بڑا طاقتور زبردست ہے۔
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَـهٝ فِىْ حَرْثِهٖ ۖ وَمَنْ كَانَ يُرِيْدُ حَرْثَ الـدُّنْيَا نُؤْتِهٖ مِنْـهَا وَمَا لَـهٝ فِى الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِيْبٍ (20)
جو کوئی آخرت کی کھیتی کا طالب ہو ہم اس کے لیے اس کھیتی میں برکت دیں گے، اور جو دنیا کی کھیتی کا طالب ہو اسے (بقدر مناسب) دنیا میں دیں گے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں ہوگا۔
اَمْ لَـهُـمْ شُرَكَآءُ شَرَعُوْا لَـهُـمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْ بِهِ اللّـٰهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِىَ بَيْنَـهُـمْ ۗ وَاِنَّ الظَّالِمِيْنَ لَـهُـمْ عَذَابٌ اَلِـيْـمٌ (21)
کیا ان کے اور شریک ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین کا وہ طریقہ نکالا ہے جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی، اور اگر فیصلہ کا وعدہ نہ ہوا ہوتا تو ان کا دنیا ہی میں فیصلہ ہوگیا ہوتا، اور بے شک ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔
تَـرَى الظَّالِمِيْنَ مُشْفِقِيْنَ مِمَّا كَسَبُوْا وَهُوَ وَاقِـعٌ بِـهِـمْ ۗ وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِىْ رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ ۖ لَـهُـمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ ۚ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيْـرُ (22)
آپ ظالموں کو (قیامت کے دن) دیکھیں گے کہ اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑنے والا ہے، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے، انہیں جو چاہیں گے اپنے رب کے ہاں سے ملے گا، یہی وہ بڑا فضل ہے۔
ذٰلِكَ الَّـذِىْ يُبَشِّرُ اللّـٰهُ عِبَادَهُ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۗ قُلْ لَّآ اَسْاَلُكُمْ عَلَيْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِى الْقُرْبٰى ۗ وَمَنْ يَّقْتَـرِفْ حَسَنَةً نَّزِدْ لَـهٝ فِيْـهَا حُسْنًا ۚ اِنَّ اللّـٰهَ غَفُوْرٌ شَكُـوْرٌ (23)
یہی وہ (وہ (فضل) جس کی اللہ اپنے بندوں کو خوشخبری دے دیتا ہے جو ایمان لائے اور نیک کام کیے، کہہ دو میں تم سے اس پر کوئی اجرت نہیں مانگتا بجز رشتہ داری کی محبت کے، اور جو نیکی کمائے گا تو ہم اس میں اس کے لیے بھلائی زیادہ کر دیں گے، بے شک اللہ بخشنے والا قدر دان ہے۔
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَـرٰى عَلَى اللّـٰهِ كَذِبًا ۖ فَاِنْ يَّشَاِ اللّـٰهُ يَخْتِمْ عَلٰى قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ اللّـٰهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهٖ ۚ اِنَّهٝ عَلِـيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ (24)
کیا وہ کہتے ہیں کہ آپ نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے، پس اگر اللہ چاہے تو آپ کے دل پر مہر کر دے، اور اللہ باطل کو مٹا دیتا ہے اور سچ کو اپنی کلام سے ثابت کر دیتا ہے، بے شک وہ سینوں کے بھید خوب جانتا ہے۔
وَهُوَ الَّـذِىْ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَيَعْفُوْا عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ (25)
اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کے گناہ معاف کر دیتا ہے اور جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
وَيَسْتَجِيْبُ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيْدُهُـمْ مِّنْ فَضْلِـهٖ ۚ وَالْكَافِرُوْنَ لَـهُـمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ (26)
اور ان کی دعا قبول کرتا ہے جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور انہیں اپنے فضل سے زیادہ دیتا ہے، اور کافروں کے لیے سخت عذاب ہے۔
وَلَوْ بَسَطَ اللّـٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِى الْاَرْضِ وَلٰكِنْ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَآءُ ۚ اِنَّهٝ بِعِبَادِهٖ خَبِيْـرٌ بَصِيْـرٌ (27)
اور اگر اللہ اپنے بندوں کی روزی کشادہ کر دے تو زمین پر سرکشی کرنے لگیں لیکن وہ ایک اندازے سے اتارتا ہے جتنی چاہتا ہے، بے شک وہ اپنے بندوں سے خوب خبردار دیکھنے والا ہے۔
وَهُوَ الَّـذِىْ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَيَنْشُرُ رَحْـمَتَهٝ ۚ وَهُوَ الْوَلِـىُّ الْحَـمِيْدُ (28)
اور وہی ہے جو ناامید ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے، اور وہی کارساز حمد کے لائق ہے۔
وَمِنْ اٰيَاتِهٖ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَثَّ فِـيْهِمَا مِنْ دَآبَّةٍ ۚ وَّهُوَ عَلٰى جَمْعِـهِـمْ اِذَا يَشَآءُ قَدِيْرٌ (29)
اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آسمانوں اور زمین کو بنایا اور اس پر ہر قسم کے چلنے والے جانور پھیلائے، اور وہ جب چاہے گا ان کے جمع کرنے پر قادر ہے۔
وَمَآ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْ وَيَعْفُوْا عَنْ كَثِيْـرٍ (30)
اور تم پر جو مصیبت آتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے ہوئے کاموں سے آتی ہے اور وہ بہت سے گناہ معاف کر دیتا ہے۔
وَمَآ اَنْـتُـمْ بِمُعْجِزِيْنَ فِى الْاَرْضِ ۖ وَمَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّـٰهِ مِنْ وَّّلِـيٍّ وَّلَا نَصِيْـرٍ (31)
اور تم زمین میں عاجز کرنے والے نہیں، اور سوائے اللہ کے نہ کوئی تمہارا کارساز ہے اور نہ کوئی مددگار۔
وَمِنْ اٰيَاتِهِ الْجَوَارِ فِى الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِ (32)
اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں پہاڑوں جیسے جہاز ہیں۔
اِنْ يَّشَاْ يُسْكِنِ الرِّيْحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهْرِهٖ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُـوْرٍ (33)
اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے پس وہ اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں، بے شک اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لیے نشانیاں ہیں۔
اَوْ يُوْبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوْا وَيَعْفُ عَنْ كَثِيْـرٍ (34)
یا ان کے برے اعمال کے سبب سے انہیں تباہ کر دے اور بہتوں کو معاف بھی کر دیتا ہے۔
وَيَعْلَمَ الَّـذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِىٓ اٰيَاتِنَاۖ مَا لَـهُـمْ مِّنْ مَّحِيْصٍ (35)
اور جان لیں وہ جو ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں، کہ ان کے لیے پناہ کی کوئی جگہ نہیں۔
فَمَآ اُوْتِيْتُـمْ مِّنْ شَىْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الـدُّنْيَا ۖ وَمَا عِنْدَ اللّـٰهِ خَيْـرٌ وَّّاَبْقٰى لِلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَلٰى رَبِّـهِـمْ يَتَوَكَّلُوْنَ (36)
پھر جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور سدا رہنے والا ہے یہ ان کے لیے ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔
وَالَّـذِيْنَ يَجْتَنِبُوْنَ كَبَآئِرَ الْاِثْـمِ وَالْفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوْا هُـمْ يَغْفِرُوْنَ (37)
اور وہ جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی سے بچتے ہیں اور جب غصہ ہوتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں۔
وَالَّـذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِـمْ وَاَقَامُوا الصَّلَاةَۖ وَاَمْرُهُـمْ شُوْرٰى بَيْنَـهُمْۖ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُـمْ يُنْفِقُوْنَ (38)
اور وہ جو اپنے رب کا حکم مانتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں، اور ان کا کام باہمی مشورے سے ہوتا ہے، اور ہمارے دیے ہوئے میں سے کچھ دیا بھی کرتے ہیں۔
وَالَّـذِيْنَ اِذَآ اَصَابَهُـمُ الْبَغْيُ هُـمْ يَنْتَصِرُوْنَ (39)
اور وہ لوگ جب ان پر ظلم ہوتا ہے تو بدلہ لیتے ہیں۔
وَجَزَآءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُـهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَاَصْلَحَ فَاَجْرُهٝ عَلَى اللّـٰهِ ۚ اِنَّهٝ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِيْنَ (40)
اور برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے، پس جس نے معاف کر دیا اور صلح کرلی تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے، بے شک وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔
وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَيْـهِـمْ مِّنْ سَبِيْلٍ (41)
اور جو کوئی ظلم اٹھانے کے بعد بدلہ لے تو ان پر کوئی الزام نہیں۔
اِنَّمَا السَّبِيْلُ عَلَى الَّـذِيْنَ يَظْلِمُوْنَ النَّاسَ وَيَبْغُوْنَ فِى الْاَرْضِ بِغَيْـرِ الْحَقِّ ۚ اُولٰٓئِكَ لَـهُـمْ عَذَابٌ اَلِـيْـمٌ (42)
الزام تو ان پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق سرکشی کرتے ہیں، یہی ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
وَلَمَنْ صَبَـرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ (43)
اور البتہ جس نے صبر کیا اور معاف کر دیا بے شک یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔
وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّـٰهُ فَمَا لَـهٝ مِنْ وَّّلِـيٍّ مِّنْ بَعْدِهٖ ۗ وَتَـرَى الظَّالِمِيْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ يَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِيْلٍ (44)
اور جسے اللہ گمراہ کر دے سو اس کے بعد اس کا کوئی کارساز نہیں، اور ظالموں کو دیکھیں گے جب وہ عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا واپس جانے کا بھی کوئی راستہ ہے۔
وَتَـرَاهُـمْ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْـهَا خَاشِعِيْنَ مِنَ الـذُّلِّ يَنْظُرُوْنَ مِنْ طَرْفٍ خَفِيٍّ ۗ وَقَالَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنَّ الْخَاسِرِيْنَ الَّـذِيْنَ خَسِرُوٓا اَنْفُسَهُـمْ وَاَهْلِيْهِـمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ اَلَآ اِنَّ الظَّالِمِيْنَ فِىْ عَذَابٍ مُّقِيْـمٍ (45)
اور آپ انہیں دیکھیں گے کہ وہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ایسے حال میں ذلت کے مارے جھکے ہوئے ہوں گے، چھپی نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے اور وہ لوگ کہیں گے جو ایمان لائے تھے بے شک خسارہ اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارہ میں رکھا، خبردار بے شک ظالم ہی ہمیشہ عذاب میں ہوں گے۔
وَمَا كَانَ لَـهُـمْ مِّنْ اَوْلِيَآءَ يَنْصُرُوْنَـهُـمْ مِّنْ دُوْنِ اللّـٰهِ ۗ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّـٰهُ فَمَا لَـهٝ مِنْ سَبِيْلٍ (46)
اور ان کا اللہ کے سوا کوئی بھی حمایتی نہ ہوگا کہ ان کو بچائے، اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کوئی بھی راستہ نہیں۔
اِسْتَجِيْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِـىَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَـهٝ مِنَ اللّـٰهِ ۚ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ يَّوْمَئِذٍ وَّمَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِيْـرٍ (47)
اس سے پہلے اپنے رب کا حکم مان لو کہ وہ دن آجائے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں، اس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہو گی اور نہ تم انکارکر سکو گے۔
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَآ اَرْسَلْنَاكَ عَلَيْـهِـمْ حَفِيْظًا ۖ اِنْ عَلَيْكَ اِلَّا الْبَلَاغُ ؕ وَاِنَّـآ اِذَآ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْـمَةً فَرِحَ بِـهَا ۖ وَاِنْ تُصِبْهُـمْ سَيِّئَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِـمْ فَاِنَّ الْاِنْسَانَ كَفُوْرٌ (48)
پھر بھی اگر نہ مانیں تو ہم نے آپ کو ان پر محافظ بنا کرنہیں بھیجا ہے، آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہے، اور جب ہم انسان کو اپنی کوئی رحمت چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے، اور اگر اس پر اس کے اعمال سے کوئی مصیبت پڑ جاتی ہے تو انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔
لِّـلّـٰـهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَآءُ الـذُّكُـوْرَ (49)
آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کی بادشاہی ہے، جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جسے چاہتا ہے لڑکیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے بخشتا ہے۔
اَوْ يُزَوِّجُهُـمْ ذُكْـرَانًا وَّاِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَآءُ عَقِيْمًا ۚ اِنَّهٝ عَلِيْـمٌ قَدِيْرٌ (50)
یا لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے، بے شک وہ خبردار قدرت والا ہے۔
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّـٰهُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّّرَآءِ حِجَابٍ اَوْ يُـرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِىَ بِاِذْنِهٖ مَا يَشَآءُ ۚ اِنَّهٝ عَلِىٌّ حَكِـيْمٌ (51)
اور کسی انسان کا حق نہیں کہ اس سے اللہ کلام کر لے مگر بذریعہ وحی یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے کہ وہ اس کے حکم سے القا کر لے جو چاہے، بے شک وہ بڑاعالیشان حکمت والا ہے۔
وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا ۚ مَا كُنْتَ تَدْرِىْ مَا الْكِتَابُ وَلَا الْاِيْمَانُ وَلٰكِنْ جَعَلْنَاهُ نُـوْرًا نَّهْدِىْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَاِنَّكَ لَتَهْدِىٓ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِـيْمٍ (52)
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے قرآن نازل کیا، آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے اور لیکن ہم نے قرآن کو ایسا نور بنایا ہے کہ ہم اس کے ذریعہ سے اپنے بندوں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں، اور بے شک آپ سیدھا راستہ بتاتے ہیں۔
صِرَاطِ اللّـٰهِ الَّـذِىْ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۗ اَلَآ اِلَى اللّـٰهِ تَصِيْـرُ الْاُمُوْرُ (53)
اس اللہ کا راستہ جس کے قبضہ میں آسمانوں اور زمین کی سب چیزیں ہیں، خبردار اللہ ہی کی طرف سب کام رجوع کرتے ہیں۔