• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن پاک ميں بیان کئے گئے درختوں پر مشتمل پارک کا قیام تکمیل کے آخری مراحل میں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اگر آپ قرآن کریم میں بیان کئے گئے تمام درختوں اور پودوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لئے دبئی کا رخ کریں جہاں مقامی انتظامیہ ایک ایسا وسیع پارک تعمیر کر رہی ہے جس میں قرآن کریم ميں بیان کئے گئے 54 میں سے 51 درختوں اور پودوں کو لگایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل محمد نور مشروم کا کہنا تھا کہ قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ،کددو اور دیگر شامل ہیں، 158 ایکٹر وسیع رقبے پر مشتمل پارک میں اب تک 31 درختوں اور پودوں کو لگایا جا چکا ہے جب کہ بقیہ 20 کو تیسرے مرحلے ميں لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں بیان کئے گئے 3 پودے اس وقت دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ۔
محمد نور مشروم نے کہا کہ پارک میں ایک ایئرکنڈیشنڈ سرنگ بھی تعمیر کی جا رہی ہے جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ پارک کے درمیان میں ایک جیل بھی بنائی جا رہی ہے۔
تفصیل http://www.express.pk/story/221683/
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جیل کاہے کو؟؟آنسو۔ ۔ ۔ اس میں پھل توڑنے والوں کو بند کیا جائے گا؟؟؟؟:)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
اگر آپ قرآن کریم میں بیان کئے گئے تمام درختوں اور پودوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لئے دبئی کا رخ کریں

کاش یه خبر اس طرح هوتی که

اگر آپ قرآن کریم میں بیان کئے گئے تمام احکامات کا نفاذ و عمل دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لئے دبئی کا رخ کریں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کاش یه خبر اس طرح هوتی که

اگر آپ قرآن کریم میں بیان کئے گئے تمام احکامات کا نفاذ و عمل دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اس کے لئے دبئی کا رخ کریں
بہت خوبصورت بات کہی انکل، لیکن یہاں صرف کاش ہی کہا جا سکتا ہے، کیونکہ حقیقی طور پر ہم اسلام کی تعلیمات سے بہت دور ہیں۔
کسی شخص نے ایک بات کی تھی کہ


میں نے مذہب کی خاطر لوگوں کو لڑتے دیکھا ہے
میں نے مذہب کی خاطر لوگوں کو مرتے دیکھا ہے
میں نے مذہب کی خاطر لوگوں کو اور بھی بہت کچھ کرتے دیکھا ہے



لیکن افسوس


میں نے مذہب پر لوگوں کو عمل کرتے نہیں دیکھا
 
Top