• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن پاک کا معجزہ۔دعاؤں نے رسولی کا خاتمہ کردیا

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
ازمحمداسحاق:
اس مضمون میں نے کچھ تحریف کیا ہے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بلاوجہ ایشو بنے۔بہرحال قرآن حکیم کا معجزہ ہے۔ قرآن پاک شفاء ہی شفاء ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کے ساتھ آسانیاں فرمائے۔ آمین
ہم پر یہ تکلیف دہ انکشاف ہوا کہ میرا بڑا بیٹا، جاوید جگر کی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس نے ڈاکٹر جہانگیر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے اسے کچھ ٹیسٹ کروانےکاکہا۔ ٹیسٹ میں جگر میں کچھ خرابی ظاہر ہوئی۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ مرض ابھی ابتدائی حالت میں ہے اور اس نے جسم کو متاثر نہیں کیا۔ بعدازاں شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا۔ اس میں ۰۰۰،۳۰ AFP (۳۰؍ ہزار Serum A-Fetoppotein) ظاہر ہوئے جو انتہائی تشویش ناک صورت حال تھی۔ اس کے بعد الٹراسائونڈ ہوا۔ اس میں جگر کے دائیں حصے میں 7.3×6.3cm جسامت کی رسولی دریافت ہوئی۔
متعلقہ ڈاکٹروں نے کہا، یہ صرف ٹرانسپلانٹ ہی سے درست ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں سے یہ بھی پتاچلا کہ آپریشن صرف چین اور بھارت میں ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کیں تو خرچ تقریباً ۸۰ لاکھ روپے بتایا گیا۔ یہ سن کر ہم بڑے پریشان ہوگئے کیونکہ ایک کروڑ روپیہ کہاں سے لاتے؟
اب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا۔ میں، میرے بیٹے اور اس کی بیوی نے اللہ سے دعائیں کیں۔ میں تہجد کے وقت اٹھ جاتا اور اللہ سے رو رو کر اور نہایت عاجزی دعائیں مانگتا۔ انہی دنوں جاوید نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔ اس دفعہ AFP کم ہو کر ۰۰۰،۲۳ تیئس ہزار سے کچھ زیادہ آیا۔ اب اللہ تعالیٰ سے کچھ بہتری کی امید ہوئی۔ میں ، میرے بیٹے و بہو نے دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ رمضان کے دوران میں بھی، میں روزانہ ڈیڑھ بجے رات کو تہجد پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرتا۔ سورۃ فاتحہ و کلمہ طیبہ پڑھتا اور اللہ تعالیٰ کے مبارک اسماء کا واسطہ دے دے کر دعائیں مانگتا۔
عید کے دن بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ ''رب العالمین! میں نے رمضان کے پورے روزے رکھے ہیں۔ تیری خلوص دل سے عبادت کی ہے۔ آپ انھیں اپنےقبول فرمائیں اور اگر اس کا ثواب دینا ہے، تو میرے بیٹے کی صحت یابی کی صورت دیجئے'' میرے بیٹے نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا۔ اب نتیجہ ناقابل یقین تھا۔ اس بار اے ایف پی ۲۲۰۰ آئے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ کا رحم جاری رہا ۔ ۱۷ستمبر کے ٹیسٹ میں اے ایف پی ۶۳۲ ہوگیا۔ اس کا مطلب تھا کہ رسولی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً ختم ہو رہی ہے۔ میرے بیٹے نے ۸ ۱ ستمبر کو حوصلہ کرکے اپنا الٹراسائونڈ ٹیسٹ کروایا تاکہ جگر کی اصلی حالت کا پتا چل سکے۔ دل سے بے اختیار ہی دعا نکلی۔جاوید نے اسپتال سے فون کیاکہ ڈاکٹرکوتو کچھ نظر نہیں رہا۔ بہرحال ڈاکٹر دیر تک جاوید کا معاینہ کرتا رہا لیکن اس نے رسولی کی موجودگی سے انکار کردیا۔اب اسے بڑے ڈاکٹر کے پاس لے جاگیا۔ خوب پڑتال کرنے کے بعدیہ تصدیق ہوگئی کہ اب رسولی کانام و نشان نہیں۔ ہمارے لیے یہ بات ناقابل یقین تھی کہ بغیر علاج کے رسولی غائب ہوگئی مگر نتائج یہی بتا رہے تھے کہ رسولی کا نام ونشان نہیں۔
یہ حیرت انگیز واقعہ عیاں کرتا ہے کہ میرے رب کی رحمت کا کوئی حساب نہیں۔ رب رحیم نے ہم سب پر بہت بڑا احسان کیا۔
یہ سب سورہ یٰسین،سورۃ رحمٰن،سورۃ فاتحہ اور کلمہ طیبہ،اوراللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ کے ذکر کی برکت سے ہوا۔
اب بھی ڈاکٹروں سے بات کی جائے، تو وہ یہی کہتے ہیں کہ ایسا آج تک نہیں ہوا۔ جگر کی رسولی صرف آپریشن کے ذریعے ہی ختم ہوتی ہے۔ اس کا اور کوئی علاج نہیں۔ ہم اللہ کی رحمت کے بہت شکرگزار ہیں۔
 
Top