• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (ترجمہ۔ محمد خاں جونا گڈھی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الكافرون:1 ( الكافرون:109 - آيت:1 ) آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو
الكافرون:2 ( الكافرون:109 - آيت:2 ) نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو۔
الكافرون:3 ( الكافرون:109 - آيت:3 ) نہ تم عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
الكافرون:4 ( الكافرون:109 - آيت:4 ) اور نہ میں عبادت کرونگا جس کی تم عبادت کرتے ہو۔
الكافرون:5 ( الكافرون:109 - آيت:5 ) اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں۔
الكافرون:6 ( الكافرون:109 - آيت:6 ) تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
النصر:1 ( النصر:110 - آيت:1 ) جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے۔
النصر:2 ( النصر:110 - آيت:2 ) اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے
النصر:3 ( النصر:110 - آيت:3 ) تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المَسَد:1 ( المَسَد:111 - آيت:1 ) ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ (خود) ہلاک ہو گیا
المَسَد:2 ( المَسَد:111 - آيت:2 ) نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔
المَسَد:3 ( المَسَد:111 - آيت:3 ) وہ عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا۔
المَسَد:4 ( المَسَد:111 - آيت:4 ) اور اس کی بیوی بھی (جائے گی) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے
المَسَد:5 ( المَسَد:111 - آيت:5 ) اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہو گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الإخلاص:1 ( الإخلاص:112 - آيت:1 ) آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے
الإخلاص:2 ( الإخلاص:112 - آيت:2 ) اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے
الإخلاص:3 ( الإخلاص:112 - آيت:3 ) نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا
الإخلاص:4 ( الإخلاص:112 - آيت:4 ) اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الفَلَق:1 ( الفَلَق:113 - آيت:1 ) آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں
الفَلَق:2 ( الفَلَق:113 - آيت:2 ) ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔
الفَلَق:3 ( الفَلَق:113 - آيت:3 ) اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے۔
الفَلَق:4 ( الفَلَق:113 - آيت:4 ) اور گرہ (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی)
الفَلَق:5 ( الفَلَق:113 - آيت:5 ) اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الناس:1 ( الناس:114 - آيت:1 ) آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ میں آتا ہوں۔
الناس:2 ( الناس:114 - آيت:2 ) لوگوں کے مالک کی
الناس:3 ( الناس:114 - آيت:3 ) لوگوں کے معبود کی (پناہ میں) ۔
الناس:4 ( الناس:114 - آيت:4 ) وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔
الناس:5 ( الناس:114 - آيت:5 ) جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔
الناس:6 ( الناس:114 - آيت:6 ) (خواہ) وہ جن میں سے ہو یا انسان میں سے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
==================================================​
الحمد للہ اس ترجمہ پر کام پورا ہوا​
==================================================​
 
Top