• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (ترجمہ۔ محمد خاں جونا گڈھی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الزلزلة:1 ( الزلزلة:99 - آيت:1 ) جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی
الزلزلة:2 ( الزلزلة:99 - آيت:2 ) اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی
الزلزلة:3 ( الزلزلة:99 - آيت:3 ) انسان کہنے لگے گا اسے کیا ہو گیا ہے۔
الزلزلة:4 ( الزلزلة:99 - آيت:4 ) اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی
الزلزلة:5 ( الزلزلة:99 - آيت:5 ) اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہو گا۔
الزلزلة:6 ( الزلزلة:99 - آيت:6 ) اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
الزلزلة:7 ( الزلزلة:99 - آيت:7 ) پس جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔
الزلزلة:8 ( الزلزلة:99 - آيت:8 ) اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
العاديات:1 ( العاديات:100 - آيت:1 ) ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم
العاديات:2 ( العاديات:100 - آيت:2 ) پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم
العاديات:3 ( العاديات:100 - آيت:3 ) پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
العاديات:4 ( العاديات:100 - آيت:4 ) پس اس وقت گرد و غبار اڑاتے ہیں۔
العاديات:5 ( العاديات:100 - آيت:5 ) پھر اسی کے ساتھ فوجوں کے درمیان گھس جاتے ہیں۔
العاديات:6 ( العاديات:100 - آيت:6 ) یقیناً انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
العاديات:7 ( العاديات:100 - آيت:7 ) اور یقیناً وہ خود بھی اس پر گواہ ہے۔
العاديات:8 ( العاديات:100 - آيت:8 ) یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے
العاديات:9 ( العاديات:100 - آيت:9 ) کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا
العاديات:10 ( العاديات:100 - آيت:10 ) اور سینوں کی پوشیدہ باتیں ظاہر کر دی جائیں گی۔
العاديات:11 ( العاديات:100 - آيت:11 ) بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
القارعة:1 ( القارعة:101 - آيت:1 ) کھڑ کھڑا دینے والی
القارعة:2 ( القارعة:101 - آيت:2 ) کیا ہے وہ کھڑ کھڑا دینے والی۔
القارعة:3 ( القارعة:101 - آيت:3 ) تجھے کیا معلوم کہ وہ کھڑ کھڑانے والی کیا ہے۔
القارعة:4 ( القارعة:101 - آيت:4 ) جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے
القارعة:5 ( القارعة:101 - آيت:5 ) اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔
القارعة:6 ( القارعة:101 - آيت:6 ) پھر جس کے پلڑے بھاری ہونگے۔
القارعة:7 ( القارعة:101 - آيت:7 ) وہ دل پسند آرام کی زندگی میں ہو گا۔
القارعة:8 ( القارعة:101 - آيت:8 ) جن کے پلڑے ہلکے ہونگے۔
القارعة:9 ( القارعة:101 - آيت:9 ) اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم) ہے۔
القارعة:10 ( القارعة:101 - آيت:10 ) تجھے کیا معلوم کہ وہ کیا ہے
القارعة:11 ( القارعة:101 - آيت:11 ) وہ تند تیز آگ ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
التكاثر:1 ( التكاثر:102 - آيت:1 ) زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کر دیا
التكاثر:2 ( التكاثر:102 - آيت:2 ) یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔
التكاثر:3 ( التكاثر:102 - آيت:3 ) ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے۔
التكاثر:4 ( التكاثر:102 - آيت:4 ) ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد معلوم ہو جائے گا
التكاثر:5 ( التكاثر:102 - آيت:5 ) ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔
التكاثر:6 ( التكاثر:102 - آيت:6 ) تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے۔
التكاثر:7 ( التكاثر:102 - آيت:7 ) اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔
التكاثر:8 ( التكاثر:102 - آيت:8 ) پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
العصر:1 ( العصر:103 - آيت:1 ) زمانے کی قسم
العصر:2 ( العصر:103 - آيت:2 ) بیشک (بالیقین) انسان سراسر نقصان میں ہے
العصر:3 ( العصر:103 - آيت:3 ) سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الهُمَزة:1 ( الهُمَزة:104 - آيت:1 ) بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو۔
الهُمَزة:2 ( الهُمَزة:104 - آيت:2 ) جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے۔
الهُمَزة:3 ( الهُمَزة:104 - آيت:3 ) وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔
الهُمَزة:4 ( الهُمَزة:104 - آيت:4 ) ہرگز یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا
الهُمَزة:5 ( الهُمَزة:104 - آيت:5 ) اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہو گی۔
الهُمَزة:6 ( الهُمَزة:104 - آيت:6 ) وہ اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہو گی۔
الهُمَزة:7 ( الهُمَزة:104 - آيت:7 ) جو دلوں پر چڑھتے چلی جائے گی۔
الهُمَزة:8 ( الهُمَزة:104 - آيت:8 ) اور ان پر بڑے بڑے ستونوں میں۔
الهُمَزة:9 ( الهُمَزة:104 - آيت:9 ) ہر طرف سے بند ہوئی ہو گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الفِيل:1 ( الفِيل:105 - آيت:1 ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟
الفِيل:2 ( الفِيل:105 - آيت:2 ) کیا ان کے مکر کو بے کار نہیں کر دیا
الفِيل:3 ( الفِيل:105 - آيت:3 ) اور ان پر پرندوں کے جھنڈ پر جھنڈ بھیج دیئے۔
الفِيل:4 ( الفِيل:105 - آيت:4 ) جو ان کو مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔
الفِيل:5 ( الفِيل:105 - آيت:5 ) پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
قريش:1 ( قريش:106 - آيت:1 ) قریش کے مانوس کرنے کے لئے
قريش:2 ( قريش:106 - آيت:2 ) یعنی انہیں سردی اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے۔
قريش:3 ( قريش:106 - آيت:3 ) پس انہیں چاہیے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں۔
قريش:4 ( قريش:106 - آيت:4 ) جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور ڈر (اور خوف) میں امن و امان دیا ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الماعون:1 ( الماعون:107 - آيت:1 ) کیا تو نے دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے ۔
الماعون:2 ( الماعون:107 - آيت:2 ) یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔
الماعون:3 ( الماعون:107 - آيت:3 ) اور مسکین کو کھلانے کے لئے ترغیب نہیں دیتا
الماعون:4 ( الماعون:107 - آيت:4 ) ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے۔
الماعون:5 ( الماعون:107 - آيت:5 ) جو اپنی نماز سے غافل ہیں
الماعون:6 ( الماعون:107 - آيت:6 ) جو ریاکاری کرتے ہیں۔
الماعون:7 ( الماعون:107 - آيت:7 ) اور برتنے کی چیز روکتے ہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الكوثر:1 ( الكوثر:108 - آيت:1 ) یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوثر (اور بہت کچھ) دیا ہے
الكوثر:2 ( الكوثر:108 - آيت:2 ) پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔
الكوثر:3 ( الكوثر:108 - آيت:3 ) یقیناً تیرا دشمن ہی لا وارث اور بے نام و نشان ہے
 
Top