• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الزّلزَلۃ


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی (۱) اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی (۲) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے ؟ (۳) اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی (۴) کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہو گا ) (۵) اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (۶) تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا (۷) اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا (۸)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة العَادیَات


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتے ہیں (۱) پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں (۲) پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں (۳) پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں (۴) پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں (۵) کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان نا شناس (اور نا شکرا) ہے (۶) اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے (۷) وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے (۸) کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے ) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے (۹) اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے (۱۰) بے شک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہو گا (۱۱)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة القَارعَۃ


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کھڑ کھڑانے والی (۱) کھڑ کھڑانے والی کیا ہے ؟ (۲) اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے ؟ (۳) (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے (۴) اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون (۵) تو جس کے (اعمال کے ) وزن بھاری نکلیں گے (۶) وہ دل پسند عیش میں ہو گا (۷) اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے (۸) اس کا مرجع ہاویہ ہے (۹) اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے ؟ (۱۰) (وہ) دہکتی ہوئی آگ ہے (۱۱)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة التّکاثُر


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (۱) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (۲) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۳) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۴) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے ) (۵) تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے (۶) پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا ) (۷) پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی (۸)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة العَصر


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
عصر کی قسم (۱) کہ انسان نقصان میں ہے (۲) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے (۳)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الہُمَزة


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے (۱) جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے (۲) (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا (۳) ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا (۴) اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے ؟ (۵) وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے (۶) جو دلوں پر جا لپٹے گی (۷) (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے (۸) (یعنی آگ کے ) لمبے لمبے ستونوں میں (۹)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الفِیل


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا (۱) کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (۲) اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے (۳) جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے (۴) تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس (۵)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة القُرَیش


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
قریش کے مانوس کرنے کے سبب (۱) (یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب (۲) لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں (۳) جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا (۴)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة المَاعون


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے ؟ (۱) یہ وہی (بدبخت) ہے ، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (۲) اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے ( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا (۳) تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے (۴) جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں (۵) جو ریا کاری کرتے ہیں (۶) اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے (۷)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الکَوثَر


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی ہے (۱) تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو (۲) کچھ شک نہیں کہ تمہارا دشمن ہی بے اولاد رہے گا (۳)
 
Top