• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قرآن کریم کا عربی ٹیکسٹ بھی ساتھ ہو تو خیر و برکات کا اور زیادہ نزول ہو گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
قرآن کریم کا عربی ٹیکسٹ بھی ساتھ ہو تو خیر و برکات کا اور زیادہ نزول ہو گا۔
جی جناب ابھی جو فائل میرے پاس موجود تھی اس میں صرف ترجمہ ہی تھا، آنے والے دنوں میں الله نے زندہ رکھا تو میں عربی آیات کے ساتھ ترجمہ پیش کروں گا ان شاء الله، بس دعا کرے.
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ماشاء اللہ
اللہ تعالی آپ کے اس جذبے اور محنت کو قبول و منظور فرما لے۔ رمضان کا پہلا عشرہ ہے اور اس میں ہر طرف رحمت ہی رحمت کا نزول ہے۔ اللہ تعالی ہمیں بھی اپنی رحمت میں لپیٹ لے۔ آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
مولانا فتح محمد جالندھری صاحب کا تعارف کیا ھے؟
محترم بھائی @محمد نعیم یونس صاحب کی ایک پوسٹ پیش ہے :
مولوی فتح محمد جالندھری :

مولوی فتح محمد مترجم قرآن کی حیثیت سے عوام میں متعارف ضرور ہیں مگر نہ تو مورخین نے اور نہ ہی سوانح نگاروں نے آپ کا تعارف اپنی تالیفات میں کرایا جس سے معلوم ہوتا کہ آپ عالم دین ہیں اور دینی کتابوں کے مصنف بھی۔ البتہ ترجمہ قرآن ان کا ایک واحد قلمی کارنامہ ہے جو تاریخ میں محفوظ ہے۔ تاریخی شواہد کے مطابق یہ ترجمہ ڈپٹی نذیر احمد کا تھا۔ مولوی فتح محمد اس ترجمہ کو آپ اپنے ساتھ لے گئے کہ اس کو صاف صاف لکھ کر واپس کردیں گے مگر اس ترجمہ کو واپس لانے کے بجائے کچھ عرصے کے بعد ''فتح الحمید'' کے نام سے اس ترجمہ کو( اپنے نام سے) شائع کردیا۔ اگریہ حقیقت ہے تو یہ علمی سرقہ قرار پائے گا۔ یہاں راقم اس بحث میں الجھنا نہیں چاہتا صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ جالندھری صاحب کا علمی پایہئ کیا ہے اور کیا وہ ترجمۂ قرآن کے اہل تھے یانہیں ۔ تو تاریخ سے معلوم ہوتاہے کہ نہ آپ مستند عالم دین تھے نہ مصنف اور نہ ہی آپ کی اس زمانے میں کوئی علمی شہرت تھی البتہ ترجمۂ قرآن کے باعث آپ مترجمین قرآن کی صف میں ضرور شامل ہوگئے اور افسوس کہ حکومت پاکستان نے اس ترجمہ قرآن کو سرکاری ترجمہ بنارکھا ہے کہ جس کامترجم ایک غیر معروف اور مجہول العلم شخص ہے۔ مولوی فتح محمد نے اپنی خفت مٹانے کے لئے شاہ عبد القادر کے ترجمہ کا سہارا لیا اور ایک مقام پر لکھا کہ :

''یوں سمجھئے کہ شاہ عبدالقادر صاحب کا ترجمہ اگر مصری کی ڈالیاں ہیں تو یہ ترجمہ شربت کے گھونٹ نہایت آسان''۔

(ڈاکٹر صالح شرف الدین قرآن حکیم کے اردو تراجم ص ٢٦٢)

قارئین کرام! یہاں راقم کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کہ خود مترجم اس بات کا اقرار کررہا ہے کہ یہ ترجمہ شاہ عبدالقادر دہلوی کے ترجمہ کا چربہ ہے۔
 
Top