• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم کی تعریف

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
قرآن کریم کی تعریف

"قرآن کریم" اللہ تعالیٰ کا وہ کلام ہے جو جبرائیل علیہ السلام نے سنا اور اسے محمد ﷺ تک پہنچا دیا ،وہ لفظی و معنی اعتبار سے متواتر ہے،قطعی و یقینی علم کا فائدہ دیتا ہے اور ایسے مصاحف میں مکتوب ہے جو تحریف و تغیر سے محفوظ ہیں۔
قرآن کریم کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے۔
کلام اللہ المنزل علی نبیہ محمد ﷺ المعجزبلفظہ المتعبد بتلاوتہ المکتوب فی المصاحف المنقول بالتواتر
"قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا وہ کلام ہے جو اس کے پیغمبر محمد ﷺ پر نازل کردہ ہے (یعنی موسی و عیسی علیھم السلام وغیرہ ہما پر نازل کردہ کتب قرآن نہیں)
الفاظ کے اعتبار سے معجز ہے(یعنی اس جیسے الفاظ کوئی نہیں لا سکتا ،بالفاظ دیگر قرآن وہی کلام الہی ہے جس جیسا لانے کا ساری دنیا کو چیلنج کیا گیا اور جس کا چیلنج نہیں کیا گیا،جیسے احادیث قدسیہ وغیرہ،وہ قرآن نہیں)
اس کی تلاوت کے ساتھ عبادت کی جاتی ہے (یعنی اجروثواب کی نیت سے اسے پڑھا جاتا ہے ،ان الفاظ سے قراءت شاذہ اور احادیث قدسیہ قرآن کی تعریف سے نکل گئیں کیونکہ انہیں اجروثواب کی نیت سے نہیں پڑھا جاتا)
وہ مصاحف میں تحریر شدہ ہے (یعنی جو مصاحف میں تحریر نہیں جیسے منسوخ التلاوۃ آیات وہ قرآن نہیں )
تواتر کے ساتھ منقول ہے (یعنی شاذ قراءت اس میں شامل نہیں جو تواتر کے ساتھ نہیں بلکہ بطور آحاد منقول ہیں) (1)
اقتباس فضائل قرآن کی کتاب​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1) مباحث فی علوم القرآن
 
Top