• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن

نجم

رکن
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
480
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
کیا قرآن سننے کا ثواب پڑھنے کی نسبت زیادہ ہے ؟
کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دینا لازمی ہے ؟
مثلا اگر مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا چاہیئے یا نہیں؟
کیا انفرادی طور پر نوافل ادا کرتے وقت قرآن کو موبائل پر لگا کر سنا جا سکتا ہے ؟
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
برائے مہربانی ایک پوسٹ میں ایک ہی سوال کیا جائے۔
کیا قرآن سننے کا ثواب پڑھنے کی نسبت زیادہ ہے ؟
قرآن پڑھنے کا اجر زیادہ ہے کیونکہ پڑھنے والا سن بھی رہا ہوتا ہے اور پڑھ بھی رہا ہوتا ہے جبکہ سننے والا صرف سن رہا ہوتا ہے۔
کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دینا لازمی ہے ؟
لجنہ دائمہ کے مطابق لازم نہیں ہے بلکہ افضل عمل ہے کہ سلام کا جواب بھی دے اور اس کے بعد دوبارہ تلاوت شروع کر لے۔
مثلا اگر مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہوں تو کوئی فرد آکر سب کو سلام کہے تو باقی افراد اس کا جواب دے دیں پھر قرآن پڑھنے والے کو بھی جواب دینا چاہیئے یا نہیں؟
لازم نہیں ہے، افضل ہے۔
کیا انفرادی طور پر نوافل ادا کرتے وقت قرآن کو موبائل پر لگا کر سنا جا سکتا ہے ؟
ڈاکٹر عبد اللہ الفقیہ کے نزدیک یہ عمل درست نہیں ہے کیونکہ نماز کے خشوع وخضوع کے منافی ہے۔ تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں:
http://www.islamweb.net/fatwa/index.php?page=showfatwa&Option=FatwaId&Id=69776
 
Top