• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قراءۃ امام عاصم کوفی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
نام کتاب
قراءۃ امام عاصم کوفی
نام مصنف
ابو عبد القادر محمد طاہر رحیمی مدنی
نام ناشر
ادارہ کتب طاہریہ، ملتان
Title Page --- Qirat-Imam-Asim-Kofi.jpg

تبصرہ

امام عاصم کوفی (عاصم بن ابی النجود) قرآن کریم کے سات مشہور قراء (القراء السبعۃ) میں سے ایک ہیں ۔قرآن مجید کی جن قراءت پر امت کا اجماع ہے ان میں امام عاصم کی قراءت بھی شامل ہے۔ یہ تابعی ہیں اور ان کا شمار تابعین کے اس طبقہ میں کیا جاتا ہے جنہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دور پایا اور ان سے کسب فیض کیا۔ قراء سبعہ میں اپنی جلالت شان اور یکتائے روزگار ہونے کی وجہ سے ان کو امام حمزہ الزیات اور امام کسائی جیسے نادرۂ عصر اور بلند مرتبہ قراء پر اولیت دی جاتی ہے۔ امام عاصم کوفی اپنے شیخ عبد الرحمن سلمی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد مسند کوفہ پر متمکن ہوئے اور پچاس برس تک لوگوں کو اپنے چشمہ فیض سے سیراب کرتے رہے۔ امام عاصم رحمہ اللہ علم قراءت کے ساتھ قرآن و حدیث، فقہ و لغت اور نحو و صرف کے بھی امام تھے۔ان کی قرات (روایت حفص عن عاصم) دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی قرات ہے۔ امام عاصم نے ۱۲۷ھ میں کوفہ میں وفات پائی۔شیخ القراء مولانا قاری محمد طاہر رحیمی رحمہ اللہ نے زیر نظر کتاب میں امام عاصم کوفی رحمہ اللہ کی قراءۃ کے اصول و فروش کو بیان کیا ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,516
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
تقریظ 8
پیش لفظ 11
قراءۃ امام عاصم بروایت شعبہ  15
فروش قراءۃ امام عاصم  بروایت شعبہ  18
قراءۃ امام عاصم بروایت حفص 22
فروش قراءۃ امام عاصم بروایت حفص 24
 
Top