ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(اِمام اسحق رحمہ اللہ)
نام ونسب:آپ کی کنیت ’ابویعقوب‘ اور نام ’’اسحاق بن ابراہیم بن عثمان بن عبد اللہ مروزی ثم بغدادی‘‘ ہے۔ امام اسحق،امام خلف العاشر کی اختیار کردہ قراء ت کے راوی ہیں۔ آپ رحمہ اللہ قراء ت میں ثقہ، ضابط اور ماہر نیزعمدہ اور درست تلاوت کرنے والے تھے۔ آپ صرف قراء ت خلف ہی پڑھا کرتے تھے۔
اَساتذہ و تلامذہ :امام اسحق رحمہ اللہ نے دو حضرات سے قرآن مجید پڑھا ہے :
(١) امام خلف رحمہ اللہ سے انکی قراء ت پڑھی نیز ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین بنے۔ (٢) ولید بن مسلم رحمہ اللہ
آپ کے بے شمار تلامذہ میں سے پانچ حضرات مشہور ہیں:
(١) محمد بن عبداللہ بن ابی عمر نقاش رحمہ اللہ (٢) حصن بن عثمان برصاصی رحمہ اللہ
(٣) علی بن موسیٰ ثقفی رحمہ اللہ (٤) آپ کے صاحبزادے محمد بن اسحق رحمہ اللہ
(٥) ابن شنبوذرحمہ اللہ
وفات: امام اسحق رحمہ اللہ نے۲۸۶ھ میں وفات پائی۔