ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(اِمام ابوجعفررحمہ اللہ)
نام ونسب:آپ کی کنیت’ابوجعفر‘ اور نام ’’یزید بن قعقاع مخزومی‘‘ ہے۔ آپ اپنی کنیت سے معروف ہیں۔
پیدائش : آپ کی تاریخ پیدائش معلوم نہیں ہوسکی۔
مقام و مرتبہ:امام ابوجعفر شیبہ بن نصاح رحمہ اللہ اور امام نافع سے پہلے صحابہ کے زمانہ میں مدینہ میں قراء ت کے امام تھے۔ آپ کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے شرف تلمذ حاصل ہے۔ آپ کو بچپن میں سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایاگیا انہوں نے آپ کے سر پرہاتھ پھیرااوربرکت کی دعا دی۔ امام ابوجعفر اپنے زمانہ میں عبدالرحمن بن ہرمز سے مقدم سمجھے جاتے تھے۔ابن جمازرحمہ اللہ سے منقول ہے کہ موصوف کافی عرصہ تک صوم داؤدی رکھتے رہے۔ اسحاق مسیبی رحمہ اللہ امام نافع سے نقل کرتے ہیں کہ وفات کے بعد جب آپ کو غسل دیا گیا تو لوگوں نے آپ کے سینے اور دل کے درمیان قرآن مجید کے ورق کی مانند ایک روشن چیز دیکھی جس سے حاضرین نے جان لیا کہ یہ قرآن کانور ہے۔
سلیمان بن عمری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
’’ میں نے ان کی وفات کے بعد خواب میں ان کو کعبہ پردیکھا۔ میں نے انہیں آواز دی اے ابوجعفر! تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے بھائیوں اور شاگردوں کوسلام کہنا اور یہ خبر دینا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان شہیدوں میں بنایا ہے جو زندہ ہیں اور رزق دیئے جاتے ہیں اور انہیں حکم دینا کہ حسب ِاستطاعت نماز تہجد ضرور پڑھا کریں۔‘‘