• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قربانی کا پیغام: خلوص، فقر، مساوات اور اطاعتِ ربانی

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
799
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
111
قربانی کا پیغام: خلوص، فقر، مساوات اور اطاعتِ ربانی

از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ

جن لوگوں کو قربانی کی استطاعت ہے وہ یہ جان لیں کہ آج کے دن تمھارے رب تعالی کے نزدیک خون بہانے سے محبوب عمل کوئی نہیں ہے ، خون بہاتے وقت یہ نیت کریں کہ ہمارے رب یہ خالص آپ کی رضا کےلئے کہ آپ ہم سے خوش ہوجائیں اور ہم اسی طرح اپنا اور اپنی اولاد کا خون بھی آپ کو خوش کرنے کےلئے آپ کے دشمنوں سے قتال کرتے بہا دینے کو تیار ہیں۔

جن لوگوں کو قربانی کی استطاعت نہیں ہے وہ جان لیں کہ دنیا میں کسی شے کی مالی استطاعت نہ ہونا اس قدر محبوب چیز ہے کہ صحابہ کو جب کچھ اچھا کھانے کو بھی ملتا تو رو پڑتے کہ کہیں اس کے بدلے آخرت کے مقامات کم نہ ہوجائیں اس لئے یہ عیب نہیں بلکہ سعادت ہے کہ تمھارے رب نے تمھیں انبیاء اور ان کے قریبی ساتھیوں جیسا بنایا جو دنیا میں مساکین اور آخرت میں مقربین کے مرتبے پر ہیں۔

جو لوگ ایسے ممالک میں ہیں جہاں بدبختی سے آج عید نہیں منائی جا رہی وہاں کے مسلمان بیشک باقی عوام کی طرح کل قربانی کریں اس طرح قربانی عید کے دوسرے دن ہوجائے گی اور عید کے دوسرے دن قربانی ویسے ہی درست ہے جیسے پہلے دن۔

جو لوگ قربانی کی استطاعت رکھتے ہیں وہ سب سے پہلے اپنے قریبی رشتے داروں پھر پڑوسیوں اور آس پاس ان لوگوں کی خصوصی لسٹ بنائیں جنہوں نے قربانی نہیں کی اور ان کو قربانی کرتے ہی وقت پر گوشت پہنچا دیں ، یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ ان کھانے پینے کے ایام میں آپ کے گھر میں گوشت ہو اور آپ کے پڑوسی یا رشتے دار مسلمان کے گھر میں نہ ہو۔

یہ ہمارے کھانے پینے کے دن ہیں جیسا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اس لئے ان دنوں میں جی بھر کر کھانے پینے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔

جانور ذبح کرنے والے یہ بات یاد رکھیں کہ جانور کے گلے پر چھری پھیر کر کاٹنے کے بعد اس کے دماغ کو جانے والی رگ جلدی مت کاٹیں تاکہ اس کا سارا خون نکل جائے ، اس سے اس کا گوشت لذیز ہوگا اور یہی درست طریقہ ہے۔

جانور کو بیہوش کر کے ذبح کرنا جائز ہے جرمنی وغیرہ جیسے یورپی ممالک میں قانون ہے کہ جانور کو تکلیف سے بچانے کےلئے پہلے بیہوش کرنا پڑتا ہے تو ایسے جانور کو ذبح کرنا جائز ہے اور اس کا گوشت پاک ہے اور قربانی درست ہے اسی طرح اگر کسی کا جانور وحشی حرکتیں کرے یعنی سینگ وغیرہ مارے اور اس کو ذبح کرنا مشکل ہو تو بھی اس کو بیہوش کر کے ذبح کیا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں

اللہ آپ کی عبادات کو قبول کریں ، تکبیرات سے گلیوں بازاروں اور گھروں کو آباد کریں اور مساکین یتیموں بیواوں کا خیال رکھیں۔

تقبل اللہ منا و منکم
 
Top