• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قساوت قلبی کی آخری حد

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ثُمَّ قَسَتْ قُلُوْبُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَہِىَ كَالْحِجَارَۃِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَۃً۝۰ۭ وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْہٰرُ۝۰ۭ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْہُ الْمَاۗءُ۝۰ۭ وَاِنَّ مِنْہَا لَمَا يَہْبِطُ مِنْ خَشْيَۃِ اللہِ۝۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۝۷۴
اس کے بعد پھرتمھارے دل سخت ہوگیے۔ سو وہ جیسے پتھر یا ان سے بھی زیادہ سخت اور پتھروں میں بھی بعض ایسے ہیں کہ جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اوربعض ان میں وہ بھی ہیں کہ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکلتا ہے اوربعض ان میں وہ بھی ہیں جو اللہ کے ڈرسے گرپڑتے ہیں اورخدا تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے۔۱؎ (۷۴)
۱؎ جب کسی قوم کی مذہبی حس مردہ ہوجائے توپھر احساس وتاثر کی تمام قوتیں سلب کرلی جاتی ہیں۔ بنی اسرائیل پیہم انکار وتمرد کی وجہ سے اس درجہ قاسی القلب ہوگیے کہ انھیں متاثر کرنا ناممکن ہوگیا۔ ان آیات میں قدرت کے ایک ہمہ گیر قانون کی طرف غافل انسانوں کو متوجہ کیا گیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ کائنات کا ذرہ ذرہ رب فاطر کے بنائے ہوئے قوانین میں بندھا ہوا ہے اوراپنے احساس کے لیے مجبور ہے کہ ان قوانین کی پیروی کرے۔پتھر ایسی ٹھس اور ٹھوس چیز بھی اس احساس اطاعت سے محروم نہیں۔ دیکھو بعض پتھروں میں سے پانی رستا ہے ۔ بعض میں سے سوتے کے سوتے پھوٹتے ہیں اور دریائے ذخار کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔پھردیکھو ایسے بھی ہیں جو چند مختص قوانین کی اطاعت کرتے ہوئے اونچی اونچی جگہ چھوڑدیتے ہیں اور لڑھک کر نیچے آرہتے ہیں۔

کیا بنی اسرائیل پتھروں سے بھی گیے گزرے ہیں۔ عقل وبصیرت کے علاوہ انھیں پے درپے انبیاء کے ذریعہ سے الہام ووحی کی برکات سے نوازاگیا ہے مگر ان کی قساوت قلبی کی یہ حد ہے کہ یہ بالکل غیر متاثر رہے ۔اس مفہوم کو عجیب بلیغ استعارہ تبیعہ تمثیلہ کے رنگ میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ مقصد نہیں کہ پتھر بھی دل ودماغ رکھتے ہیں، البتہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ ساری کائنات کا ایک مذہب ہے ۔ احجار سے لے کرانسان تک ایک حی وقیوم کے فرمانبردار ہیں۔ دانستہ یا نادانستہ سب اس کے قوانین طبعیہ کی اطاعت میں مصروف ہیں مگر انسان بالخصوص مجرم انسان اس کو محسوس نہیں کرتا۔
حل لغات
{قَسَتْ} مادہ قَسَاوَۃٌ۔ دل کا غیر متاثر ہوجانا{یَتَفَجَّرُ} اصل تفجر۔پھوٹنا۔ نکلنا۔ بہنا ۔ جھرنا{یَھْبِطُ} مصدر ھُبُوْط ۔ بمعنی گرنا۔
 
Top