محمد طلحہ سلفی
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 31، 2018
- پیغامات
- 49
- ری ایکشن اسکور
- 2
- پوائنٹ
- 17
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!!!
نماز میں تکبیر تحریمہ کے وقت اپنے ہاتھوں کو کانوں تک اٹھایا جائے کندھوں تک تو یاد رکھیے دونوں طریقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں کانو کے برابر بھی اور کندھوں کے برابر بھی۔
اس سلسلے میں بخارو مسلم کی احادیث ملاحظہ فرمائیں
تنبیہ:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانے کے بارے میں حدیثیں تو ملتی ہیں لیکن کوئی ایک صحیح حدیث ایسی نہیں ملتی جس سے یہ بات ثابت ہو کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھوں سے کانوں کو پکڑا ہو یا ہاتھوں سے کانوں کو چھوا یا ہاتھ لگایا ہو تو لہذا ثابت ہوا ہاتھوں کو کانوں تک اٹھانا تو سنت ہے لیکن ہاتھ لگانا بدعت ہے کیونکہ ثابت نہیں ہے

- أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْه ( صحیح بخاری حدیث 735)
- عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْه (صحیح بخاری حدیث 736)
- أَنّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلَاةِ ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْه ( بخاری 738)
- عن سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ مَنْكِبَيْه ( صحیح مسلم 861)
- أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ لِلصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْه ( مسلم 862)
- عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْه (مسلم 865 )

Last edited: