• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصص الانبیآء،قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی میں

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
کتاب کا نام
قصص الانبیآء،قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی میں

مصنف کا نام
حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیرؒ

مترجم
مولانا عطاءاللہ ساجد

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا تو ان کے لیے ہدایت کا راستہ مبرہن کرنے کے لیےبہت سی برگزیدہ ہستیوں کو بھی مبعوث فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو خالق کی پہچان عطا کریں اور توحید خالص کا درس دیں۔ پیش نظر کتاب ’قصص القرآن‘ میں انہی بابرکت شخصیات کا ذکر خیر ہے۔ جنہوں نے راہ خدا میں آنے والی ہر تکلیف کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور خدا کا پیغام بندوں تک پہنچانے میں کسی پس و پیش سے کام نہ لیا۔ اس کتاب میں جہاں اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں فرشتے دیوانہ وار آدم ؑ کو سجدہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں یوسف ؑ تخت مصر پر براجمان دکھائی دیتے ہیں۔ اس میں حضرت نوح ؑ کی طویل داستان تبلیغ ہے تو ہودؑ کی قوم پر آنے والے عذاب کا قصہ بھی درج ہے۔ ابراہیمؑ نمرود کے سامنے سینہ سپر نظر آتے ہیں تو حضرت ایوب ؑ طویل بیماری کے باوجود اپنے رب کا شکر ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ الغرض اس کتاب میں قرآن میں بیان کردہ تمام قصص کو یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ اہل خرد عبرت و نصائح حاصل کر کے خالق حقیقی کے سامنے جبین نیاز کو جھکا دیں۔ یہ کتاب امام ابن کثیر کی مشہور زمانہ کتاب ’البدایۃ والنہایۃ‘ سے ماخوذ ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا عطاء اللہ ساجد نے کیا ہے ۔ اس ترجمہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں قصص کے ذیل میں پیش کی جانے والی احادیث تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کی گئی ہیں اور متعدد نقشوں کی مدد سے جائے پیدائش اور مقامات ہجرت و وفات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہر باب کے آخر میں بیان کیے جانے والے نتائج و فوائد اور عبرتوں نے کتاب کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک
 
Top