عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ہیں ۔جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے انہیں مختلف علاقوں اور قوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اور اشاعتِ توحید کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء و اقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت و نصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کے قصص و واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ انبیاء کے واقعات و قصص پر مشتمل اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ دو جلدوں پر مشتمل مفتی اللہ بخش رحمہ اللہ کی زیر نظر کتاب ’’قصص القرآن الکریم ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔(م۔ا)