جامعہ کے شعبہ جالیات کی 28اکتوبر 2015 کی رپورٹ
آج بھی تمام دروس توحید اسماء وصفات پر تین ماہ ملک بھر میں یہی موضوع چلے گا ان شاء اللہ
آج نماز فجر کے بعد بقا پور میں درس ہوا اور سوال وجواب کی کافی لمبی نشست ہوئی جس میں سکول و کالج کےطلبہ نے علوم قرآن و حدیث سیکھنے کو وعدہ کیا۔ہماری طرف سے اس گاوں میں ہر ماہ پروگرام جاری ہے اس کے اثرات سے نوجوان بھی دین کی طرف راغب ہوئے ۔
آج بعد نماز ظہر اڈہ پلاٹ گہلن ہٹھاڑ مسجد میں توحید اسماء وصفات پر درس ہوا اور لوگوں کے کافی اشکالات دور ہوئے ۔
آج بعد نماز عصر نزیر حسین رائس ملز الہ آباد میں درس توحید اسمائ وصفات پر ہوا ۔او رسوال جواب کی نشست ہوئی ۔
آج بعد نماز مغرب پرانا شام کوٹ درس ہوا وہاں کے لوگو|ں کا عقیدہ تھا کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے اور ہر انسان کے اندر ہے !درس کے بعد لوگوں نے اپنے باطل عقیدے سے رجوع کیا اور سوال وجواب میں اپنے اشکال حل کروائے
آج بعد نماز عشا پرانا شام کوٹ میں درس ہوا
۔یہ سارے پروگرام مدیر شعبہ ھذا شیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ نے کیے اور جامعہ کے نمائندہ خاص سید خالد شاہ صاحب ان کے ساتھ تھے یہ تمام پروگرام ریکارڈ بھی ہوئے ہیں عنقریب نیٹ،سی ڈیز اور میمری کارڈ پر بھی یہ دروس دستیاب ہوں گے ان شاء اللہ