• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قطر کا شاذ رویہ اور سعودی عرب کی بابصیرت قیادت۔شیخ عبدالمعید مدنی حفظہ اللہ

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
تحریر : شیخ عبدالمعید مدنی حفظہ اللہ

گلف کوآپریشن کونسل کا ایک اہم رکن قطر ہے۔اس کے چھ رکن ممالک کے سامنے وقت کا بہت بڑا سیاسی معاشی اور حربی بحران کھڑا ہے۔یہ بحران کئی سالوں سے چل رہا ہے۔سعودی عرب ہر محاذ پر اس سے نمٹنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ لگا ہواہے۔تیسرے دور میں جب سے سعودی حکومت کم وبیش ڈیڑھ سو سال سے قائم ہے،اول دن سے اسے کئی محاذوں پر مسلسل مختلف دشمنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور سو سال سے اس کو مسلمانوں کی اسے رہنمائی اور قیادت بھی کرنی پڑتی ہے۔اور بدنصیبی ہے اس کی کہ اکثر لوگ اسے دھوکہ بھی دیتے ہیں۔اسکی ایک بڑی مثال قطر کا موجودہ رویہ ہے۔ اس مشکل اور کٹھن حالات حاضرہ میں سعودی قیادت تحریکی خارجی اور رافضی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ایک مسلم ملک کو جوڑ رہی ہے۔اعدائ اسلام سے انکی چالوں کی کاٹ کے لئے ان سے تال میل بنارہی ہے اور ابھی ابھی مسلم ممالک اور امریکہ سمٹ سے فارغ ہوئ ہے۔ادھر ناک کے نیچے قطر کی قیادت تحریکی اور۔ رافضی دہشتگردی سے پینگیں بڑھا ءے جارہی ہے۔ لیبیا میں کئی سالوں سے تحریکی دہشت گردوں پر مسلسل اس کا ہاتھ ہے۔اس کے نمائندے کے طور پر ڈاکٹر محمد علی صلابی،مشہور مصنف سقوط قذافی کے بعد ہی اپنے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔مصر میں رمضان کے مبارک مہینہ میں تحریکی دہشتگردی کو قطر میں بیٹھ کر سٹھیاءے ہوئے قرضاوی جہاد قراردیتے ہیں۔حال ہی میں قطر نے عراق کے ایک رافضی گٹ کو پچاس کروڑ ڈالر دیاہے۔ روحانی نے ابھی ابھی صدارتی انتخاب جیتا ہے۔قطر کے سربراہ نے جی سی سی کی حساسیت کو نظرانداز کر کے یمن اور شام کے مسلمانوں کے قاتلوں کو بڑی پرجوش بدھائ دی۔ قطر اس وقت فی کس آمدنی کے حساب سے دنیا کا سب سے زیادہ مالدار ملک مانا جاتا ہے۔ اس کے سوا اسکی کوئی اسٹریٹجک ویلو نہیں اس کے لئے عافیت اسی میں ہے کہ سعودی گارجین شپ میں جی لے ۔ہر چیز ڈالر سے نہیں خریدی جاسکتی۔الگ راستہ بنانے کے لئے دولت سے زیادہ بصیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔اور اس سے آگے سیاسی وجود شناخت اورجغرافیائ حجم وحیثیت لازمی ہے۔کسی ہندوستانی بلاک کے برابر کسی شیخڈم کی کوئی اسٹریٹجک حیثیت نہیں ہوتی۔ سعودی بابصیرت قیادت نے فوری ایکشن لے کر قطر کی بےبصیرت سیاست بازی پر انکش لگا کر بڑی دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔

قطر کی ماضی میں کیا پالیسی تھی حالات بدل گئے ہیں اور بہت نازک ہیں۔اسکے لئے ،خطے کے لئے اور عالم اہل سنت کے لئے بہتری اسی میں ہے کہ قطر جی سی سی کی لائن سے باہر نہ جائے۔دوست دشمن کو پہنچانے۔تحریکی رافضی اور خارجی سب عریاں ہو چکے ہیں۔یہ سب امت مسلمہ کے لئے ناسورہیں،شعوری طور پر بھی۔اور غیر شعوری طور پر بھی۔ان سے نارمل تعلق رکھنا یا ان سے کسی طرح کا تعاون کرنا درست نہیں ہے۔موجودہ وقت میں قطر جی سی سی کی لائن سے ہٹکر اگر تحریکیوں اور روافض میں اپنی الگ پہچان بنانے کے درپے ہے تو اپنی خودکشی کے درپے ہے اور جی سی سی کے ساتھ غداری کرتا ہے اور اہلسنت کے ساتھ بھی۔اور ناروا طور پر اپنی دولت کے غرور کا مظاہرہ کرتا ہے۔
ایسے نازک وقت میں قطر کی تضاد پسندانہ پالیسی اسکے حکمرانوں کی بے بصیرتی اور بچکانہ پن کی دلیل ہے۔قطر کے مغرورانہ اور شاذ رویہ سے صرف دین دشمنوں ہی کو فائدہ پہنچنے کاتیقن ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
شیخ کے کامل احترام کےساتھ قطر کے شاذ رویے کے مقابلے میں ’ رد عمل ‘ کو ’ بابصیرت ‘ کہنا میری عقل نارسا کے مطابق بالکل غلط بات ہے ۔ محمد علی صلابی یا یوسف قرضاوی جیسے علماء کرام سے ہزار اختلاف ہوسکتے ہیں ، لیکن انہیں ’ دہشتگرد ‘ قرار دینا اور ان علماء کرام کی پشت پناہی کرنے والے سے بائیکاٹ کرنا ، ان تمام اسلامی ممالک کی تاریخ پر ایک دھبہ ہے ، جو وائٹ ہاؤس سے تو ہاتھ ملاتے ہیں ، لیکن اپنوں کو سبق سکھانے کے لیے بائیکاٹ کرتے ہیں ۔ جن جماعتوں اور اداروں کی لسٹ شائع کی گئی ہے ، انہیں دیکھیں ان میں بڑے بڑے ایسے ادارے بھی ہیں ، جو پوری دنیا میں اسلامی سرگرمیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
سعودیہ کے نزدیک قرضاوی دہشتگرد ہے ، پاکستانی مفتیوں کے نزدیک سعودی مفتی دہشتگرد ہیں ، سب ایک دوسرے سے بائیکاٹ کرلیں ؟ ما لکم کیف تحکمون ؟ أفلا تعقلون ؟ آپس میں سب بائیکاٹ کرکے ، مفتی وائٹ ہاؤس سے منگوالیں ، اور اس کی بیعت کا متفقہ فتوی جاری کردیں ۔
غیرتمند مسلمانو !بائیکاٹ کرنا ہے ، تو پہلے کافروں کا کریں ، جن کے بارے کسی کو شک ہی نہیں کہ یہ حرامی لوگ دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہیں ۔
بائیکاٹ کے بعد ٹرمپ کمینے نے ٹویٹ کی کہ میری ملاقات کے نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں ، لعنت ایسی سیاست و سیادت پر جو ولاء و براء کے تصورات کو ملیامیٹ کرکے مفادات کی باندی بننے پر مجبور ہوجاتی ہے ۔ ہزار کی بجائے لاکھوں تاویلیں اور عذر تراش لیں ایک مہینہ پہلے مسلمانوں کے ایک اعلانیہ دشمن کو خوش آمدید کہنا ، اور مہینہ بعد ایک مسلم ملک سے بائیکاٹ کرنے سے جو تاریخی دھبہ لگ چکا ہے یہ کبھی دھل نہیں سکے گا ۔
 
شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
سعودی کے ہر سیاسی فیصلے کی حمایت کرنا اہل حدیثوں کے فرائض میں داخل نہیں. کل بھی بےلوث حمایت اور مدد ہماری رہی عقیدے کی بنیاد پر. آج بھی رہے گی. ہمارا ان کا نقطہ اتصال توحید اور عقائد ہیں. سیاست نہیں ہے. ہاں الزامات کا دفاع کرنا ہم فرض جانتے ہیں لیکن ہر سیاسی فیصلے کا دفاع کرنا ہمارے فریضے میں داخل نہیں. وہ ہماری رگ حمیت اس وقت پھڑک جاتی ہے جب لوگ آنکھ بند کرکے سبائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور منہ کھول کر سعودیوں کو نوازتے ہیں۔
ابو اشعر فہیم​
 
Last edited by a moderator:

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
قطر پر الزام کیا کیا ہیں؟
اس بات سے قطع نظر کہ امریکہ کیا کہتا ہے اور کیا نہیں!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
قرآن کریم نے مخالفین کی درجہ بندی کا اسلوب اپنایا اور سکھایا ہے:
لتجدن آشد الناس عداوۃ للذین آمنوا الیہود الذین اشرکوا ولتجدن اقربہم مودۃ للذین قالوا انا نصاری
گذشتہ سال رمضان میں سعودیہ میں سرکاری مہمان کے طور پر عین انہی دنوں جانے کا موقع ملا، 7 رکنی وفد میں: اہل حدیث میں حافظ ابتسام الہی، مولانا اثری اور راقم شامل تھے، اور جماعت اسلامی کے باضابطہ ترجمان عبد الغفار عزیز بھی اس سرکاری دعوت میں شامل تھے، تین دیوبندی علما بھی تھے۔
تو سعودی بھی ابھی تک جماعت اسلامی کو گمراہی کے زمرے میں سمجھتے۔ اور اخوان کے برعکس ان سے خیر کی توقع پر کاربند ہیں۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی جماعت اسلامی اپنی گمراہی کے باوجود پاکستانی جماعتوں میں اہل حدیث کے سب سے زیادہ قریب ہیں، اس لئے کوتاہی کرنے والوں کی درجہ بندی ہونی چاہئیے۔
کاش اخوانی اپنی فکری وعملی کوتاہیوں کا جلد ادراک کرلیں اور سلفی بھی ان سے اپنے کوتاہی کرنے والے بھائی ایسا برتاؤ کریں۔
اخوانی سلفی کی لڑائی میں صرف کفر کا فائدہ ہے۔
اور اس کی شدت میں اضافہ کرنا کفر کی تائید کرنا ہے۔
@ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
قطر دنیوی مفادات پر کاربند ہے
اور عربوں میں نظریاتی انتشار پھیلا رہا ہے۔

تدبیر و تہدید کے ذریعے قطری انتشار کو روکنا ہی ہوگا کیونکہ یہ کفر کی خدمت اور آلہ کاری ہے۔
اگر قطر اسلامی اخوت یا غلبہ اسلام کا داعی ہے تو
پھر
امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ وہاں کیوں ہے؟
قطر میں تین چار قبل سے شرعی عدالتیں بند کرکے اسلامی مملکت کی اساس کو کیوں منہدم کیا گیا ہے؟
الجزیرہ ٹی وی ماضی کے برعکس عالمی ایجنٹوں کا زر خرید ہے، سعودی موقف کو شدید گزند پہنچا کر عالم اسلام کو منتشر کر رہا ہے۔
قطر عالمی کمپنیوں اور نام نہاد جہادی ڈائیلاگ کا مرکز کس کے اشارے پر ہے؟
امریکہ قطر کا اصل حامی ہے جس کے سر پر قطر اپنی مفاد پرستی پر ڈٹا ہوا ہے۔
ٹرمپ کے بیانات سیاسی ڈپلومیسی ہیں۔ حقیقت کچھ اور ہے۔ ملت کا انتشار ہی امریکی ہدف ہے۔ اور اس پر ہی اس کی مادی سیاست کا انحصار ہے۔
@ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
کوئی اخوان اور جماعت اسلامی کو سمجھائے کہ
1۔ صحابہ کی توہین سے اظہار برات کر دو۔
2- امریکی ایجنٹ ایران کی اسلامی اخوت پارہ پارہ کرنے کی مذمت کرو اور اس کی تائید سے باز آجاؤ
3- سعودیہ کی مذمت کی بجائے اس کے نفاذ شریعت اور دین پر عمل سے محبت کرو۔
4۔ صرف اسلام کے نام کی بجائے عقیدہ اور نظریہ کی بنیاد پر اپنی دعوت کو استوار کرو۔
اخوان کو ایران سے قریبی تعلق کی بنا پر اسے ملت میں سازشیں کرنے سے روکنا اور کفر کے مقابل لانے پر یکسو کرنا چاہئیے۔ اسی میں ملت کی خیر ہے
یہ بات جماعت اسلامی کے کئی قائدین کو میں کہہ چکا ہوں کہ وہ سعودی عرب کا بھی اعتماد رکھتے ہیں اور انہیں سعودیہ اور ایران کے مابین مفاہمت کی کوششیں کرنا چاہئیں۔ وگرنہ کفر ان کو اسرائیل سے بڑا دشمن بنا کے چھوڑے گا۔
@ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
قرضاوی کی کتاب
فقہ الجہاد
ان کی ماضی کی تالیفات کے برعکس

مجاہدین کی مذمت اور خرابیوں کے بیان میں
ایک افسوسناک کتاب ہے۔
اللہ ان کے قلم کو دین کی خدمت پر لوٹا دے۔
@ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سعودیہ کی ٹرمپ نوازی
کاش کہ ایک سیاسی چال ہی ہو
کہ اس کے بغیر امریکہ کی ایران نوازی کا راستہ رکتا نہیں۔
کیونکہ اسلامک ملٹری الائنس کی پیش قدمی سعودیہ کے صحیح رخ کا پتہ دیتی ہے۔
قرائن بتاتے ہیں کہ
قطر امریکی ایجنٹ ہے اور سعودیہ دائمی حکمت عملی کے طور پر اسلامک الائنس کی صورت میں طاقت کے حصول کی طرف گامزن ہے۔ فوری تدبیر کے لئے امریکہ کو ڈالروں کا لالچ دے رہا ہے جبکہ
امریکہ کی انتشار ملت کو حقیقی فکری وابلاغی بنیاد قطر فراہم کر رہا ہے۔
-------
اللہ کرے کہ ملت اسلامیہ اپنے نظریاتی، عسکری وسیاسی اتحاد کے ذریعے ایسے مقام پر آجائے کہ
ایران جیسے ملت میں پھوٹ ڈالنے والوں کو کفر کی مدد وتائید کے بغیر ہی راہ راست پر آنے کو مجبور کرسکے۔
اور اسلامی احیائی تحریکیں مسلم حکومتوں کی صف اول کی مخالف ہونے کی بجائے ان کی مؤید ہوں۔
ڈاکٹر حسن مدنی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سعودیہ کی قابل توجہ / قابل اصلاح سیاست
مشرق وسطی کی نامور انقلابی اسلامی تحریکوں سے شدید اختلاف
ایرانی انقلاب 1979
القاعدہ 1992
اخوان 2012
داعش 2014
ایک مسلم حکومت کا کسی بھی اسلامی تحریک سے کوئی نکتہ اتفاق کیوں نہیں، کہیں تو کچھ نرمی، تدبیر اور مصلحت ہو۔
جو مصلحت امریکہ کو ساتھ دکھانے میں ہے، کہیں اتنی سی مصلحت بھی کسی دعوتی تحریک کے ساتھ بھی ۔۔۔!!!
ڈاکٹر حسن مدنی
 
Top