میڈیا....چلو آؤ "قتل قتل" کھیلیں ...
...
آخر وہ قتل ہو گئی.. یہاں پر ہمارے میڈیا والوں سے اندازے کی غلطی ہو گئی..ورنہ اسے ابھی چند برس اور جینا چاہئیے تھا....
مولوی عبد القوی والے ڈرامے " سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اس کے ڈنکے بج رہے تھے...سچی بات ہے ایک روز میں نے ایک واقف احوال سے پوچھ ہی لیا کہ یہ قندیل بلوچ کون ہے اور وجہ شہرت کیا ہے...ابھی بھی اس پر کیا لکھنا لیکن میڈیا کے اخلاق باختگی کو آشکار کرنا ثواب کا کام جانتا ہوں...مولوی عبدالقوی کو سامنے بٹھا کر جو ٹاک شو مبشر لقمان نے کیا ، کیا وہ اس قتل کی وجہ نہیں ہو سکتا؟.
..کیا وہ سنسناتی خبریں اور اس کے سابقہ شوہروں کی تلاش ، "چسکیلی" کہانیاں جو میڈیا دکھا رہا تھا ، کیا وہ سب اس کے قتل کی وجہ قرار نہیں دی جائیں گی؟
تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسے میڈیا نے قتل کروا دیا....؟
مان لیتے ہیں کہ وہ شریف خاندان نہ رہا ہو گا..."اس بازار" کا ہو گا لیکن جو کچھ پیش کیا جا رہا تھا ، وہ اشتعال دلوانے کو کافی نہ تھا؟
اور بالفرض وہ روایتی "طوائف " گھرانے کی نہ تھی ، کہ ہماری معلومات ناقص ہیں، تو پھر تو غیرت جاگنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں...لیکن ماحول کس نے بنایا.؟..یقینا میڈیا نے..
.تو کیا اب کہا جا سکتا ہے کہ میڈیا اپنے "گھناونے" مقاصد کے واسطے لوگوں کی جان سے بھی کھیل سکتا ہے..؟
کیا اب ہم اس کو "قاتل میڈیا" بھی کہہ سکتے ہیں؟
ایک اہم سوال ہے کہ میڈیا اپنے پرگراموں کی آڑ میں خواتین کی کثیر تعداد کو عملی بے رہ روی کی جانب دھکیل چکا ہے؟
جی ہاں وہ ایسے کہ اگر کسی اخبار کے فلم میگزین ، یا چمکتے دمکتے کسی فیشن میگزین میں تصویر چھپوانی ہے...یا ٹی وی چینل پر جگہ حاصل کرنی ہے تو قیمت دینا ہو گی ... جو وقت اور چند راتوں کی صورت یہ لیتے ہیں...اور حصہ بقدر جثہ کی بنیاد پر "مال غنیمت " کی تقسیم ہوتی ہے
دوسروں کی زندگیوں کو "سکینڈلایز" کر کے مال کمانے والا میڈیا ، اب قاتل میڈیا کا روپ دھار چکا ہے....
اور خود ان کا کردار اتنا گھناونا ہے کہ سن کر بھی کراہت آتی ہے
کرپشن کی کہانیاں سناتے ہیں...اور خود گردن گردن تک کرپشن میں ڈوبے ہیں..اور کرپشن بھی ہر طرح کی
اور سو سوالوں کا ایک سوال کہ کیا کسی مہذب ، جی ہاں غور سے پڑھیے "مہذب" ، معاشرے میں اور تھذیب یافتہ اور با اخلاق میڈیا میں قندیل بلوچ اتنا ٹائم لے سکتی تھی..اس کی کوئی ایک بھی خبر بنتی تھی؟
لیکن سوال مہذب اور غیر مہذب کا ہے...جان لیجئے ہمارے میڈیا کے اکثر "اینکر" کی معلومات ، وژن ، اور علمی حیثیت بس واجبی سی ہوتی ہے..لیکن اپنی"خاص" صلاحیتوں کے سبب سکرین پر موجود ہیں...مذھب پر پروگرام کر رہے ہوتے ہیں اور قران کی ایک آیت درست پڑھنے سے قاصر.. سیاست ان کو اتنی آتی ہے کہ بس دنگل کروا لو سنجیدہ گفتگو کرنا یا سننا ان کے بس میں ہی نہیں
اور رہےعالمی حالات...ارے بھائی لطیفہ سنا دیا نا میں نے؟
.......ابوبکرقدوسی